03-12-07, 03:03 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کرکٹ آسٹریلیا
کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کرکٹ آسٹریلیا
سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ کپتان رکی پونٹنگ، بریٹ لی، ایڈم گلکرسٹ سمیت گیارہ سرکردہ کھلاڑیوں کے بارے میں اطلاع ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ ایک آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی اے کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے معاہدے کی اجازت نہیں دینگے، انہوں نے بورڈ سے اجازت لئے بغیر معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ مائیکل ہسی، مائیکل کلارک، میتھیو ہیڈن اور اینڈریو سائمنڈز بھی آئی پی ایل کھیلنے پر راضی ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے پر چند ہفتے میں آٹھ لاکھ86 ہزار امریکی ڈالر کما سکتے ہیں جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کے تحت انہیں کم سے کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ملتے ہیں ۔ اخبار کے مطابق آئی پی ایل کے ساتھ معاہدہ کرنے والے سرردہ کھلاڑی چالیس دن کے عرصہ پر محیط ٹورنامنٹ کے بیس میچوں کیلئے سالانہ ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر وصول کرینگے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|