واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک



کفروشرک کفروشرک


ہماری پکاریں اور قرآن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 30-11-11, 03:14 AM   #1
ہماری پکاریں اور قرآن
مفتی مفتی آف لائن ہے 30-11-11, 03:14 AM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

محترم بھائیو اور بہنو: ہمارے ماحول میں جو خرافات ہوتی ہیں جیسے جعلی تعویز گنڈے، جعلی بابے، جعلی پیر ،جعلی اور جاہل مولوی،نام نہاد دین کے ٹھیکیدار عالم، مزاروں پر ناچنے گانے والے ،نشہ کرنے والے سجدہ اور طواف کرنے والے،مرد و زن کی مکسچر والی ایکٹیویٹیز یہ سب ان لوگوں کے اپنے دھندے ہیں ان کا دین اسلام سے تعلق جوڑنا نہایت غلط اور مبنی بر ظلم ہے

محترم بھائیو اور بہنو: آج ہمارے معاشرے میں یہود و نصارٰی کی نقالی کے ساتھ ساتھ نا دانستہ طور پر ایسے تصورات بھی خاصے بڑے پیمانے پر رائج ہوتے جا رہے ہیں جو اسلام کے بنیادی عقیدے سے بھی متصادم ہیں لیکن سعود اور آلِ سعود کے بہکائے ہوئے مسلمان کہلانے والے ہمارے بہن اور بھائی ان کی سنگینی پر توجہ دیے بغیر ان عقائد کو اپنائے بیٹھے ہیں۔
ذیل میں چند قرآن کی آیات بھی اس بارے میں ملاحظہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقصد کسی کی کسی بھی صورت دل آزاری نہیں صرف اور صرف اصلاح ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا غور تو فرمائیں کہ قران کیا کہتا ہے اور ہمارے کیا عقائد ہیں اور کسی کے بہکاوے میں آکر ہم ایمان کی دولت تو نہیں کھونے جارہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قرآن مجید میں
اِنَّ اللہَ سَمِیۡعٌۢ بَصِیۡرٌ المجادلہ 1
بیشک اللّٰہ سنتا دیکھتا ہے
اور یہ بھی قرآن مجید میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو سُننے والا اور دیکھنے والا پیدا فرمایا ہے
اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطْفَۃٍ اَمْشَاجٍ ٭ۖ نَّبْتَلِیۡہِ فَجَعَلْنٰہُ سَمِیۡعًۢا بَصِیۡرًا دھر 2

بے شک اللہ سمیع اور بصیر ہے اور انسان سنتا اور دیکھتا اللہ کی عطاء سے ہے اور ان صفات کی وجہ سے انسان بلا شُبہ مشرک نہیں ہوتا۔
اور سب کچھ عطاء کرنے والا بھی اللہ ہی ہے مگر اسی کی عطاء سے یوسف علیہ السلام اپنی قمیض بھیج کر اس کے ذریعہ سے آنکھوں کی روشنی لوٹا رہے ہیں
اِذْہَبُوۡا بِقَمِیۡصِیۡ ہٰذَا فَاَلْقُوۡہُ عَلٰی وَجْہِ اَبِیۡ یَاۡتِ بَصِیۡرًا یوسف 93
میرا یہ کُرتا لے جاؤ اسے میرے باپ کے منھ پر ڈالو ان کی آنکھیں کُھل جائیں گی

فَلَمَّاۤ اَنۡ جَآءَ الْبَشِیۡرُ اَلْقٰىہُ عَلٰی وَجْہِہٖ فَارْتَدَّ بَصِیۡرًا ۚ قَالَ اَلَمْ اَقُلۡ لَّکُمْ ۚۙ اِنِّیْٓ اَعْلَمُ مِنَ اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوۡنَ یوسف 96
پھر جب خوشی سنانے والا آیا اس نے وہ کُرتا یعقوب کے منھ پر ڈالا اسی وقت اس کی آنکھیں پھر آئیں کہا میں نہ کہتا تھا کہ مجھے اللّٰہ کی وہ شانیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے

حقیقتاً عطا کرنے والا صرف اللہ ہی ہے اور اللہ فرماتا ہے
اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللّٰہ و رسول نے ان کو دیا
گویا اللہ نے واضع کردیا کہ اس کا رسول بھی دیتا ہے اور بندہ مومن یہ سمجھتا ہے کہ حقیقی طور پر دینے والا اللہ ہی ہے باقی سب اس کی عطاء سے دیتے ہیں
وَلَوْ اَنَّہُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ ۙ وَقَالُوۡا حَسْبُنَا اللہُ سَیُؤْتِیۡنَا اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ وَرَسُوۡلُہٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِلَی اللہِ رٰغِبُوۡنَ اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللّٰہ و رسول نے ان کو دیا اور کہتے ہمیں اللّٰہ کافی ہے اب دیتا ہے ہمیں اللّٰہ اپنے فضل سے اور اللّٰہ کا رسول ہمیں اللّٰہ ہی کی طرف رغبت ہے

اور اللہ فرماتا ہے کہ یہ بات کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگتی
وَمَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضْلِہٖ التوبہ 74
اور انہیں کیا برا لگا یہی نہ کہ اللّٰہ و رسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کردیا؟

اور اللہ بے شک خود معاف فرمانے پر قادر ہے مگر یہ بھی فرماتا ہے
قرآن میں ہے
اِنَّہٗ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ البقرہ 37
بیشک وہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان
وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَ یَعْفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوۡنَ الشوری 25
اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور گناہوں سے درگزر فرماتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

اور یہ بھی قرآن میں ہے
وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا النساء 64
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللّٰہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شِفاعت فرمائے تو ضرور اللّٰہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں

قرآن مجید میں ہے
اَلَیۡسَ اللہُ بِاَحْکَمِ الْحٰکِمِیۡنَ التین 8
کیا اللّٰہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں؟
اور یہ بھی قرآن میں ہے کہ جو سید الانبیاء حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاکم نہ مانیں وہ مسلمان نہیں
فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا
تو اے محبوب تمہارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائیں پھر جو کچھ تم حکم فرمادو اپنے دلوں میں اس سے رکاوٹ نہ پائیں اور جی سے مان لیں

بھائیو معاذاللہ کیا اللہ تعالٰی قرآن میں شرک کی تلقین کر رہا ہے؟ ہرگز نہیں،بس سمجھنے میں ہم سے بھول چوک ہو سکتی ہے اور بتوں اور مشرکوں کے متعلقہ آیتوں کو اپنی مرضی سی جہاں چاہا چسپاں کردیا جاتا ہے ہمیں یہ بات ضرور ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ خالق اور مالک حقیقی صرف اللہ ہے اور اس کی عطاء اور مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا اور اللہ کے مقرب بندے اللہ کے اِذن سے ہی ہماری مدد کرتے ہیں

نوٹ۔۔۔۔۔۔۔مقصد صرف اصلاح کی کوشش ہے کسی کی دل آزاری ہو تو پیشگی معذرت
__________________
کعبے کے بَدرُالدّجٰی تم پہ کروڑوں درود ♥ شافع روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا ♥ جب نہ خدا ہی چُھپا تم پہ کروڑوں درود

صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

Last edited by مفتی; 30-11-11 at 03:16 AM..

 
مفتی's Avatar
مفتی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 364
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مفتی کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (30-11-11), مرزا عامر (02-12-11), سیفی خان (30-11-11)
پرانا 30-11-11, 06:41 AM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-11, 08:42 AM   #3
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-11, 09:56 PM   #4
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-12-11, 06:38 PM   #5
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائیوں کی آمد کا شکریہ
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوشش, گانے, وقت, قرآن, قران, مجید, مسلمان, معلوم, معذرت, آج, ایمان, انسان, اسلام, جاہل, حکم, دل, ذرا, عقیدے, عقائد, غور, غلط, غنی, صفات, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger