واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک



کفروشرک کفروشرک


کیا یہ حکایات درست ہیں ؟؟؟

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-09-10, 07:12 PM  
کیا یہ حکایات درست ہیں ؟؟؟
navaid_khan navaid_khan آف لائن ہے 12-09-10, 07:12 PM

بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
السلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ

السلام من التبع الھدی:
ًمحترم بھائیوں چند دن پلے ایک کتاب نظروں سے گزری جس کا نام ارواح ثلاثہ ہے، یعنی حکایات اولیاء لکھنے والے ہیں‌جناب اشرف تھانوی صاحب، اس کتاب میں مختلف دیوبند مسلک کے اکابرین کی حکایات نقل ہیں، مگر کئی حکایات معری سمجھ سے بالاتر ہیں، کیونکہ ان حکایات میں ایسی باتوں کا اقرار ہے جس کو مسلک دیو بند سرے سے مانتے ہی نہیں، اور اس کا جواب مئجھے نہیں مل پا رہا امید کرتا ہوں کے کوئی بھائی ضرور میری تشفی کریں گے، حکایات کا سلسلہ تو بہت لمبا ہے مگر سر دست میں صرف ایک حکایت پیش کر رہا ہوں جب اس کے جواب سے مطمئن ہو جاؤں گا تو انشاءاللہ دوسری حکایات بھی نقل کرتا رہوں گا۔

حکایت:
مولوی قاسم (دیو بند کے بہت بڑے اکابر) فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں گنگوہ (انڈیا کا ایک شہر) حاضر ہوا تو حضرت (رشید احمد گنگوہی) کی سہ دری میں ایک کورا بدھنا رکھا ہوا تھا، میں نے اس کو اٹھا کر کنویں سے پانی کھینچا اور اس میں بھر کر پیا تو کڑوا پایا، ظہر کی نماز کے وقت حضرت (رشید احمد گنگوہی) سے ملا اور یہ قصہ بیان کیا، آپ فرمایا کہ کنویں کا پانی تو کڑوا نہیں میٹھا ہے، میں نے وہ کورا بدھنا پیش کیا، حضرت (رشید احمد گنگوہی) نے بھی پانی چکھا تو بدستور تلخ تھا، آپ نے (یعنی رشید احمد گنگوہی) نے فرمایا کہ اچھا اس کو رکھ دو، نما ظہر کے بعد حضرت (رشید احمد گنگوہی) نے سب نمایوں سے فرمایا کہ کلمہ طیبہ جس قدر ہو سکے پڑھو اور حضرت (رشید احمد گنگوہی) نے بھی پڑھنا شروع کیا۔ اس کے بعد حضرت (رشید احمد گنگوہی) نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ دعا مانگ کر منہ پر ہاتھ پھیر لئے اس کے بعد بدھنا اٹھا کر پانی پیا تو شیریں تھا، اس وقت مسجد میں جتنے نمازی تھے سب نے چکھا تو کسی قسم کی تلخی نہ تھی، بعد میں حضرت (رشید احمد گنگوہی) نے فرمایا کہ اس بدھنے کی مٹی اس قبر کی ہے جس پر عذاب ہو رہا تھا الحمدوللہ کلمہ طیبہ کی برکت سے عذاب رفع ہو گیا۔
(ازتحریرات بعض ثقہ )
مستند حوالاجات کے لئے ملا حظہ ہو :
دیو بند کے مشہور و مائع نا عالم کی لکھہ ہوئی کتاب
ارواح ثلاثہ۔ یعنی حکایات اولیاء۔
حکایات نمبر 332۔ صفحہ نمبر 288۔

اس حکایت میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ مسلک دیو بند کے علماء نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بھی عطائی علم غیب کو نہیں مانتے تو اپنے عالم جناب رشید احمد گنگوہی کے حق میں علم غیب کیسے تسلیم کر لیا؟؟؟؟؟؟؟
جناب رشید احمد گنوہی کے یہ (الفاظ فرمایا کہ اس بدھنے کی مٹی اس قبر کی ہے جس پر عذاب ہو رہا تھا الحمدوللہ کلمہ طیبہ کی برکت سے عذاب رفع ہو گیا۔) کس بات کے مظہر ہیں؟؟؟ میں یہ جاننا چہتا ہوں کہ جناب رشید احمد گنگوہی کو کس طرح پتہ چلا کہ وہ بدھنا کسی ایسی قبر کی بٹی کا بنا ہوا تھا جس پر عذاب ہو رہا تھا؟؟؟؟؟ اور پھر یہ بھی پتہ چل گیا کہ اب عذاب ختم ہو گیا؟؟؟؟؟؟ مجھے اس حکایت کا جواب اگر کوئی دے تو میں اس بھائی کا شکر گزار رہونگا، اور پھر دوسری حکایت پیش کروں گا جلد انشاءاللہ۔
والسلام ۔
نوید خان قادری نقشبندی۔

navaid_khan
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 6
شکریہ: 0
5 مراسلہ میں 32 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 4581
16 قاری/قارئین نے navaid_khan کا شکریہ ادا کیا
M A Ansari (13-09-10), shafresha (14-09-10), فیصل ناصر (12-09-10), کنعان (14-09-10), محمدمبشرعلی (17-09-10), مرزا عامر (12-09-10), ابن آدم (19-09-10), احمد بلال (14-09-10), احمدنواز (15-09-10), اخترحسین (24-09-10), ارشد کمبوہ (21-10-10), بلال الراعی (26-11-11), حیدر (20-09-10), شمشاد احمد (12-09-10), شاہ جی 90 (20-09-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
پرانا 26-10-10, 11:57 PM   #121
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 218
کمائي: 6,892
شکریہ: 166
198 مراسلہ میں 674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
محترم جناب نوید بھائی آپ کی بات کا جواب شمشاد بھائی نے صفحہ نمبر 2 پر مراسلہ نمبر 24 میں بہت احسن طریقہ سے دیا ہے۔
باقی آپ اگر علم غیب کے حوالے سے علماء دیو بند کا بریلوی حضرات سے اصل اختلاف جاننا چاہتے ہیں تو آپ سے درخواست ہے کہ نیچے دئیے گئے لنک پر تھریڈ کا تسلی سے مطالعہ فرمائیں ۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ‌ آپ کو مزید وضاحت ہوجائے گی ۔

شکریہ


عالم الغیب صرف اللہ تعالیٰ ہے
ناصر نعمان آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے ناصر نعمان کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (01-11-10), شمشاد احمد (27-10-10)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, magenta, کلمہ, پاک, وقت, قادری, قصہ, نماز, نام, مسجد, اللہ, جواب, جلد, خان, دریافت, دعا, شہر, شروع, طلب, علماء, عالم, عذاب, غیب, صفحہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا یہ عمل درست ہے؟؟؟ گلاب خان عمومی بحث 21 15-06-11 11:37 PM
ہمیں کیا ملے گا؟؟؟ گلاب خان خبریں 1 19-12-10 06:43 AM
صدر کیا کریں گے؟؟؟ گلاب خان عمومی بحث 2 09-01-10 12:12 AM
اس میں نئ خبر کیا ھے ؟؟؟ Haya 786 سیاست 3 13-11-09 09:51 AM
کیا کریں ؟؟؟ فیصل ناصر تجاویز اور شکایات 7 06-11-08 07:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger