واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




یونس خان:2020 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-09, 03:35 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default یونس خان:2020 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یونس خان:2020 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اتوار کو کرکٹ کے عالمی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان یونس خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یونس خان نے میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ممالک کو اب پاکستان آنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’میں چاہوں گا کہ یہ ممالک دوبارہ پاکستان آئیں۔ وہاں صورتحل اچھی نہیں ہے، لیکن یہ ہمارا قصور نہیں ہے۔ اگر پاکستان میں کرکٹ میچ نہ ہوں تو ہم اپنے نوجوانوں کو کس طرح حوصلہ دلائیں گے؟‘

مارچ دو ہزار نو میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی بس پر دہشت گرد حملے کے بعد سے کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان نہیں آئی ہے اور پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باوجود یونس خان نے کہا ’میں دنیا سے کہتا ہوں کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان ضرور آئیے۔ مجھے اپنے ملک پر فخر ہے۔ اور یہ جیت ہم سب کے لیے اچھی ہے۔‘

یونس خان نے میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت قوم کے لیے ’ایک تحفہ‘ ہے اور انہوں نے اس جیت کو ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر مرحوم کے نام کیا۔

باب وولمر کا دو سال پہلے جمیکا میں کرکٹ کے عالمی کپ کے دوران اچانک انتقال ہوا تھا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ باب وولمر نے تمام کھلاڑیوں کی بہت مدد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ باب وولمر ’بار بار سلیکٹرز سے کہتے تھے کہ یونس کو اگلا کپتان ہونا چاہیے اور ان ہی کی وجہ سے اب میں کپتان بنا ہوں۔‘

یونس خان نے ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاہد آفریدی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو میچ انہوں نے ہی جتوائے تھے۔

ٹونٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بارے میں جب یونس خان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’میں اب چونتیس سال کا ہوں، اس قسم کی کرکٹ کے لیے میری عمر زیادہ ہو گئی ہے۔ لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔‘
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (23-06-09)
جواب

Tags
پاکستانی, خوش, خان, سال, سری لنکا, صورتحال, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ کے 4 مستقل، 2 ایڈہاک جج اس سال ریٹائر ہو جائینگے گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:47 AM
قیادت یونس خان کی بیٹبگ پہ اثر انداز محمدعدنان کرکٹ 0 04-10-09 08:54 AM
کسی نے نہ کی جن کے میٹر کی ریڈنگ چاچا کمال مزاحیہ شاعری 0 09-12-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger