واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




’پاکستان کے ساتھ سخت مقابلے کی امید ہے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-01-12, 12:01 AM   #1
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’پاکستان کے ساتھ سخت مقابلے کی امید ہے‘

’پاکستان کے ساتھ سخت مقابلے کی امید ہے‘

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان گریم سوان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ’سپاٹ فسکنگ سکینڈل‘ کی وجہ سے کوئی بدمزگی نہیں ہے۔
بی بی سی سپورٹس کو ایک انٹرویو میں سوان کا کہنا تھا کہ پچھلے چھ ٹیسٹ میچوں سے نہ ہارنے والی پاکستانی ٹیم سے وہ سخت مقابلے کی امید رکھتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم نے حال ہی میں سری لنکا کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس سکینڈل میں ملوث تھے وہ اب ٹیم میں شامل نہیں اور چنانچہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اس سکینڈل سے متاثر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اس سکینڈل کے پیشِ نظر تو دونوں ٹیمیں زیادہ کوشش کریں گی کہ سیریز خوشگوار ماحول میں کھیلی جائے۔
دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دبئی اور ابوظہبی میں ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم تازہ دم ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے پر جانے سے پہلے کہا: ’ہمیں اس بات کا علم ہے کہ پاکستان کے خلاف یہ ٹور ہمارے لیے ایک زبردست چیلنج ہو گا۔‘
’لیکن ہم بہت تازہ دم اور پرجوش ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم سپاٹ فکسنگ سکینڈل کو بھلا کر ’صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔‘
پاکستان ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’یہ ان (پاکستان) کی مرضی اور فرض ہے کہ وہ جو انہیں جو میسر ہے اس میں سے جو انہیں بہتر سائیڈ لگتی ہے چنیں۔ جو بھی XI چنی جائے گی ہم اس کے خلاف کھیلیں گے۔‘
دو ہزار دس میں سوان انگلینڈ کی جانب سے دونوں ممالک کے بیچ ہونے والی سیریز میں حصہ لے رہے تھے جب تین پاکستانی کھلاڑیوں کی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبر نیوز آف دی ورلڈ نامی اخبار نے شائع کی تھی۔
پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کو گزشتہ سال نومبر میں سپاٹ فکسنگ کے لیے سوچی سمجھی نو بالیں کرانے کی وجہ سے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس سکینڈل میں اور بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کی افواہیں ملی تھیں۔
اگست دو ہزار دس میں بھارت کو چار صفر سے ٹیسٹ سیریز ہرانے کے بعد انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے تھی۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں سوان کا کہنا تھا کہ وہاں زیادہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی گئی ہے اور اس نئے رجحان کا حصہ ہونا خوشگوار ہے۔

ح
__________________
کعبے کے بَدرُالدّجٰی تم پہ کروڑوں درود ♥ شافع روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا ♥ جب نہ خدا ہی چُھپا تم پہ کروڑوں درود

صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
مفتی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چین کا پیغام پاکستان کے نام - پاکستان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی تو ہم ساتھ کھڑے ہونگے پاکستانی خبریں 1 07-05-11 08:40 PM
امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تمام مذاکرات معطل کردئے ALI-OAD خبریں 6 09-02-11 07:47 AM
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 05:25 PM
شکوہ پاکستان کا اپنے رب کے حضور (حضرت اقبال سے معذرت کے ساتھ) حیدر میرا پاکستان 2 20-07-09 08:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger