واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک



کفروشرک کفروشرک


فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اس موضوع کے 221 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 4382 مرتبہ دیکھا گیا ہے
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-08, 01:11 AM  
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,249
کمائي: 139,897
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,534
5,864 مراسلہ میں 14,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

گوہریہ مذہب بہت خطرناک فتنہ ہے اس کا بانی ریاض احمد گو ہر شاہی ہے گو ہر شاہی نے اس کا آغاز اپنی انجمن سر فرو شانِ اسلام کے نام سے کیا- علماء اسلام اس کو دین سے خارج قرار دیتے ہیں۔

اس فرقے کا طریقہ واردات اس لحاظ سے بہت پر اسرار اور خطر ناک ہے کہ نہ صرف اہلسنّت ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں بلکہ اعلحٰضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضاخا ن صاحب علیہ الرحمہ کی اتباع اور عقیدت کا بھی دم بھرتا ہے فتنہ گو ہر یہ اہلسنّت کو بد نام کرنے اور نوجوانوں کو راہِ حق سے بہکانے کےلئے اہلسنّت کا لیبل لگا کر مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔
گو ہر شاھی نے اپنی گمراہیت ان تینوں کتابوں میں تحریر کی ہیں جنکے نام ”روحانی سفر ،روشناس اور مینارہ نور“ وغیرہ ہیں اب آپکے سامنے ان کتب کی عبا رات ثبوت کیساتھ پیش کی جارہی ہیں ۔
گو ہر شاہی اور اسکے معتقدین کے عقائد و نظر یات::
عقیدہ :نماز، روزہ ،زکوٰ ۃ اورحج کو اسلام کے وقتی رکن کہا گیا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ،پچیس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولیاءکرام کو ذکر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغیر نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہوجائے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 3)
عقیدہ :پیرو مرشد ہونے کے لئے عجیب و غریب شرط قائم کی ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ سات دن میں ذاکر قلبی نہ بنا دے تو وہ مرشد نا قص ہے اور اس کی صحبت سے اپنی عمر عزیز بر باد کرنا ہے ۔
(بحوالہ : کتاب :روشناس صفحہ نمبر6)
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام نفس کی شرارت سے اپنی ورا ثت یعنی جنت سے نکال کر عالم
نا موت جو جنات کا عالم تھا پھینکے گئے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ 8 )
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام پر یوں بہتان باندھا ہے کہ آپ جب اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ لکھا دیکھا تو خیال ہوا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں ۔جواب آیا کہ تمہاری اولاد میں سے ہوں گے ۔نفس نے اُکسایا کہ یہ تیری اولا دمیں ہوکر تجھ سے بڑھ جائیں گے یہ ”بے انصافی “ہے اس خیال کے بعد آپ کو دوبارہ سزاد ی گئی۔(معاذ اللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 9)
عقیدہ :قادیانیوں اور مرزا ئیوں کو مسلمان کہا ہے البتہ جھوٹے نبی کو مان کر اصلی نبی کی شفاعت سے محروم کہا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 10)
عقیدہ :اللہ تعالیٰ کا خیال ثابت کرکے اس کے علم کی نفی کی ہے ایک دن اللہ تعالیٰ کے دل میں خیال آیا کہ میں خود کو دیکھوں سامنے جو عکس پڑا تو ایک روح بن گئی اللہ اس پر عاشق اور وہ اللہ پر عاشق ہوگئی ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر20)
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام کی شدید ترین گستاخی اور اخیر میں ان پر شیطانی خور ہونے کا الزام لگایا ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر 8 )
عقیدہ :ذکر کو نماز پر فضیلت دی ۔ذکر کا نیا طریقہ نکالا اور قرآنی آیت کے مفہوم کو بگاڑ کر اپنے باطل نظریہ پر استد لال کیا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر17)
عقیدہ :جب تک حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کسی کو نصیب نہ ہو اسکا امتّی ہونا ثابت نہیں ۔
(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر24)
عقیدہ :قرآن مجید کی آیت کا جھوٹا حوالہ دیا گیا ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے باربار ”دع نفسک و تعالیٰ “فرمایا ہے حالانکہ پورے قرآن مجید میں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان وارد نہیں ہوا۔ (معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر29)
عقیدہ :علماءکی شان میں شدید ترین گستاخیاں کی گئی ہیں ایک آیت کہ جو کہ یہود سے متعلق ہے علماءو مشائخ پر چسپاں کیا ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر30,31) عقیدہ :حضرت خضر علیہ السلام اور ان کے علم کی تو ہین کی گئی ہے ۔
(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر35)
عقیدہ :انبیاءکرام علیہم السلام دیدار الہٰی کو تر ستے ہیں اور یہ (اولیاءاُمّت )دیدار میں رہتے ہیں ولی نبی کا نعم البدل ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر39)
گوہر شاہی اپنی کتاب روحانی سفر کے صفحہ نمبر 49تا50پر رقم طراز ہے ۔
عبارت :اتنے میں اس نے سگریٹ سلگایا اور چرس کی بو اطراف میں پھیل گئی اور مجھے اس نفرت ہونے لگی ۔رات کو الہا می صورت پیدا ہوئی یہ شخص (یعنی چرسی )ان ہزاروں عابدوں ،زاہدوں اور عالموں سے بہتر ہے جو ہر نشے سے پر ہیز کر کے عبادت میں ہوشیار ہیں لیکن بخل ،حسد اور تکبّر انکا شعار ہے اور (چرس کا )نشہ اسکی عبادت ہے ۔
(معاذ اللہ !بالکل ہی واضح طور پر نشہ کو صرف حلا ل ہی نہیں بلکہ عبادت ٹہرایا جا رہا ہے ۔)
ریاض گوہر شاہی کے نزدیک نماز اور درود شریف کی
کوئی خاص اہمیت معلوم نہیں ہوتی
جیسا کہ روحانی سفر ص 3پر اپنے بارے میں لکھتا ہے ۔
عبارت :اب گو لڑہ شریف صاحبزادہ معین الدین صاحب سے بیعت ہوا انہوں نے نمازکیساتھ ایک تسبیح درود شریف کی بتائی ۔میں نے کہا اس سے کیا ہوتا ہے کوئی ایسی عبادت ہو جو میں ہر وقت کر سکوں (یعنی (معاذاللہ )نماز اور درود شریف سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا )۔
گوہر شاہی نے جو روحانی منازل طے کئے ہیں ان میں عورتوں کا بھی بہت زیادہ دخل ہے ۔نہ شرم ،نہ حیا ۔ا سکے روحانی سفر میں ایک مستانی کا خصو صیت کیساتھ دخل ہے ۔
عبارت :میں دن کو کبھی کبھی اس عورت کے پاس چلا جاتا وہ بھی عجیب و غریب فقر کے قصّے سناتی اور کبھی کھانا بھی کھلا دیتی ۔(بحوالہ :روحانی سفر ص 34) عبارت :کہنے لگی آج رات کیسے آگئے ۔میں نے کہا پتہ نہیں اس نے سمجھا شاید آج کی اداو ¿ں سے مجھ پر قربان ہوگیا ہے اور میرے قریب ہو کر لیٹ گئی اور پھر سینے سے چمٹ گئی ۔(بحوالہ :کتاب : روحانی سفر ص 32)
کیا اس سے زیادہ دلیری کیساتھ کوئی دشمن اسلام دینِ متین کے چہرے کو مسخ کر سکتا ہے ۔کیا شریعت مطہرہ کی تنقیص کے لئے اس سے بھی زیادہ شرمناک پیرا یہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کیا اپنے مذہب ،اپنے دین ،اپنے عقائد کا اسطرح سے خون کرنے والا یہ شخص مذہبی رہنما ہوسکتا ہے ؟
آج کل گوہر شاہی کے چیلوں نے ”مہدی فاؤنڈیشن “ کے نام سے کام کرنا شروع کردیا ہے یہ جماعت دوبارہ سرگرم ہورہی ہے اس کے کارکنان دنیا بھر میں ای میل اورخطوط کے ذریعہ خباثتیں پھیلارہے ہیں اس طرح گوہر شاہی کی فتنہ انگیز جماعت دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے ۔
مسلمانوں کو اس فتنے سے بچنا چاہیے ۔

Last edited by منتظمین; 19-11-08 at 02:46 PM. وجہ: سرفروش کی درخواست پر کچھ غیر مناسب الفاظ نکال دیے گئے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
مندرجہ ذیل 17 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
arshad khan (23-11-08), bas_tera_intazar (01-04-09), Muhammad Ahsan (23-11-08), چیتا چالباز (20-11-08), میاں شاہد (23-09-09), مون لائیٹ آفریدی (27-11-08), مباح (05-05-09), مسافر (20-11-08), ام طلحہ (19-11-08), ابو زین (23-04-09), ابن آدم (31-05-09), باباجان (13-11-09), جیدی (20-11-08), زین خان (19-11-08), سیپ (23-11-08), شاہد جمیل حفیظ (19-11-08), طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 19-11-08, 03:53 PM   #31
Senior Member

 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,198
کمائي: 13,049
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,093
885 مراسلہ میں 1,671 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
یقین جانئے آپ کے کلمات نے بڑا حوصلہ دیا اور بہت خوشی ہوئی۔ میں آپ کی بات کو رد کرنے کیی ہمت نہیں کرسکتا کیونکہ یہ رائے مجھے ایک منصف مزاج شخص‌کی لگتی ہے۔ ویسے بھی میرے یہاں آنے کا مقصد یہی تھا کہ حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کے متعلق منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جاسکے۔ گو کہ اس سے قبل میں نے یہ تہیہ کیا تھا کہ جب تک اس تھریڈ کا نام تبدیل نہیں‌ کیا جاتا اور اس میں سے حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ سے متعلق گستاخانہ مواد حذف نہیں‌کیا جاتا، میں‌اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں‌کرونگا لیکن اب میں آپ کی رائے کے بعد ضرور یہ کام کرونگا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح معنوں میں دین کو سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے!
آپ کی رائے کا ہر مرحلے پر انتظار رہے گا!
والسلام


مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظوں کو اپنے قلب و نظر میں جگہ دی۔

اب آپ کے ریپلائی کا انتظار رہے گا۔ کتنے دن لگ جائیں‌اس سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔۔ لیکن اتنا ہو کہ آپ کا دل مطمن ہو جائے۔

اللہ تعالٰی آپ کو بھی خوش رکھے۔الٰہی آمین
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
bas_tera_intazar (01-04-09)
پرانا 19-11-08, 04:47 PM   #32
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 32
مراسلات: 109
کمائي: 783
ميرا موڈ:
شکریہ: 13
12 مراسلہ میں 12 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
گوہریہ مذہب بہت خطرناک فتنہ ہے اس کا بانی ریاض احمد گو ہر شاہی ہے گو ہر شاہی نے اس کا آغاز اپنی انجمن سر فرو شانِ اسلام کے نام سے کیا- علماء اسلام اس کو دین سے خارج قرار دیتے ہیں۔

اس فرقے کا طریقہ واردات اس لحاظ سے بہت پر اسرار اور خطر ناک ہے کہ نہ صرف اہلسنّت ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں بلکہ اعلحٰضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضاخا ن صاحب علیہ الرحمہ کی اتباع اور عقیدت کا بھی دم بھرتا ہے فتنہ گو ہر یہ اہلسنّت کو بد نام کرنے اور نوجوانوں کو راہِ حق سے بہکانے کےلئے اہلسنّت کا لیبل لگا کر مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔
گو ہر شاھی نے اپنی گمراہیت ان تینوں کتابوں میں تحریر کی ہیں جنکے نام ”روحانی سفر ،روشناس اور مینارہ نور“ وغیرہ ہیں اب آپکے سامنے ان کتب کی عبا رات ثبوت کیساتھ پیش کی جارہی ہیں ۔
گو ہر شاہی اور اسکے معتقدین کے عقائد و نظر یات::
عقیدہ :نماز، روزہ ،زکوٰ ۃ اورحج کو اسلام کے وقتی رکن کہا گیا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ،پچیس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولیاءکرام کو ذکر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغیر نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہوجائے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 3)
۔
عزیزقارئین پاک ڈاٹ نیٹ!
اسلام و علیکم!
سب سے پہلے میں اس بات کی وضاحت کردوں کہ میں خود حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کا پیروکار ہوں‌اورالحمد للہ حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کی تعلیمات اور فیضان نظر کے سبب لاکھوں مردوزن ایسے ہیں کہ جن کے قلوب اسم ذات اللہ سے روشن و منور ہوئے۔ حضور قبلہء عالم سرکار شاہ صاحب کی تعلیمات اور ذات سے متعلق انتہائی منفی پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن سچ تو یہ ہے کہ حق پر چلنے والوں کا ہردور میں‌استحصال کیا گیا اور اگر آج یہ صورتحال سرکار گوھرشاہی اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ بھی ہے تویہ کوئی نئی بات نہیں۔
اس تھریڈ کے متعلق میرا موقف یہ تھا کہ اس میں‌سے گستاخانہ الفاظ و عبارات حذف کی جائیں‌جوکہ اس ویب سائٹ کے منتظمین نے ماننے سے انکار کردیا، اللہ انہیں نیک ہدایت دے۔
جب دین یا مذہب کی بات آتی ہے تو انتہائی محتاط روئیے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر محض بے بنیاد الزامات کی بناء پر کسی کو کافر و منافق گردانا جائے تو یہ نہ صرف بہت بڑا ظلم ہے بلکہ کافر کو بھی کافر کہنے کی ممانعت اسی لئے کی گئی ہے کہ اگر وہ آخری وقت بھی مسلمان ہوگیا تو وہ الزام غلط ہوجائے گا اوراس کو کافر کہنے والے کی گرفت ہوگی۔(اللہ کی طرف سے)
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے عوام تو عوام علماء‌ اس طرح‌کے طرز عمل کے حامل ہیں اور یہی
ستم حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کے ساتھ بھی کیا گیا، آپ کی تصانیف کی تحاریر میں‌بددیانتی کرکے اس طرح کا متن پیش کیا گیا کہ جیسے خدا نخواستہ کوئی غیر اسلامی چیزہو، غیر منصفانہ و غیر شرعی فتوے دئیے گئے، اخبارات سے ساز باز کرکے زرد صحافت کے ذریعے حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کوخوب بدنام کرایا لیکن اگر کوئی بھی حضور قبلہء‌عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کی تصانیف کو پڑھے تو خود جان لے گا کہ سچ کیا ہے، چونکہ اعتراضات بہت طویل ہیں‌اس لئے مرحلہ وار تمام اعتراضات کے جواب دینے کی کوشش کرونگا، پہلے اعتراض کی ذیل میں وضاحت دی گئی ہے:

عقیدہ :نماز، روزہ ،زکوٰ ۃ اورحج کو اسلام کے وقتی رکن کہا گیا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ،پچیس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولیاءکرام کو ذکر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغیر نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہوجائے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 3)

جواب:اس کی اصل عبارت ملاحظہ کیجئے’’اسلام کے پانچ ارکان ہیں کلمہ ، نماز ، روزہ، حج ، زکوٰة، چار وقتی ہیں جو وقت مقررہ پر ادا ہوتے ہیں۔‘‘
وضاحت:‌یہ بات تو قرآن پاک میں‌بھی ہے کہ اے مومنوں‌تم پر نمازیں مقررہ اوقات میں‌فرض کی گئی ہیں تو اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ اس میں بھلا کونسا کفر لازم ہوجاتا ہے؟ مزیدآگے کی عبارت جوکہ اذکار کی تعداد کے بارے میں‌ہے وہ الگ صفحہ پر ہے لیکن یہاں اس طرح لکھا گیا ہے کہ جیسے ایک ہی عبارت کا حصہ ہو۔ اس کی اصل عبارت ملاحظہ فرمائیے:”جس طرح قرآن مجید میں بار بار نماز کا حکم آیااس طرح بار بار ذکر کا حکم بھی آیااگر کوئی شخص شریعت میں ہے تو روزانہ پانچ ہزار دفعہ ذکر کرے اگر کوئی عالم شریعت میں ہے تو اسے پچیس ہزار دفعہ روزانہ ذکر کرنا پڑتا ہے تب اس کو مقتدیوں پر فضیلت ہے اور اگر کوئی راہ طریقت میں چل رہا ہے یا پھر فقیر ہے تو وہ 72ہزار دفعہ روزانہ ذکر کرے
وضاحت:اس میں اللہ کے ذکر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ اللہ کے ذکر کی ترغیب دی تو اس میں بھلا کیا گناہ ہے؟ کیونکہ عام بندے پر فضیلت اُس کو ہے جوکہ زیادہ متقی اور زیادہ پرہیز گار ہے۔
اس کے علاوہ جو جملہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہوجائے، یہ عبارت حضور سرکار گوھر شاہی کی کتاب مینارہء‌نور کا حصہ نہیں ہے جوکہ آپ خود پڑھیں‌اور فیصلہ کریں کہ فتوٰی دینے والوں نے کس درجہ منصف مزاجی سے فتوے دئیے ہیں۔

Last edited by سرفروش; 19-11-08 at 04:49 PM.
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
سرفروش کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 19-11-08, 04:56 PM   #33
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 720
شکریہ: 664
47 مراسلہ میں 106 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
بلکہ کافر کو بھی کافر کہنے کی ممانعت اسی لئے کی گئی ہے
جناب عالی ! یہ حیرت انگیز حکم قرآن کی کس آیت میں ہے یا حدیث‌کی کس کتاب مں ہے اور اگر یہ درست ہے تو قرآن میں جابجا کافر اور کفار کا تذکرہ کافر کے الفاظ‌ سے ہے اس کا کیا بنے گا ؟ اور اگر یہ حکم قرآن و حدیث‌میں‌نہیں‌ہے تو پھر اس کی حیثیت کیا ہے ؟

شکریہ
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 8 صارفین نے خالد احمد صدیقی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Muhammad Ahsan (23-11-08), فیصل ناصر (20-11-08), میاں شاہد (20-11-08), مون لائیٹ آفریدی (27-11-08), ابن آدم (31-05-09), جیدی (20-11-08), زین خان (20-11-08), شاہد جمیل حفیظ (20-11-08)
پرانا 19-11-08, 04:58 PM   #34
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 34
مراسلات: 61
کمائي: 1,489
شکریہ: 53
33 مراسلہ میں 73 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

کچھ مزید اعتراضات جو کہ وکی پیڈیا سے لیے گئے ہیں۔


اقتباس:

گوھرشاہی کے متنازع بیانات (جن کو مسلم علماء دین نے کفرانہ بیانات کی نظر سے دیکھا ہے اور ان بیانات کی بنیاد پر فتوے بھی جاری کیۓ ہیں) اور مسلمانوں کے عمومی اتفاق راۓ سے مخالف کی گئی باتیں گوھرشاہی کے لئے وجہ ءشہرت بن گئیں کیونکہ عام علماءکی جانب سے اِ ن کی شدت کے ساتھ مخالفت کی گئی۔[5] اگرتمام علماءکی جانب سے گوھرشاہی کی مخالفت کا جائزہ لیاجائے تومندرجہ ذیل وجوہا ت نمایاںہیں:

گوھر شاہی کی حضرت عیسی علیہ السلام سے امریکہ میں ملاقات۔ [1][6][7][8][9]
گوھرشاہی کے معتقدین کی جانب سے چاند ،سورج اور حجر اسود میں گوھرشاہی کی شبیہات کا انکشاف۔ [1][6][8][10][9]
اللہ کی پہچان اوررسائی کے لئے روحانیت سیکھوخواہ تمہاراتعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو۔
جب محبت اللہ کی دل میں آجاۓ تو اگر مذہب میں نہ بھی ہوا تو بخشا جاۓ گا اللہ کی محبت ہی کافی ہے۔ (ماہنامہ روشن کراچی جولائی 1997ء ص 9)---
# گوھرشاہی کے تمام مرید گوھرشاہی کے انتقال کو گوھرشاہی کی موت تسلیم نہیں کرتے بلکہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ گوھرشاہی جسم سمیت روپوش ہوگئے، یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح گوھرشاہی بھی اپنا جسم چھوڑکرغیبت ِ صغر ٰی میں چلے گئے ہیں اور قیامت سے پہلے حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ گوھرشاہی دوبارہ آئینگے۔
علماء نے ریاض کے بارے میں یہ بھی کہا کہ ریاض نے نبی ہونے یا امام مہدی ہونے کا دعو ٰی کردیا تاہم گوھرشاہی نے اسکی نفی ان الفاظ میں کی "میں نے کھبی یہ نہیں کہا کہ میں امام مہدی ہوں ، ہاں میں نے نشانیاں ضرور بتائی ہیں اب یہ تو لوگوں کی سمجھ ہے ، ان سے پوچھیں کہ انکو کیا نشانیاں نظر آئیں"۔
ندیم رفیع آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 6 صارفین نے ندیم رفیع کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (20-11-08), میاں شاہد (20-11-08), مباح (05-05-09), جیدی (20-11-08), خالد احمد صدیقی (19-11-08), زین خان (20-11-08)
پرانا 19-11-08, 05:02 PM   #35
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 32
مراسلات: 109
کمائي: 783
ميرا موڈ:
شکریہ: 13
12 مراسلہ میں 12 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ندیم رفیع مراسلہ دیکھیں
کچھ مزید اعتراضات جو کہ وکی پیڈیا سے لیے گئے ہیں۔
میرے خیال میں آپ لوگوں کو مجھے کچھ وقت دینا پڑے گا کیونکہ یہ میرے لئے ممکن نہیں ہے کہ میں تمام اعتراضات کا جواب ایک ہی وقت میں دے دوں (مصروفیات کی بناء پر) لیکن اتنا بتادوں کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی جیسی پاک ذات کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔ خدارا کچھ بھی کہنے، سوچنے یا لکھنے سے پہلے تحقیق ضرور کرلیں۔
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
سرفروش کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (19-11-08)
پرانا 19-11-08, 05:13 PM   #36
Senior Member
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 33
مراسلات: 3,848
کمائي: 195,641
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,648
2,917 مراسلہ میں 7,882 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اسی سے اندازہ لگائیں کہ یہ حضور بار بار قبلہ عالم یعنی دنیا کا قبلہ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 19-11-08, 05:13 PM   #37
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 32
مراسلات: 109
کمائي: 783
ميرا موڈ:
شکریہ: 13
12 مراسلہ میں 12 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

پہلے اعتراض کے جواب میں‌کسی کو مزید کچھ کہنا ہے، اگر اعتراض‌باقی ہے تو بتائیں وگرنہ آگے بڑھیں!
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 19-11-08, 05:48 PM   #38
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 720
شکریہ: 664
47 مراسلہ میں 106 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

کیا میرے سوال کا جواب کسی سے پوچھ کر دیں‌گے ؟ یا فقط بغلیں جھانک کر خاموش ہوگئے ہیں ؟
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 6 صارفین نے خالد احمد صدیقی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Muhammad Ahsan (23-11-08), فیصل ناصر (20-11-08), میاں شاہد (20-11-08), ابن آدم (31-05-09), جیدی (20-11-08), زین خان (20-11-08)
پرانا 19-11-08, 05:50 PM   #39
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 720
شکریہ: 664
47 مراسلہ میں 106 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
میرے خیال میں آپ لوگوں کو مجھے کچھ وقت دینا پڑے گا کیونکہ یہ میرے لئے ممکن نہیں ہے کہ میں تمام اعتراضات کا جواب ایک ہی وقت میں دے دوں (مصروفیات کی بناء پر) لیکن اتنا بتادوں کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی جیسی پاک ذات کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔ خدارا کچھ بھی کہنے، سوچنے یا لکھنے سے پہلے تحقیق ضرور کرلیں۔
جذباتی لفاظی کا سہارا نہ لیں‌ دلیل کا جواب دلیل سے دیں
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 6 صارفین نے خالد احمد صدیقی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Muhammad Ahsan (23-11-08), فیصل ناصر (20-11-08), میاں شاہد (20-11-08), ام طلحہ (21-11-08), ابن آدم (31-05-09), زین خان (20-11-08)
پرانا 19-11-08, 08:16 PM   #40
Senior Member
مقبول
 
شاہد جمیل حفیظ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Dubai
عمر: 26
مراسلات: 112
کمائي: 4,084
ميرا موڈ:
شکریہ: 469
84 مراسلہ میں 217 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہد جمیل حفیظ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

فیصل ناصر بھائی نے بڑی اچھی شئیرنگ کی ہے
اللہ ان کو جزائے خیر عطافرمائے امین
باقی سرفروش صاھب اس میں کوئی بھی معتصبانہ عبارت نہیں بلکہ سچ لکھا ہوا ہے مکمل حوالہ کے ساتھ اس کو ہم فرقہ پرستی بھی نہیں کہ سکتے پتہ نہیں آپ کیو ں پریشان ہیں
شاہد جمیل حفیظ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے شاہد جمیل حفیظ کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Muhammad Ahsan (23-11-08), فیصل ناصر (20-11-08), مباح (05-05-09), ام طلحہ (21-11-08), زین خان (20-11-08)
پرانا 20-11-08, 12:57 AM   #41
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 3,021
کمائي: 44,025
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,300
2,183 مراسلہ میں 5,576 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائیو ، میرا خیال ہے کہ سرفروش صاحب کو بھائی فیصل ناصر صاحب کی طرف سے ارسال کردہ سب سے پہلے بنیادی مراسلے میں درج کیے گئے اعتراضات کا جواب دینے دیا جائے اور پھر ان شا اللہ ہم اُن کےجوابات کی روشنی میں مزید بات کریں ،
انہوں نے یہاں مراسلہ رقم 32 میں اپنا پہلا جواب ارسال کیا ہے ،
جس میں مزید کئی سوال کرنے کی گنجائش میسر ہوئی ہے ، الحمد للہ ،
جیسا کہ اگلے ہی مراسلے یعنی مراسلہ رقم 33 میں بھائی خالد احمد صدیقی نے سوال کیا ،
اور بھائی کوکو نے مراسلہ رقم 36 میں ایک اشارتی سوال کیا ، جو میں اُس دھاگے میں کر چکا ہوں جس کا بھائی میاں شاہد نے بٹن دبا دیا ہے ،
بھائیو ، اللہ پر توکل کرتے ہوئے یقین رکھیے کہ جب علمی بات یعنی قران اور صحیح سنت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے صحیح ثابت شدہ اقوال و افعال کی روشنی میں بات شروع ہو گئی ، تو ان شا اللہ تعالی ، حق و باطل واضح ہو جائے گا ،
ہمیں بہت صبر اور حوصلے سے کام لینا چاہیے ، اور سرفروش صاحب کو پورا موقع دینا چاہیے کہ وہ علمی دلائل کے ساتھ اُن باتوں کا جواب دیں جو بھائی فیصل ناصر صاحب نے لکھی ، اور جو ہم مزید دریافت کریں گے ، ان شا اللہ تعالی ،
امید کرتا ہوں کہ میرے سب محترم اور پیارے ، چھوٹے اور بڑے بھائی میری گذارشات پر جوش اور ہوش دونوں کو استعمال کرتے ہوئے غور فرمائیں گے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 10 صارفین نے عادل سہیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Muhammad Ahsan (23-11-08), فیصل ناصر (20-11-08), میاں شاہد (20-11-08), مون لائیٹ آفریدی (27-11-08), ام طلحہ (21-11-08), ابن آدم (31-05-09), احمد غزنوی (01-12-08), جیدی (20-11-08), زین خان (20-11-08), عبدالقدوس (20-11-08)
پرانا 20-11-08, 01:16 AM   #42
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,249
کمائي: 139,897
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,534
5,864 مراسلہ میں 14,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

.................................................. ...................

Last edited by میاں شاہد; 20-11-08 at 01:20 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 01:20 AM   #43
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,249
کمائي: 139,897
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,534
5,864 مراسلہ میں 14,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

السلام علیکم
پہلے تو منتظمین کا شکریہ
دوسری عرض یہ ہے کہ کچھ مصروفیت کی وجہ سے دیر سے فورم پر آیاہوں جسکا افسوس اس لئے ہے کہ کافی جگہ سرفروش ‌ صاحب کو میں بذات خود جواب دینا چاہتا پر خوشی اس بات کی کہ آپ تمام لوگوں نے کوئی کمی نہیں کی

سرفروش صاحب کی خدمت میں‌ عرض ہے یہ فتنہ پرور تھریڈ نہیں بلکہ معلوماتی تھریڈ ہے
بلکہ فتنہ پرور تھریڈ تو آپکا ہے جس میں مسلمانوں کو ایک نئے دین کی طرف راغب کیا جارہا ہے ایک ایسا دین جس کا نہ سر نہ پیر
کوئی بھی قصہ کہانی گھڑو اور اپنے آپ کو ولی یا مہدی یا نبی کا خود ساختہ درجہ دے کر معصوم لوگوں کو بہکانہ شروع کردو

یہ تھریڈ کھولنے کی ضرورت بھی آپکے تھریڈ کو دیکھ کر محسوس ہوئی ورنہ شاید اس کی ضرورت نہ ہوتی

پاک نیٹ اگر جانبدار ہوتا تو سب سے پہلے آپ کے تھریڈ کو ہی بند کرتا جس میں ایک جھو ٹے شخص کی تعریف و توصیف
کی جارہی ہے اور میں نے یا کسی اور نے تو اس میں ترمیم یا کوئی عبات حذف کرنے کی یا اس کو بند کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی

تعصب تو آپ کی تحریر میں نظر آرہا جو آپ خود ہی بیان فرمارہے ہیں
"پنے حلقے، گروہ یا عقیدۂ خیال خصوصاً مذہبی خیال کی پچ کرنے والا، اپنے خلاف عقیدہ رکھنے والے سے دشمنی کرنے والا، کٹر، ہٹ دھرم"
مندرجہ بالا اقتباس کو دیکھ لیں اور اپنی ہٹ دھرمی بھی دیکھ لیں آپ خود ہی فیصلہ کریں متعصب کون ہے


آپ کی اور باتوں ‌کا جواب بھی ابھی دیتا ہوں فلحال کچھ دیر کے لئے مجھے جانا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مون لائیٹ آفریدی (27-11-08), مباح (05-05-09), ام طلحہ (21-11-08), ابن آدم (31-05-09), زین خان (20-11-08)
پرانا 20-11-08, 01:21 AM   #44
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 9,610
کمائي: 115,640
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,421
3,760 مراسلہ میں 7,472 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

کچھ بٹن اس مضمون میں دباتے ہوئے "سرفروش" کے مضمون کا دبایاگیا بٹن بحال کردیا گیا ہے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
زین خان (20-11-08)
پرانا 20-11-08, 01:46 AM   #45
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 28
مراسلات: 2,091
کمائي: 6,641
ميرا موڈ:
شکریہ: 910
692 مراسلہ میں 1,287 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

سلام،

موضوع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مجھے یہاں پر بھی دخل اندازی کرنا پڑ رہی ہے مگر مجبور ہوں لہذا مندرجہ زیل نکات کا خیال رکھا جائے۔
1۔ سرفروش صاحب کو تھوڑا سا وقت دیا جائے تاکہ وہ جوابات تیار کرسکیں۔ ایک ساتھ جوابات دینے میں انکو مشکل پیش آرہی ہے۔
2۔ موضوع میں نازیبہ الفاظ کا استعمال ممنوع ہے۔
3۔ صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہونے دیں۔
4۔ سوال یا جواب جذباتی کے بجائے معلوماتی ہو۔
فلحال تو یہی بہت مگر اس میں مزید تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عرفان حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Real_Light (01-12-08), منتظمین (20-11-08), زین خان (20-11-08)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Bookmarks

Tags
color, com, hazrat, images, pakistan, فورم, پاک, پاکستانی, یاجوج ماجوج, ویب, ڈاٹ, نظر, website, اکبر, اللہ, انگریزی زبان, اسلام, تصویر, جواب, خلاف, ظالم, عالم, صدقہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شاہی خاندان کی طرف سے یورو کپ جیتنے والی ٹیم کے champion_pakistani فٹبال 1 03-07-08 05:12 PM
شاہی ٹکڑے سیپ باورچی خانہ 3 27-05-08 08:05 PM
’اورتدفین کی جگہ نہیں‘ فریال گوہر چاچا کمال فن و فنکار 3 05-07-07 09:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger