واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




یونس کی سنچری، پاکستانی برتری 180 رنز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-02-12, 01:44 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,413
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یونس کی سنچری، پاکستانی برتری 180 رنز

یونس کی سنچری، پاکستانی برتری 180 رنز

عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دبئی


یہ یونس خان کی ٹیسٹ میچوں میں بیسویں سنچری ہے

دبئی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن یونس خان اور اظہرعلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر انگلش ٹیم کےگردگھیرا تنگ کردیا ہے۔

کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو بائیس رنز بنا لیے۔ پاکستان کو انگلینڈ پر ایک سو اسّی رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔


دوسرے دن کی خاص بات پاکستانی بلے بازوں یونس خان اور اظہر علی کی عمدہ بلے بازی تھی۔

یونس خان نے گزشتہ چھ ناکام اننگز کی کسر اپنی بیسویں ٹیسٹ سنچری سے پوری کر دی۔ یہ اس سیریز میں کسی بھی بیٹسمین کی پہلی سنچری بھی ہے۔

کھیل کے اختتام پر وہ ایک سو پندرہ رنز پر کھیل رہے تھے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور گیارہ چوکے شامل تھے۔ اظہر علی اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری کی طرف بڑھتے ہوئے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے پچھہتر رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

دونوں سیریز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ میں ایک سو چورانوے رنز کا اضافہ کر چکے ہیں۔

یونس اور اظہر نے ٹیم کو اس وقت سنبھالا جب بیالیس رنز کی انگلینڈ کی برتری کو ختم کرنے سے پہلے ہی دونوں اوپنرز توفیق عمر اور محمد حفیظ آؤٹ ہوچکے تھے۔

توفیق عمر چھ رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر سلپ میں اسٹراس کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ حفیظ کو اکیس رنز پر مونٹی پنیسر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔


اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کے لیے اہم اننگز کھیلی ہے

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے دن انگلینڈ نے ایک سو چار رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو پاکستانی بولرز کو بساط لپیٹنے میں بارہ اوورز لگے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان سٹراس نے پانچ چوکوں کی مدد سے چھپن رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے چالیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی جبکہ سعید اجمل نے تین اور عمرگل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے بعد یہ عبدالرحمن کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔

اس سیریز میں پاکستانی سپنر سعید اجمل بیس اور عبدالرحمن سترہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم دبئی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں صرف ننانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بی بی سی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گرمی، لوڈشیڈنگ اور بددعائیں ذوالفقار علی عمومی بحث 1 30-04-11 09:21 PM
بم خبر، نیپرا نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اطلاق یکم اگست سے ہوگا گلاب خان خبریں 0 25-08-10 03:07 AM
آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی، محمد یوسف و یونس خان پر تا حیات پابندی محمدعمر خبریں 9 11-03-10 06:18 AM
لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری، بجلی کی پیداوار نصف رہ گئی عبدالقدوس خبریں 0 29-08-08 10:43 AM
325میگاواٹ کمی، مختلف علاقوں میں بجلی کی 6گھنٹے لوڈشیڈنگ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger