| کفروشرک کفروشرک |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 989
|
||||
| 6 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا | saimali (14-10-10), منتظمین (08-10-10), مرزا عامر (08-10-10), مسلم بھائی (11-10-10), احمد بلال (08-10-10), عبداللہ ناصر (22-10-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
اس تحریر کے آغاز میں درج سورۃالانعام کی آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اَ لَالَہُ الْحُکْم (خبردار! حکم کااختیارصرف اسی (اللہ) کے لئے خاص ہے ) ،آگے فرمایا ہے کہ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِکُوْنَ ( پھر تم اُس کے ساتھ شرک کرتے ہو)۔اللہ کے حکم کے مقابل شرک کی ایک صورت یہ ہے کہ ’’بلاواسطہ صرف اپنے خالق اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ حق قرآن وسنت کی دلیل کے ساتھ حکم،قانون و فیصلے جاری کرنے کااُصول وطریقہ(سنت) اپنانے کی بجائے مخلوق کی خواہشات، اس کے فلسفوں،اِزم و نظریات، آئین و قوانین ، فیصلوں؍ فتووں اورفہم وفقہہ وغیرہ کی دلیل کے ساتھ حکم ،قانون و فیصلے جاری کرنے کااُصول اپنایا جائے جبکہ اللہ تعالیٰ کاارشادہے کہ اَمْ لَهُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ ۭ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَـقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۭ وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ 21 کیا انہوں نے اپنے لیے (اللہ کے) کچھ ایسے شریکِ مقرر کر لیے ہیں جنہوں نے ان کے لیے دین کی نوعیت کا ایسا کچھ مقرر کر دیا ہے جس کا اللہ نے اِذن نہیں دیا؟ اگر فیصلے کی بات طے نہ ہو گئی ہوتی تو ان کا فیصلہ کر دیا گیا ہوتا۔ یقینا ان ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔ (سورۃ ا لشوریٰ۔ ۲۱) آیت سے واضح ہوتا ہے کہ ایسادین یعنی ایسااُصول وقانون اختیار کرناجس کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت نہ ملتی ہو؍اللہ کے نازل کردہ ’’حق ‘‘ سے دلیل نہ ملتی ہوتواُس اُصول و قانون بنانے والے کی اتباع و اطاعت کرکے اس کو اللہ کا شریک بنانا ہے۔ انصاف پرمبنی حقیقت یہ ہے کہ مخلوق کے بارے میں حقیقی حکم ،قانون اور فیصلہ مخلوق کا خالق ہی جاری کر سکتا ہے نہ کہ خودمخلوق، کیونکہ مخلوق کا خالق اور اُن کا ربِّ حقیقی ہونے کی بنا پر و ہی بہتر جان سکتا ہے کہ مخلوق کے لئے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا : اَ لَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ ط وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ ﴿﴾ کیا وہ ہی نہ جانے گا جس نے تخلیق کیا ہے؟ حالانکہ باریک بین اور باخبر تو وہ ہی ہے۔ (سورۃ الملک۔ ۱۴) اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ ط یَقُصُّ الْحَقَّ وَھُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ﴿﴾ حکم کا اختیار تو صرف اللہ کے لئے خاص ہے، وہ ہی حق بات بیان کرتا ہے اور وہ ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والاہے۔ (سورۃ الانعام۔ ۵۷) اَفَغَيْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِيْ حَكَمًا وَّهُوَ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ اِلَيْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًا ۭوَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَعْلَمُوْنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ ١١٤وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّعَدْلًا ۭلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ ١١٥وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْاَرْضِ يُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ هُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ ١١٦ (کہیے ) تو کیا میں اللہ کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں حالانکہ وہی ہے جس نے تم لوگوں کی طرف یہ ’’کتاب ‘‘پوری تفصیل کے ساتھ نازل کی ہے اور جن کو ہم نے یہ کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے سو تم ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔ کامل ہے آپ کے رب کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے،کو ئی اس کی بات کو تبدیل کرنے والا نہیں اور سب کچھ سننے اور جاننے والا وہی ہے۔اگر آپ لوگوں کی اکثریت کے کہنے پر چلیں گے جو زمین میں بستے ہیں تو وہ آپ کو اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں گے وہ تو محض ظن کی پیروی کرتے ہیں اور محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔ (۶: الانعام ۔۱۱۴․․۱۱۶) وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوْنَ 49اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُوْنَ ۭوَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ 50ۧ اور حقیقت یہ ہے کہ انسانوں میں سے اکثر فاسق ہیں۔(اگر یہ اللہ کے فیصلے سے منہ موڑتے ہیں ) تو پھر کیا جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں حالانکہ جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا اور کون ہو سکتا ہے۔ (سورۃ المائد ہ ۔۴۹،۵۰) مخلوق کے لئے اس کے خالق کانازل کردہ مکمل ومفصّل حکم ِحق کتابُ اللہ (قرآن مجید)اور سنت ِمحمد رسول اللہﷺ‘ہے ،ا س کی اتباع کاایک حق یہ ہے کہ مخلوق کے معاملات و اختلافات میں مخلوق کے کسی آئین وقانون اور فہم وفقہ کو اختیار کئے بغیر بلاواسطہ صرف’’قرآن وسنت‘‘ کی دلیل کے ساتھ حکم و فیصلے جاری کئے جائیں، اسی کا اللہ نے حکم دیا ہے ، یہی مومنین کے لئے مقرر کردہ راستہ( سبیل المؤمنین) ہے ، یہی نبی ﷺاور خلفائے راشدین کی سنت رہی ہے اور اسی سنت کواپنانے کا حکم نبی ﷺنے بھی دیا ہے جیساکہ اللہ تعالیٰ اورنبی ﷺ کے ارشادات ہیں کہ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا 59ۧاَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يَزْعُمُوْنَ اَنَّھُمْ اٰمَنُوْا بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَحَاكَمُوْٓا اِلَى الطَّاغُوْتِ وَقَدْ اُمِرُوْٓا اَنْ يَّكْفُرُوْا بِهٖ ۭ وَيُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّضِلَّھُمْ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا 60 اے ایمان والو ! اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور صاحبانِ امر کی جو تم (اہل ایمان) میں سے ہوں۔ اگر تمہارے درمیان کسی معاملے میں اختلاف پیدا ہو جائے تو اسے لوٹا دو فیصلے کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف اگر تم اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہوتو ۔ یہی چیز اچھی ہے اور انجام کے اعتبار سے بہترین بھی یہی ہے۔آپ ﷺنے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں اس پر جوآپ پر نازل ہوا ہے اور اس پر جوآپ سے پہلے نازل ہوا ہے مگرفیصلہ کروانے کے لیے طاغوت کے پاس جانا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں اس سے کفر کا حکم دیاگیا ہے۔ شیطان انہیں راہ راست سے بھٹکا کر دور کی گمراہی میں لے جانا چاہتا ہے۔ ( ۴: النساء۔۵۹․․․۶۰) مَنْ یَعِشْ مِنْکُمْ بَعْدِیْ فَسَیَرَی اخْتِلَافًا کَثِیْرًا فَعَلَیْکُمبِسُنَّتِی وَ سُنَّتِ خُلْفَاءِ الْمَھْدِیِیْنَ الرَّاشِدِیْنَ تَمَسَّکُوْ بِھَا وَعَضُّوْاعَلَیْھَا بِاالنَّوَاجِذِ وَاِیَّاکُمْ وَ مُحْدَثَاتِ الْاُمُوْرِ فَاِنَّ کُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٍ وَّ کُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٍ تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ عنقریب بہت سے اختلاف دیکھے گا پس تمہارے اوپرلازم ہے میری سنت اور خلفائے راشدین کی سنت ،اس کے ساتھ مضبوطی سے وابستہ ہو جاؤ اور اسے داڑھوں سے پکڑو اور نئی باتو ں سے بچو بے شک ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ (ابودا وٗد: کتاب السنہ۔ العرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ) ’’ قرآن وسنت‘‘کی دلیل کے خلاف اوراس کی دلیل کے بغیر اُصول وقانون بنانے والااورحکم وفیصلہ جاری کرنے والا اللہ کے ہاں طاغوت کہلاتاہے اور ایسا اُصول وقانون،حکم وفیصلہ طاغوتی وغیراسلامی کہلاتا ہے۔ آج ہم کلمہ پڑھنے والوں کے ممالک کو دیکھیں تواکثر میں حکومت طاغوتی و غیراسلامی آئین و قوانین کے مطابق ہی ہورہی ہے، اگر کہیں ’’قرآن وسنت‘‘ کے مطابق حکومت ہے بھی تو اس کے ساتھ اقوامِ متحدہ کے چارٹروقوانین کی اطاعت کے شرک نے قرآن وسنت کے مطابق حکومت کی نیکی پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ اگر تم نے شرک کیا توتمہارا عمل ضائع ہو جائے گا۔ ( سورۃ الزمر۔۶۵)
پاکستان کے حوالے سے بعض لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کاآئین ا ور قوانین تو اسلامی ہیں، اور پوچھتے ہیں کہ اگر ایسا نہیں ہے تو بتایا جائے کہ ان میں سے آخر کون سے قوانین خلاف ِاسلام ہیں؟ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا | saimali (14-10-10), مرزا عامر (08-10-10), مسلم بھائی (11-10-10), احمد بلال (08-10-10), عبداللہ ناصر (22-10-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
قابل ِ غور بات یہ ہے پاکستان کے آئینی قوانین اوردیگرقوانین اگراسلامی ہیں تو کیاوہ سب’’قرآن وسنت‘‘ کی دلیل کے ساتھ ہیں؟ یقیناً نہیں ہیں ! بلکہ فرعونوں اور طاغوتوں(امریکہ ،برطانیہ وغیرہ) کے بنائے ہوئے قانون ِ سیاست ’’جمہوریت‘‘ سمیت بہت سے بنیادی قوانین ایسے ہیں کہ جن کے خلاف ’’قرآن وسنت‘‘ میں واضح احکامات موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگرپاکستان کے آئینی قوانین و دیگر قوانین اسلامی تھے تو پھرآئین میں قراردادِ مقاصد کے ذریعے اللہ کے ’’حاکم مطلق ‘‘ ہونے کی بات اوریہ بات شامل کرنے کی ضرورت کیوں درپیش آئی تھی کہ’’تمام موجودہ قوانین کو قرآن پاک اور سنت میں منضبط اسلامی احکام کے مطابق بنایا جائے گا (شق۲۲۷(۱) )۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کاآئین و قوانین شروع ہی سے طاغوتی و غیراسلامی تھے اسی لئے تو مذکورہ بالا دونوں چیزیں آئین میں شامل کی گئی تھیں ورنہ انہیں شامل کرنے کی ضرورت نہیں تھی مگر پھر بھی عرصہ ِ دراز گذرنے کے باوجود غیراسلامی آئین و قوانین’’قرآن وسنت‘‘کے مطابق تبدیل نہیں کئے گئے ہیں۔ سوال یہ ہیں کہ ’’ اللہ کے حاکم ِمُطلق ہونے کی بات‘‘ اور ’’ قوانین کو ’’قرآن وسنت‘‘ کے مطابق بنانے کا وعدہ‘‘غیراسلامی آئین میں شامل کرلینے سے کیا غیراسلامی آئین و قوانین ’’اسلامی‘‘ ہوجاتے ہیں؟ اوراُن کانفاذ و اطاعت جائز ہو جاتی ہے؟ حرام گوشت میں چند بوٹیاں حلال گوشت کی ڈال دینے سے کیاحرام گوشت حلال ہوجاتاہے ؟ کسی بت کے ماتھے پرکلمہ طیبہ لکھ دینے سے کیا اس بت کو سجدہ جائز ہو جاتا ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ کلمہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کہ جس کی شہادت دے کر انسان اللہ کے دین میں داخل ہوتا ہے یہ کلمہ غیراللہ کی اطاعت (جوکہ بنیادی فعل ِعبادت ہے) اوراللہ کی اطاعت کے حوالے سے معاملہ بالکل واضح کر دیتا ہے۔ اس میں لَآاِلٰہَ کااِلَّا اللّٰہ سے پہلے آنا اس بات کاپابند کرتا ہے کہ صرف اﷲ کو الٰہ ماننے اورصرف اس کی اطاعت پر عمل پیر اہونے سے پہلے لازم ہے کہ طاغوت کی اطاعت سے انکار کر دیا جائے ،یوں لَا ٓاِ لٰہَ کے زیرِاطاعت لازم تھا کہ پہلے پاکستان کے پورے طاغوتی آئین اورہرفہرست ِ قوانین کو اُٹھا کر پرے پھینک دیا جاتا پھر اِلَّا اللّٰہُ اور مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کے زیر اطاعت صرف اﷲکے نازل کردہ حق’’کتاب اللہ (قرآن مجید)اور سنت ِ محمدرسول اللہﷺ‘‘‘کو واحدآئین وقانون کے طور پر اختیار کر لیا جاتا، یوں باطل مکمل طور پر چلا جاتااور حق مکمل طور پر آ جاتا جیسا کہ نبی ﷺاور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے کیا۔ پاکستان میں کلمے کا مذکورہ بالاحق ادا کئے بغیرطاغوتی آئین ہی میں اللہ کے حاکم ِمطلق ہونے کی بات شامل کر کے اس طاغوتی آئین ہی کو اسلامی قرار دے لیا گیا ، انصاف کی علمبردار عدالتوں نے بھی آئین میں خالق کو حاکمِ مطلق مانے جانے کے باوجود خالق کے نازل کردہ حق’’قرآن وسنت‘‘سے مخلوق کے مقدمات کے فیصلے شروع کرنے کی بجائے مخلوق کے تیار کردہ آئین وقانون ہی سے مخلوق کے فیصلے جاری رکھے جبکہ انصاف پر مبنی یہ حقیقت عیاں ہے کہ مخلوق کے لئے حقیقی قانون اُس کے خالق ہی کاہوسکتاہے نہ کہ خود مخلوق کا۔ علما ء نے بھی حکمرانوں سے’’ نبیﷺ اور خلفائے راشدین کی سنت یعنی ’’بلاواسطہ صرف ’’قرآن وسنت‘‘ کی دلیل کے ساتھ فیصلے کرنے کی سنت‘‘ کواختیار کرنے کامطالبہ کرنے کی بجائے سلف کے فہم وفقہہ(فقہ حنفی،فقہ جعفری وغیرہ) کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میں ’’قرآن وسنت‘‘کے ساتھ طاغوتی آئین اور سلف کے فہم وفقہ کو جمع کردینے سے اللہ کے دین ِخالص ’’قرآن وسنت‘‘ کے نفاذکی حقیقت خرافات میں کھو کر رہ گئی اور لوگ خالصتاً ’’قرآن وسنت‘‘کے نفاذو اطاعت کی نعمت سے محروم رہ گئے جبکہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ
اِنَّآاَنْزَلْنَآاِلَیْ کَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِاللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَ﴿﴾ اَ لَالِلّٰہِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ ط یقینا ہم نے اس کتاب کو آپﷺ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے پس آپ ﷺاللہ ہی کی عبادت کریں دین کو اس کیلئے خالص کرتے ہوئے۔ خبردار! اللہ کیلئے (قابلِ قبول) صرف دین ِ خالص ہے۔ (سورۃ الزمر۔۲،۳) پاکستان کا آئین اسلامی سمجھا جاتا ہے جب کہ حقیقت میں یہ آئین اسلامی ہونے کی بجائے اللہ کے ساتھ شرک کی عجیب مثال بناہوا ہے کیونکہ کہ یہ آئین حاکم ِ مطلق اللہ کو مانتا ہے مگر اپنے متن میں طاغوتی قوانین رکھتا ہے اور وفاقی وصوبائی قوانین کی اُن فہرستوں کی سرپرستی بھی کرتا ہے جو طاغوتی قوانین سے بھری ہوئی ہیں۔ حیرت ہے کہ جو عوام اسلام کی خاطر ملک حاصل کرنے کے لئے پاکستان کا مطلب کیا لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کا نعرہ لگا کر لاکھوں جانوں کی قربانی دے سکتے تھے اورزبردست جدوجہد کے ساتھ قراردادمقاصد کوطاغوتی آئین میں شامل کروا سکتے تھے وہی عوام صحیح راہنمائی ملنے پر لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ پرایمان کے اوّلین تقاضوں کے طورپرتمام طاغوتی آئین وقوانین کو ردّ کرکے صرف’’قرآن وسنت‘‘ کو واحدآئین وقانون کے طورپرکیوں نہیں منواسکتے تھے مگر وقت کے فکری راہنماؤں نے ان کی صحیح راہنمائی نہیں کی اورانہیں طاغوتی آئین وقوانین کی اطاعت (طاغوت کی عبادت )میں مبتلا کرکے مصیبتوں کی راہ پر لگادیا جبکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلٰلَةُ ۭ فَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ 36 ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ صرف اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو۔ تو ان میں سے کسی کواللہ نے ہدایت عطا فرمادی اور کسی پر گمراہی چسپاں ہو گئی ، تو زمین میں چل پھر کر دیکھو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔(سورۃ النحل۔ ۳۶) اللہ تعالیٰ تو ہر اُمت میں اس لئے رسول بھیجتا رہاہے کہ صرف اللہ کی عبادت کی جائے اور طاغوت کی عبادت سے اجتناب کیا جائے مگرصحیح فکری راہنمائی نہ ملنے پرآج حکمران بھی ’’قرآن وسنت‘‘ کی بجائے پولیس اور فوج کی طاقت سے طاغوتی آئین وقانون ہی نافذ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، عدالتیں بھی’’قرآن وسنت‘‘کی بجائے طاغوتی آئین وقوانین سے فیصلے کررہی ہیں ، عام سیاسی پارٹیاں تو اسلام سے ہیں ہی بیزار ، مذہبی سیاسی پارٹیاں بھی اسمبلیوں میں پہنچ کر اسی آئین کی پاسداری کا حلف اُٹھاتی ہیں جو حاکم ِ مطلق تواللہ کو مانتا ہے مگر اپنے متن میں بھی طاغوتی قوانین رکھتا ہے اور طاغوتی قوانین سے بھری ہوئی فہرستوں کی سرپرستی بھی کرتا ہے ۔ طالبان وغیرہ بھی خالصتاً ’’قرآن وسنت‘‘کونافذکرنے کی بجائے ساتھ سلف کے فہم وفقہہ کو بھی نافذکرنا چاہتے ہیں۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا | saimali (14-10-10), مرزا عامر (08-10-10), مسلم بھائی (11-10-10), احمد بلال (08-10-10), عبداللہ ناصر (22-10-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
حکمرانوں اور طالبان کی جنگ میں ہرکوئی اپنے مقتول کوشہید قرار دے رہا ہے :::یہاں ایک بات اور سمجھنے کی ہے کہ شہادت ایک رتبہ ہے جو اللہ جس کو چاہے دے اور آپ لوگ جانتے ہی ہیں کہ دوزخ میں سب سے پہلے جانے والا بھی بظاہر شہید ہی ہوگا مگر اللہ نے اس کی شہادت کو قبول نہیں کیا،اس لیے ہم کسی کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ شہید ہے بلکہ اتنا کہہ سکتے ہیں کہ یہ اللہ کے رستے میں قتل ہوگیا ہے :::جبکہ صرف وہ مقتول شہید ہوسکتا ہے جو ’’قتال فی سبیل اللہ‘‘ میں قتل ہوجائے اور ’’قتال فی سبیل اللہ‘‘ صرف وہ ہے جو ’’اللہ کے کلمے کی سربلندی کے لئے کیا جائے جبکہ نہ پاکستان کا آئین وقانون اور نہ ہی سلف کا فہم وفقہ اللہ کانازل کردہ کلمہ ہے،اللہ کانازل کردہ کلمہ توصرف قرآن وسنت ہے یوں جو صرف اسی کلمے کے اُصولوں کی روشنی میں صرف اسی کلمے کے نفاذکے لئے قتال کرے صرف اُس کا قتال فی سبیل اللہ ہوسکتا ہے۔ نبیﷺ کاارشاد ہے کہ مَنْ قَاتَلَ لِتَکُوْنَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ ھِیَ العُلْیَا فَھُوَ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ جو اس لئے قتال کرتا ہے کہ اللہ کا کلمہ غالب ہوتو اُس کا قتال فی سبیل اللہ ہے۔ (بخاری: کتاب الجہاد والسیر ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ) پاکستان میں جہاں طاغوت کے آئین وقانون کے نفاذ،اوران کی اطاعت اور ان کے مطابق معاملات و مقدمات کے فیصلے کرنے اور کروانے کا شرک سامنے آتا ہے وہیں اوثان کی عبادت کا شرک بھی سامنے آتا ہے کہ بہت سے لوگ قبروں کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں اور غیراللہ سے حاجات بھی مانگتے ہیں۔ جب شرک کی یہ تمام صورتیں واضح طور پر موجود ہیں تو پھر طوفانی بارشوں، سیلابوں اور زلزلوں کا عذاب اور ایک ہی کلمہ پڑھنے والے پاکستانی حکمرانوں، عدلیہ اور طالبان وغیرہ کاگروہوں میں تقسیم ہوکرایک دوسرے کو اپنی طاقت کامزہ چکھانے کا عذاب اسی شرک کے نتیجے کے طور پر سامنے آتاہے،جیسا کہ ا س تحریر کے شروع میں درج سورۃ الانعام کی آیات سے واضح ہوتا ہے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے یا عذاب ؟اور آزمائش کہنے سے وہ آزمائش مرادلے رہے ہیں جو انبیاء علیہم السلام اورصالحین پر اُن کے درجات کی بلندی کے لئے آتی رہی ہے۔ اگر تو قوم اور اُس کے لیڈروں کا کردار انبیاء اورصالحین جیسا ہے تو پھر سوچا جا سکتا ہے کہ قوم پر آنے والی آزمائش اس کے درجات کی بلندی کے لئے ہے لیکن جب قوم میں دھڑلے سے بھی اور حیلے بہانے سے بھی اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوتی ہو حتیٰ کہ اپنے خالق، مالک اور رازق سے شرک تک کاظلم ِ عظیم موجود ہو تو پھر اگر آزمائش بھی ہو تو وہ درجات کی بلندی والی آزمائش نہیں بلکہ بالکل مٹا دینے والے فیصلہ کن عذاب سے پہلے راہ راست پر لانے والے عذاب کی صورت میں ہوتی ہے کہ شائد کہ وہ رجوع(توبہ) کریں جیساکہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ وَسْــــَٔـلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِيْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ ۘاِذْ يَعْدُوْنَ فِي السَّبْتِ اِذْ تَاْتِيْهِمْ حِيْتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّيَوْمَ لَا يَسْبِتُوْنَ ۙ لَا تَاْتِيْهِمْ ڔ كَذٰلِكَ ڔ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ ١٦٣وَاِذْ قَالَتْ اُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَۨا اللّٰهُ مُهْلِكُهُمْ اَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا قَالُوْا مَعْذِرَةً اِلٰى رَبِّكُمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ ١٦٤فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖٓ اَنْجَيْنَا الَّذِيْنَ يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْۗءِ وَاَخَذْنَا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍۢ بَىِٕيْــسٍۢ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ ١٦٥فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖٓ اَنْجَيْنَا الَّذِيْنَ يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْۗءِ وَاَخَذْنَا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍۢ بَىِٕيْــسٍۢ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ ١٦٥ اور پوچھو ان سے حال اس بستی کا جو سمندر کے کنارے واقع تھی ، جب وہ ہفتے کے دن احکامِ الٰہی کی خلاف ورزی کیاکرتے تھے ، جبکہ مچھلیاں بھی ہفتے ہی کے دن اُبھر اُبھر کر ان کے سامنے آتی تھیں اور جب ہفتے کا دن نہیں ہوتا تھا تو نہیں آ تی تھیں، اس طرح سے ہم ان کوآزما رہے تھے کیونکہ وہ نافرمان تھے،اور جب کہا ایک گروہ نے اُ ن میں سے (اُن لوگوں سے جو نصیحت کرتے تھے )کہ کیوں نصیحت کرتے ہو تم اُن لوگوں کو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا سخت ترین عذاب دینے والا ہے تو اُن (نصیحت کرنے والوں )نے کہا کہ( ہم اس لئے نصیحت کرتے ہیں )تا کہ ہم معذرت پیش کر سکیں تمہارے رب کے ہاں اور اس لئے بھی کہ شائد وہ (نافرمانی سے ) پرہیز کرنے لگ جائیں ۔ پھر جب وہ (بستی والے)بھول گئے ان ہدایات کو جو انہیں یاد کرائی گئی تھیں تو نجات دی ہم نے اُن کو جو منع کرتے تھے برے کام سے اور پکڑ لیا ہم نے ان لوگوں کو جو ظالم تھے بدترین عذاب میں بسبب ان نافرمانیوں کے جو وہ کرتے تھے، پھر جب انہوں نے سرکشی کی ان کاموں میں جن سے انہیں منع کیا گیا تھاتو ہم نے ان سے کہا کہ بن جاؤ بندر ذلیل و خوار۔(سورۃ اَلاعْراف۱۶۳۔۔۔۱۶۶) مِنْھُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنْھُمْ دُوْنَ ذٰلِکَ وَ بَلَوْنٰھُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّھُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿﴾ اور کچھ اُن میں سے نیک ہیں اورکچھ اُن میں سے مختلف ہیں اس سے اور آزمایا ہم نے اُن کو آسائشوں اور تکلیفوں سے شائد کہ وہ پلٹ آئیں ۔ (سورۃ اَلاعْراف ۱۶۸) ظَہَرَ الْفَسَادُ فِیْ ا لْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِ یْقَھُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ ﴿﴾ قُلْ سِیْرُوْا فِیْ الْاَرْضِ فَانْظُرُ وْا کَیْفَ کَا نَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُ ط کَانَ اَکْثَرُ ھُمْ مُّشْرِکِیْنَ ﴿﴾
خشکی اورپانی میں فساد برپا ہوگیا ہے بسبب اس کے جو انسانوں کے ہاتھوں نے کمایا ہے تاکہ ہم انہیں ان کے بعض اعمال کا مزا چکھائیں،شاید کہ وہ رجوع کریں۔ کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو ان لوگوں کا انجام جو تم سے پہلے گذرے ہیں ان میں سے بھی اکثر مشرک ہی تھے۔ (سورۃالروم۔ آیت نمبر۴۱،۴۲) یہ حقیقت واضح ہے کہ پاکستان میں طاغوت کے آئین وقوانین کے نفاذکااور اوثان کی عبادت (قبرپرستی وغیرہ)کا شرک غالب ہے ، جب یہ شرک غالب ہے تو پھر یہی خشکی اور تری میں فساد کی غالب وجہ ہے چنانچہ اس فسادسے بچنے کی صورت بھی اس کے سوا کوئی اور نہیں ہے کہ پاکستان کے کلمہ گوفکری وسیاسی راہنما، علماء ، حکمران ،جج،طالبان اور عوام ذرا دیرکئے بغیر اللہ تعالیٰ کے حضو ر توبہ کریں، طاغوت کے آئین وقوانین اور اوثان کی عبادت کوفوراًچھوڑدیں اورکسی کے فہم وفقہ کو بھی فوراً ترک کردیں، سب مل کرصرف اﷲ کی رسی ’’ کتابُ اللہ (قرآن)اور سنت ِ رسول اللہ علیہ السلام کو مضبوطی سے تھام لیں کہ صرف یہی ان کی نجات و وحدت کی رسی ہے، صرف اس کو ’’ واحدآئین وقانون‘‘ ماننے کا اعلان کریں، اس کاصرف وہ فہم لیں جو اسی کے دلائل سے سامنے آتا ہے پھر اس کے دیئے ہوئے اُصولوں کی روشنی میں ایک ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ یٰٓاَ یُّہَاالَّّذِیْنَ اٰمَنُوْااتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ ﴿﴾ وَاعْتَصِمُوْابِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلَاتَفَرَّقُوْاص اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اُس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔اور تم سب مل کر اللہ کی رسی(قرآن وسنت) کو مضبوطی سے تھامے رکھو اورتفرقے میں مت پڑو۔ (سورۃآلِ عمران۔۱۰۳،۱۰۴) تمام کلمہ پڑھنے والوں پر لازم ہے کہ خود اللہ کی رسی کو تھامنے کے بعد تمام اقوام ِ عالم کو بھی انصاف پرمبنی یہ حقیقت بتائیں کہ مخلوق کے مسائل کا حقیقی حل تمام مخلوق اوراُس کی اسمبلیاں مل کر بھی نہیں نکال سکتی ہیں بلکہ مخلوق کے مسائل کا حقیقی حل صرف وہی جانتا ہے جس نے اسے تخلیق کیا ہے چنانچہ تمام اقوام مخلوق کے بنائے ہوئے چارٹرز،آئین وقوانین کو چھوڑ کرصرف اپنے خالق کے حکم ’’قرآن وسنت‘‘کو’’واحدا ٓئین وقانون ‘‘ کے طورپراختیار کریں کہ یہی دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ ہے اوراگروہ ساتھ ایمان بھی لے آئیں تو آخرت میں بھی کامیاب ہوں گے اِن شاء اللہ۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 103
کمائي: 3,273
شکریہ: 1,019
96 مراسلہ میں 322 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
JAZZAKALLAH O KHAIRA
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے مسلم بھائی کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, green, کوشش, کلمے, پوسٹ, پاکستان, قرآن, لوگ, نظر, ایمان, اللہ, اسلام, بھائی, بندگی, تحریر, حل, خلاف, دیکھو, دعائیں, طالبان, عبادت, غلط, صحیح, صحابہ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق | جاویداسد | خبریں | 0 | 25-10-10 10:24 PM |
| کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے | محمدعمر | خبریں | 5 | 28-06-10 11:02 PM |
| بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 17-12-07 02:50 PM |
| ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 08:13 AM |
| انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 9 | 23-08-07 04:47 PM |