![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,218
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کولکتہ میں پاکستان یونس خان کی سینچری کی بدولت تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کرانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
آخری دن کھانے کے وقفے سے پہلے پاکستان کو جیتنے کے لیے 345 رنز کا ہدف دینے اور سینتیس کے مجموعی سکور پر دونوں پاکستانی اوپنرز کو واپس پویلین بھیجنے کے بعد بھارت نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ مکمل سکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں یاسر حمید اور پہلی اننگز کے سینچری میکر کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد انیل کمبلے نے جارحانہ فیلڈنگ کے ساتھ بالنگ جاری رکھی اور پینسٹھ کے مجموعی سکور پر بھارت کو تیسری کامیابی دلوائی۔ انیل کمبلے کا دوسرا شکار سلمان بٹ تھے جو صرف گیارہ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس موقع پر پہلی اننگز کے کامیاب ترین بلے باز مصباح الحق کھیلنے آئے لیکن وہ بھی بھارتی بالرز کا سامنا نہ کر سکے اور صرف چھ رنز پر مناف پٹیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ مصباح الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی کپتان انیل کمبلے نے یونس خان اور پانچویں نمبر پر آنے والے محمد یوسف کے لیے جارحانہ فیلڈنگ قائم رکھی لیکن انہیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی اور دونوں پاکستانی بلے باز ہربھجن سنگھ اور بھارتی کپتان کی بالنگ کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرتے رہے۔ یونس خان نے ایک سو سات رنز بنائے جبکہ کھیل کے اختتام پر محمد یوسف اپنی نصف سینچری سے صرف چھ رنز پیچھے تھے۔ اس سے قبل بھارتی کپتان انیل کمبلے نے دوسری اننگز چار وکٹ کے نقصان پر ایک سو چوراسی رن پر ڈکلیئر کر دی اور یوں بھارت کو مجموعی طور پر پاکستان پر تین سو چوالیس رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ میچ کے آخری دن پاکستان کو ابتداء میں ہی پہلی کامیابی مہندر دھونی کی وکٹ کی صورت میں اس وقت ملی جب وہ سینتیس کے انفرادی سکور پر شعیب اختر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔گنگولی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چھیالسی کے انفرادی سکور پر شعیب کا دوسرا شکار بنے۔ گنگولی کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی کپتان نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کولکتہ ٹیسٹ میں پاکستان کے مصباح الحق اور کامران اکمل کی اچھی بیٹنگ کے باوجود بھارت میچ پر اپنی گرفت قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے عوض چھ سو سولہ کے بڑے سکور پر ڈیکلئر کر دی تھی جس کے جواب میں مصباح الحق کے 161 ناٹ آؤٹ اور ایک نازک مرحلے پر محمد سمیع کے اڑتیس رنز کی بدولت پاکستان فالو آن سے بچنے میں کامیاب رہا۔ تاہم چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد بھارتی بالرز پاکستان کی چار وکٹیں گرا کر اسے 456 کے سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 160 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تھا تو بھارت نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رن بنائے تھے اور اسے پاکستان پر تین سو ایک رن کی برتری حاصل تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انڈیا کی ٹیم: وسیم جعفر، دنیش کارتک، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، سورو گنگولی، وی وی ایس لکشمن، مہندر دھونی، انیل کمبلے، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ اور مناف پٹیل۔ پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، یاسر حمید، یونس خان، فیصل اقبال، مصباح الحق، کامران اکمل، سہیل تنویر، دانش کنیریا، شعیب اختر اور محمد سمیع۔ بشکریہ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| کارڈ, پاکستان, پاکستانی, موقع, جیت, جواب, خان, صفر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| حکمرانوں نے آئین کا حلیہ بگاڑدیا،ق لیگ دھاندلی کے بغیر ایک سیٹ نہیں جیت سکتی،نواز شر یف | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 12:44 PM |
| بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 09:17 AM |
| کولکتہ ٹیسٹ:مصباح الحق کاریسکیو آپریشن جاری،فالو آن ٹالنے کیلئے پاکستان کو59رنزدرکار | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 03-12-07 03:56 PM |
| ناقابل تسخیر آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور40 رنز سے جیت لیا | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 13-11-07 10:58 AM |
| آئین جیت گیا، انصاف ہار گیا | ابو عمار | اپکے کالم | 0 | 30-09-07 06:13 PM |