واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




’شعیب کھیل سکتے ہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-09-08, 09:43 AM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’شعیب کھیل سکتے ہیں‘

’شعیب کھیل سکتے ہیں‘


پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے تک قومی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرمانہ ادا کئے بغیر شعیب اختر کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ سے وضاحت چاہی ہے۔ اس مقدمے کی سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس زاہد حسین نے سماعت کی اگلی تاریخ تین اکتوبر مقرر کی ہے جبکہ قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ چار اکتوبر سے شروع ہونا ہے جس میں شعیب اختر اسلام آباد کی نمائندگی کرینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ شعیب اختر کو عدالتی فیصلہ آنے تک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

شفقت نغمی سے جب پوچھا گیا کہ ایک جانب تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور دوسری جانب وہ ازخود شعیب اختر کو کھیلنے کی اجازت دے رہا ہے تو ان کا جواب تھا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قانونی اور کرکٹ کے معاملات کو یکجا نہ کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ قدم اٹھایا جائے جو پاکستانی ٹیم کے لئے بہت ہو۔

اس سوال پر کہ عدالتی فیصلہ نہ آنے کی صورت میں کیا شعیب اختر کو کینیڈا کے چار قومی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا، شفقت نغمی نے کہا کہ وہ وقت آنے دیں پھر وہ اس کا جواب دیں گے تاہم انہیں یقین ہے کہ اس وقت تک عدالت اپنا فیصلہ سنادے گی۔




بشکریہ:بی بی سی
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پاکستانی, اسلام, جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
پردہس میں‌رپنے والوں کےلئے عید پہ ایک نظم محمدعدنان وصی شاہ 1 04-01-09 05:17 PM
شعیب اختر نے ایک بھی میچ نہیں‌کھیلا۔ سید راحیل علی کرکٹ 4 19-11-08 11:33 AM
عید کی بھیک شکیب جلالی Real_Light شکیب جلالی 1 23-05-08 07:41 PM
مصیبتوں‌سے نہیں‌گھبراتا شعیب اختر محمدعدنان کرکٹ 0 14-05-08 10:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger