واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > کشمیری فورمز

کشمیری فورمز کشمیری فورمز

آ میرے اجڑے ہوئے بکھرے ہوئے کشمیر کو دیکھ

اس موضوع کے 9 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 63 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-10, 12:52 AM   #1
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,243
کمائي: 118,026
شکریہ: 14,189
5,243 مراسلہ میں 11,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آ میرے اجڑے ہوئے بکھرے ہوئے کشمیر کو دیکھ

آ میرے اجڑے ہوئے بکھرے ہوئے کشمیر کو دیکھ

تو نے اجڑی ہوئی جنت نہ دیکھی ہو تو
آ میرے اجڑے ہوئے بکھرے ہوئے کشمیر کو دیکھ؎

5 فروری ہر سال “یوم یکجہتی کشمیر” کے طور پر منایا جاتا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے شروع کیا
جانے والا دن وقت گزرنے کے ساتھ سرکاری دن کی حیثیت اختیار کر گیا۔
اس دن پورے وطن عزیز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عام تعطیل ہوتی ہے۔ جلسے اور جلوس ہوتے ہیں، نجی اور سرکاری سطح پر مختلف تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے، مختلف مذاکرے ہوتے ہیں، ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرامات چلائے جاتے ہیں۔
ہر سا ل کی طرح امسال بھی یہی ہوا، لیکن اب وہ پہلے والا جوش و جذبہ، وہ دلی لگاؤ، کشمیر او رکشمیریوں سے وہ وابستگی دیکھنے کو نہیں آئی۔
اس سال بھی تقاریب ہوئیں، مذاکرے ہوئے، جلسے جلوس ہوئے لیکن۔۔۔۔۔۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اپنی شہرگ کے لئے کوئی خاص پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی شہہ رگ کی حفاظت کرنے والے کشمیری ایک بار پھر حالات کے جبر اور بھارت کے ظلم کے حوالے کر کے چھوڑ دیئے گئے۔
آخر کب تک وہ اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرتے رہیں گے؟
آخر کب تک وہ یہ ظلم و ستم سہتے رہیں گے؟
آخر کب تک بھارت اور پاکستان کی سیاست چمکانے والوں کے لئے وہ ایندھن کا کام کرتے رہیں گے؟

کیا ہمارا کشمیر سے تعلق صرف پانی کی وجہ سے رہ گیا ہے؟ کیا اس پانی کے چکر میں ہمارا خون بھی کہیں پانی کی طرح سفید تو نہیں ہو گیا۔

لیکن یہ تو طے ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ان شاء اللہ ایک دن ضرور آئے گا جب بھارتی ظالم اپنے کئے کی سزا پائیں گے، ظلم کی سیاہ رات چھٹے گی، صبح کا سویرا نمودار ہوگا ۔۔
اور کشمیر آزاد ہوگا۔
کیوں کہ
یاران وفا کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
__________________
قریب ہے یارو روزِ محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر
جو چپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

محتاج اصلاح و دعا
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے راجہ اکرام کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Adeeba (06-02-10), رضی (06-02-10), سحر (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 01:48 AM   #2
ذیلی ناظم
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 3,683
کمائي: 35,612
ميرا موڈ:
شکریہ: 15,942
2,644 مراسلہ میں 6,547 بارشکریہ ادا کیا گیا
رضی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رضی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یاران وفا کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی

کیا یاد دلا دیا
__________________

بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 01:50 AM   #3
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,243
کمائي: 118,026
شکریہ: 14,189
5,243 مراسلہ میں 11,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رضی بھائی
بس مجھے بھی بہت دیر سے یاد آیا، آج پورا دن اس حوالے سے ہم نے کوئی سرگرمی نہیں کی
ابھی یاد آیا تو میں نے سوچا اگر “ادا” نہیں تو چلو “قضا” ہی سہی، لیکن کچھ تو حق ہے ہم پر ان بھائیوں اور بہنوں کا بھی
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 02:32 AM   #4
ذیلی ناظم
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 3,683
کمائي: 35,612
ميرا موڈ:
شکریہ: 15,942
2,644 مراسلہ میں 6,547 بارشکریہ ادا کیا گیا
رضی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رضی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
رضی بھائی
بس مجھے بھی بہت دیر سے یاد آیا، آج پورا دن اس حوالے سے ہم نے کوئی سرگرمی نہیں کی
ابھی یاد آیا تو میں نے سوچا اگر “ادا” نہیں تو چلو “قضا” ہی سہی، لیکن کچھ تو حق ہے ہم پر ان بھائیوں اور بہنوں کا بھی
وہ تو آپ نے بہت اچھا کیا مجھے بھی آپ کا تھریڈ پرھ کر ہی یادآیا کہ آج سارا دن چھٹی منائی ہے وہ اسی دن کی نصبت سے ہے۔

لیکن اس شعر سے سکول کی ایک تقریب یاد آگئی تھی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 03:55 AM   #5
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,207
کمائي: 35,333
شکریہ: 4,357
1,977 مراسلہ میں 5,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صرف یکجہہتی سے کیا ہو گا جب عملًا ان کی مدد روک دی گئی ہے۔ جب جہاد کشمیر عروج پہ تھا تو ایک میگزین میں کسی مجاہد نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں اسے سکھ ٹیکسی ڈرائیور نے پہچان لیا اور کہنے لگا "آپ اس وقت سے ڈریں جب پاکستان آپ کی پیٹھ میں اسی طرح چھرا گھونپے گا جیسے اس نے تحریک خالصتان کی پیٹھ میں گھونپا تھا"۔ کیا وہ وقت آ چکا ہے؟
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عبداللہ حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
راجہ اکرام (06-02-10), سحر (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 03:55 AM   #6
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,207
کمائي: 35,333
شکریہ: 4,357
1,977 مراسلہ میں 5,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صرف یکجہہتی سے کیا ہو گا جب عملًا ان کی مدد روک دی گئی ہے۔ جب جہاد کشمیر عروج پہ تھا تو ایک میگزین میں کسی مجاہد نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں اسے سکھ ٹیکسی ڈرائیور نے پہچان لیا اور کہنے لگا "آپ اس وقت سے ڈریں جب پاکستان آپ کی پیٹھ میں اسی طرح چھرا گھونپے گا جیسے اس نے تحریک خالصتان کی پیٹھ میں گھونپا تھا"۔ کیا وہ وقت آ چکا ہے؟
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-02-10, 12:48 PM   #7
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,243
کمائي: 118,026
شکریہ: 14,189
5,243 مراسلہ میں 11,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبد اللہ بھائی ۔۔۔۔۔ سلام مسنون
آپ نے درست کہا، صرف یکجہتی سے کچھ نہیں ہوگا۔۔۔۔لیکن اگر اور کچھ نہیں تو کم از کم یکجہتی تو کر سکتے ہیں۔ یا اگر ہم عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے تو یکجہتی بھی چھوڑ دیں۔
جہاں تک تعلق ہے اس سکھ کی بات کا تو وہ ہماری خارجہ پالیسی پر بالکل درست ثابت ہوتی ہے۔
کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی طویل المیعاد اور ملکی مفاد کے پیش نظر بنائی جاتی ہے نہ کے اپنے بیرونی آقاؤں کے خوف اور ان کے اشاروں پر، لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہماری کوئی پالیسی نہیں، جیسا اشارہ ملتا ہے ہم ناچنا شروع کر دیتے ہیں۔
خالصتان کی تحریک محترم ضیاء الحق شہید کے تعاون سے تھی اور وہ انہوں نے 1971ء کا بدلہ لینے کے لئے شروع کروائی تھی۔ اس مرد درویش نے ایک طرف روس کو افغانستان میں ناکوں چنے چبوائے اور دوسری جانب اپنے ازلی دشمن بھارت کو بھی اپنی اوقات میں لانے کے لئے تحریک چلائی ، تعاون کیا ۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ تحریک یقینی طور پر کامیاب ہو جاتی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضیاء الحق کے بعد آنےوالی پاکستانی حکومت کی ترجیحات کچھ اور تھیں، پھر انہوں نے کچھ کیا امریکہ اور انڈیا کی خوشنودی کے لئے وہ سب پر عیاں ہے۔

کشمیر جہاد کا مسئلہ یہ ہے کہ عوام اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار ہیں، لیکن اس پورے جہاد کو کنٹرول ایجنسیاں کرتی ہیں۔ جب پاکستان کے حق میں ہو وہ مجاہدین کو استعمال کرتی ہیں، اور جب دباؤ بڑھ جائے یا کوئی مسئلہ ہو تو پھر ہاتھ اٹھا لیتی ہیں۔ اور یقینا اس کا تحریک کو بہت سخت نقصان ہوا ہے۔

دوسرے ممالک کو دیکھ لیں۔ ان کی خارجہ پالیسی کا تسلسل ایسا ہے کہ کوئی نیا آنے والا فوری یو ٹرن نہیں لےسکتا۔
واجپائی ہو یا من موہن۔۔۔ کشمیر پر وہی پالیسی ہے
بش ہو یا اوبامہ ۔۔۔۔۔۔۔ وہی پالیسی

اور ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ کی الگ پالیسی اور پی پی پی کی الگ پالیسی
اگر پاکستان ایک مستحکم پالیسی نہیں بناتا تو خاکم بدہن مجھے اس سکھ کے خدشات سچ ثابت ہوتے نظر آتے ہیں۔
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 12:48 PM   #8

پرانا 06-02-10, 02:49 PM   #9
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,207
کمائي: 35,333
شکریہ: 4,357
1,977 مراسلہ میں 5,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
خالصتان کی تحریک محترم ضیاء الحق شہید کے تعاون سے تھی اور وہ انہوں نے 1971ء کا بدلہ لینے کے لئے شروع کروائی تھی۔ اس مرد درویش نے ایک طرف روس کو افغانستان میں ناکوں چنے چبوائے اور دوسری جانب اپنے ازلی دشمن بھارت کو بھی اپنی اوقات میں لانے کے لئے تحریک چلائی ، تعاون کیا ۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ تحریک یقینی طور پر کامیاب ہو جاتی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضیاء الحق کے بعد آنےوالی پاکستانی حکومت کی ترجیحات کچھ اور تھیں، پھر انہوں نے کچھ کیا امریکہ اور انڈیا کی خوشنودی کے لئے وہ سب پر عیاں ہے۔
اللہ اس مرد مجاہد پر رحمتیں نازل فرمائے۔ بڑے عرصے بعد کسی نے ان کی خوبی بیان کی ہے ورنہ ۔ ۔ ۔۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 04:20 PM   #10
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,243
کمائي: 118,026
شکریہ: 14,189
5,243 مراسلہ میں 11,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
اللہ اس مرد مجاہد پر رحمتیں نازل فرمائے۔ بڑے عرصے بعد کسی نے ان کی خوبی بیان کی ہے ورنہ ۔ ۔ ۔۔
اچھائیاں اور برائیاں ہر انسان میں ہوتی ہیں، لیکن مجھے ذاتی طور پاکستان کے تمام حکمرانوں میں ضیاء الحق پسند ہے۔ اللہ اسے غریق رحمت کرے، اس کی مغفرت کرے ۔۔ آمین

ایک نظر ادھر بھی
کیا صرف ”یوم یکجہتی کشمیر“ منا لینا ہی کافی ہے ؟
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Bookmarks

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, پہلے, پورے, پاکستان, وفا, وقت, آج, آزاد, اللہ, اسلامی, بار, خون, خصوصی, دیکھ, رات, سیاست, سال, شروع, طور, ظالم, عزیز, صبح, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میرے بہتے ہوئے آنسوں کا حساب دے جواب دے The Great شعر و شاعری 0 27-09-09 01:05 PM
میرے گھر میں ہوئے ہیں پانچ بچے تین سالوں میں The Great مزاحیہ شاعری 1 08-09-09 06:58 PM
مرجھا کے کالی جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 29-08-08 11:32 AM
سنگِ نظر سے ٹوٹے ہوئے آئنے تو دیکھ خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 26-08-08 06:16 PM
قران پڑھتے ہوئے یا ذکر ازکار کرتے ہوئے ہلا کیوں جاتا ہے ؟؟؟ عادل سہیل اسلامی نظریہ حیات 0 27-07-07 12:15 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger