واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




یوسف کیس:’دیر پاکستانی بورڈ سے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-04-08, 03:33 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default یوسف کیس:’دیر پاکستانی بورڈ سے

یوسف کیس:’دیر پاکستانی بورڈ سے

انڈین کرکٹ لیگ ( آئی سی ایل ) کے قانونی مشیر ہتیش جین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ممبئی کی ثالثی عدالت کا پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کے معاملے میں رویہ معتصبانہ رہا ہے اور ان کے خلاف حکم امتناعی یکطرفہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔
دیئے گئے انٹرویو میں ممبئی کی ثالثی عدالت کی کارروائی کو یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ ’یہ یکطرفہ ہے اور ان کے خیال میں ایک کے بجائے تین ثالث ہونے چاہیے تھے‘۔

بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ممبئی کی ثالثی عدالت کی کارروائی کو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ چونکہ محمد یوسف آئی سی ایل سے معاہدہ اس کی رقم واپس کرتے ہوئے ختم کرچکے ہیں لہذا ثالثی عدالت کی کارروائی بلاجواز ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ثالثی عدالت آئی سی ایل کی مقرر کردہ ہے اور کارروائی کے دوران انہیں ان کے معتصبانہ رویئے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوسف کےخلاف حکم امتناعی ان کا موقف سنے بغیر ان کی غیرموجودگی میں جاری کیا گیا۔

اس معاملے میں آئی سی ایل کی پیروی کرنے والے وکیل ہتیش جین نے ممبئی سے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ یہ کیس کھلی کتاب کی طرح ہے اور وہ اس طرح کے بیانات دے کر محمد یوسف کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کیس پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی ایل کے درمیان نہیں ہے بلکہ آئی سی ایل اور محمد یوسف کے درمیان ہے۔

ہتیش جین نے کہا کہ محمد یوسف اور آئی سی ایل کے درمیان معاہدے میں واحد ثالث پر اتفاق ہوا تھا جس کے تقرر کا اختیار آئی سی ایل بورڈ کو دیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثالث کے رول کو چیلنج کرنے کی جو درخواست دی تھی وہ مسترد کردی گئی۔ ہتیش جین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جتنی بھی تاخیر ہوئی ہے اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ذمہ دار ہے کیونکہ آئی سی ایل نے ثالثی عدالت میں اپنی درخواست دسمبر میں داخل کی تھی اور ثالثی عدالت نے چوبیس جنوری اور بارہ فروری کو اس معاملے کی سماعت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اچھا خاصا وقت تھا کہ وہ ممبئی آئیں اور میرٹ کی بنیاد پر اس کیس کو لڑیں لیکن انہوں نے یہ وقت ضائع کردیا اور اصل معاملے کے بجائے دو غیرضروری درخواستیں دائر کردیں جن میں ثالثی عدالت اور اس کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنا شامل ہے۔

آئی سی ایل کے قانونی مشیر نے کورٹ سے باہر معاملہ طے ہونے کو خارج ازامکان قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد اب صرف فیصلہ آنا باقی رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی ایل کے کرتا دھرتا پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اعتراض کا پہلے ہی جواب دے چکے ہیں کہ محمد یوسف آئی سی ایل کو معاہدے کی رقم واپس کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بات پیسوں کی نہیں معاہدے کی پاسداری کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو وہ ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پاکستانی, جواب, حکم, خلاف, درخواست, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بہترین ایڈسنسن پلگ ان فار ورڈ پریس محمدخلیل SEO and Marketing 2 21-02-11 11:55 AM
یونس دستبردار، محمد یوسف نئے کپتان ھارون اعظم خبریں 10 15-11-09 02:21 AM
گوگل ایڈسنس کےلئے بہترین فری ویب ہوسٹنگ بمعہ ڈاٹا بیس اور کنٹرول پینل lordforkland آپکے کاروباری اشتہارات 9 30-05-09 10:19 AM
پاکستان کے نئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 21-05-08 10:36 PM
یوسف مستی خان آج میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger