29-10-07, 11:15 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہانگ کانگ سکسز : آل اسٹار ٹیم کو فائنل میں شکست
ہانگ کانگ سکسز : آل اسٹار ٹیم کو فائنل میں شکست
ہانگ کانگ سکسز : آل اسٹار ٹیم کو فائنل میں شکست
ماضی کے عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل آل اسٹارز ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کی غیر معروف ٹیم نے ہرادیا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آل اسٹارز میں شین وارن‘ برائن لارا‘ گلین میک گرا اور انیل کمبلے شامل تھے۔ سری لنکا کی ٹیم نے پہلی بار یہ ٹائٹل حاصل کرکے ایک لاکھ ڈالرز کا چیک حاصل کیا۔ 1992ء میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں سرویون رچرڈز‘ سچن ٹنڈولکر‘ فلنٹوف اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی حصہ لے چکے ہیں‘ اتوار کو فائنل میں سری لنکا نے 3 وکٹ پر 127 رنز بنائے‘ کوشالا ویرارنے 32 اور جیواتھا نے 28 رنز اسکور کئے‘ کپتان اندیکا ڈی سرام نے 40 ناٹ آؤٹ رنز بنائے‘ آل اسٹارز کی ٹیم 2 وکٹ پر 111 رنز بناسکی‘ لارا 34 رنز بناکر ریٹائر ہوئے‘ گرینٹ جونز نے 36 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کریگ مک ملن کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا۔ سیمی فائنل میں آل اسٹارز نے پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 4 وکٹ پر66 رنز بنائے‘ آل اسٹارز نے ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|