واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




کینیڈا، ٹوئنٹی20 شیڈول کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-08, 09:37 AM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arrow کینیڈا، ٹوئنٹی20 شیڈول کا اعلان

کینیڈا، ٹوئنٹی20 شیڈول کا اعلان

آئندہ ماہ کینیڈا میں ہونے والے چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ دس سے تیرہ اکتوبر تک ٹورنٹو میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے اور کینیڈا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نعمان نبی نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور ٹائٹل سپانسرشپ پر بھی دستخط ہوچکے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلد ہونے والا ہے۔

نعمان نبی نے کہا کہ جس گراؤنڈ پر یہ ٹورنامنٹ ہونے والا ہے وہ آئی سی سی سے منظور شدہ ہے۔ ’جہاں تک اس کی حالت پر اٹھائے گئے اعتراض کا تعلق ہے تو ویسٹ انڈیز نے یہ اعتراض جولائی میں کیا تھا لیکن گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز برمودا اور کینیڈا کی ٹیمیں اس گراؤنڈ پر کھیل چکی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ کا انتظام رکھنے والوں سے ان کی میٹنگ ہوئی تھی اور وہ اسے دن رات بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مصروف ہیں جہاں سے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جاسکیں ۔

نعمان نبی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ کینیڈین ڈالر ہے۔ فاتح ٹیم کو ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ رنراپ ٹیم تیس ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ باقی رقم مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز میں تقسیم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نشریاتی حقوق کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔ اس ضمن میں دو تین بڑے گروپس سے بات چیت ہورہی ہے۔


بشکریہ:بی بی سی
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
وسیم (19-09-08)
پرانا 18-09-08, 09:39 AM   #2
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کینیڈا، ٹوئنٹی20 شیڈول کا اعلان


ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پروگرام
دس اکتوبر۔سری لنکا بمقابلہ زمبابوے۔
پاکستان بمقابلہ کینیڈا۔
گیارہ اکتوبر۔ زمبابوے بمقابلہ کینیڈا۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔
بارہ اکتوبر۔ سری لنکا بمقابلہ کینیڈا
پاکستان بمقابلہ زمبابوے۔
تیرہ اکتوبر۔ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
آئی سی سی, انعامی, جلد, رات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہارڈڈسک اوریوایس بی سے آٹورن کا وائرس ختم کریں زارا کمپیوٹر کی باتیں 0 03-02-11 06:07 PM
اف یہ دیوانگی ٹوئٹر اور فیس بک عمران سعید خبریں 16 29-12-09 12:31 AM
چیمپئنز ٹوئنٹی20 لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا تفسیر حیدر کرکٹ 1 28-09-08 03:28 PM
یورو کپ فٹبال: دفائی چیمپئین یونان شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:17 PM
اردو یونیورسٹی‘ شام کے امتحانی شیڈول کا اعلان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger