واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




’معافی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-05-08, 10:17 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ’معافی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں‘

’معافی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ فاسٹ بولر شعیب اختر کو معافی دینے کے پس پردہ سیاسی محرکات کارفرما ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب مشیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے مصالحت کے بعد ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب اختر کے خلاف بائیس کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد شعیب اختر آئی پی ایل کھیلنے بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے رحمان ملک صاحب نے کھانے پر مدعو کیا تھا جہاں انہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ چونکہ شعیب اختر سرعام معافی مانگ چکے ہیں اور وہ آپ سے بھی معافی مانگنا چاہتے ہیں لہذا آپ بھی انہیں معاف کردیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ نہ صرف رحمان ملک کی بلکہ آصف زرداری صاحب کی بھی خواہش تھی جس پر میں نے شعیب اختر کو کھلے دل کے ساتھ معاف کردیا ہے۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نے کہا ’پچھلے کچھ دنوں سے ایسی فضا قائم ہوگئی تھی اور یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ جیسے شعیب اختر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی مسئلہ ہے لہذا میں اس تاثر کو بھی غلط ثابت کرنا چاہتا تھا۔ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ میرا شعیب اختر کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔‘

اس سوال پر کہ اگر شعیب اختر ایپلیٹ ٹریبونل کے سامنے بھی معافی مانگتے ہیں تو کیا پاکستان کرکٹ بورڈ اسی فراخدلی کا مظاہرہ کرے گا جس طرح اس نے شعیب اختر کے آئی پی ایل کھیلنے پر کوئی اعتراض نہ کرکے دکھائی ہے ؟ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ اس کا انحصار ایپلیٹ ٹریبونل پر ہوگا۔ وہ اپنے ہر فیصلے میں آزاد ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس کا ہر فیصلہ قبول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس موقف پر اب بھی قائم ہیں کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, آصف زرداری, خلاف, دل, درخواست, زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گورنر پنجاب کا قتل سیاسی ہے‘ یہ کسی مذہبی جنونی کا کام نہیں‘ فوزیہ وہاب گلاب خان خبریں 0 06-01-11 03:30 AM
لکی پاکستانی سیاسی سرکس نہیں‌چلے گی۔ یاسر عمران مرزا میرا پاکستان 0 15-09-10 10:30 PM
’مرد نااہل تو خواتین سیاسی میدان میں‘ جاویداسد خبریں 2 06-09-10 06:03 AM
’سیاسی معاملات میں پاکستان کی مدد کرسکتے ہیں‘:: ہالبروک راجہ اکرام خبریں 1 09-01-10 02:30 PM
سیاسی اکھاڑے میں‌ایک نئے بحران کی زور آزمائی عبدالقدوس اپکے کالم 0 19-09-07 06:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger