واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں > کمپیوٹر سیکورٹی



کمپیوٹر سیکورٹی کمپیوٹر سیکورٹی


میسج انکرپٹ کر کے بھیجیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-03-10, 09:53 PM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میسج انکرپٹ کر کے بھیجیں

میسج انکرپٹ کر کے بھیجیں

ہمیں روز ایک دوسرے کو میل بھیجنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ لیکن ہم جو میل بھجتے ہیں وہ کوئی بھی پڑھ سکتا ہے جیسے ہمارے خرم بھیا ہر کسی کو اپنا پاسورڈ بتاتے رہتے ہیں مجھے اگر انکا پاسورڈ معلوم ھوگا تومیں انکی تمام میلز بڑی آسانی سے پڑھ سکتا ہوں یا اگر میل کسی غیر محفوظ نیٹورک سے گزر کر آپ تک پہنچتی ہے تو کوئی بھی ہیکر اسے ہیک کر کے پڑھ سکتا ہے ۔ لیکن اگر آپ کی میل کی ویلیو اس قدر ہو کہ کوئی آپکی میل چرا لے یا چوری چپکے سے پڑھ لے تو آپ کو مالی ، ذہنی یا کسی قسم کا بھی نقصان ھو سکتا ہو۔ یا آپ کسی خفیہ ایجنسی کی زیر نگرانی ہوں اور آپکی ایکٹیویٹیز کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ کوئی بھی کہانی گھڑ لیں کہ آپکو میل متعلقہ بندے تک انتہائی سیکور طریقے سے بھیجنی ہے جسے اس شخص کے علاوہ کوئی اور بندہ نہ پڑھ سکے ۔تو مازیلا فائیرفاکس آپکو پلگ ان کی سہولت مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی جی میل میں سیکیورٹی ایمبیڈ کر سکتے ہیں اور انکرپٹڈ میل بھیج سکتے ہیں۔ یہ پلگ ان جی این یو پی جی کے ساتھ کام کرتا ہے۔
اب یہ جی این یو پی جی پبلک کی کریپٹوگرافی کو استعمال کرتا ہے ۔ ہم اس بحث میں نہیں جاتے کہ پبلک کی کریپٹوگرافی کیا ھوتی ہے ورنہ ایک نیا چیپٹر کھل جائے گا ہمیں تو آم کھانے سے غرض ہے گٹلیا گننے کا وقت ہمارے پاس نہیں۔ بس اتنا سمجھ لیجیے کہ پبلک کی کرپٹوگرافی میں دونوں اطراف کے استعمال کندگان کی اپنی اپنی ایک پرائیویٹ کی ہوتی ہے اور ایک پبلک کی۔ فرض کریں ایک بندہ خرم ہے اور دوسرا فیصل۔ فیصل کی اپنی پبلک کی اور پرائیویٹ کی ہوگی اور اسی طرح خرم کی بھی ایک پبلک کی اور ایک پرائیویٹ کی ھوگی۔ اب پبلک کی ایک دوسرے کو معلوم ھوگی لیکن پرائیویٹ کی سیکریٹ کی ھوگی جو آپ کسی دوسرے کو بہیں بتائیں گے۔ اب اگر خرم کو میسج بھیجنا ھوگا تو وہ فیصل کی پبلک کی لے گا اور اپنے میسج کو اسکی پبلک کی کے ساتھ انکرپٹ کرے گا اور فیصل میاں اس کو اپنی پرائیویٹ کی کے ساتھ ڈیکریپٹ کریں گے اب پرائیویٹ کی فیصل کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا لہذا اس کے علاوہ کوئی دوسرا اس میسج کو انکرپٹ نہیں کر سکے گا۔ جی این یو پی جی ڈیجیٹل سائن کی بھی سہولت مہیا کرتا ہے اب یہ کیا بلا ہے فی الحال اس بحث میں نہیں جاتے اور کام کی بات پر آتے ہیں۔
سب سے پہلے تو آپکو موزیلا فائرفاکس چاہیے جن کے پاس نہ ھو وہ اسے یہاں سے اتار لیں۔
اس کے بعد آپکو چاہیے جی این یو پی جی ۔ ونڈوز یوزر یہاں سے جاکر اتار لیں جس ورژن کا دل کرے اتار لیں یہاں دو ورژن موجود ہیں۔ اور دوسرے پلیٹ فارم والے جی این یو جی ویب سے جاکر استفادہ حاصل کریں اور معلومات اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کریں۔ موزیلا اور جی این یو پی جی کو انٹسال کریں ۔ یہ جی این یو پی جی نہ جانے کیا کیا انسٹال کرے گا جی پی اے ، کیلوپیترا اور ناجانے کیا کیا۔ بہرحال اسکو اپنی مرضی کرنے دیں۔ ایک آئیکون جی پی اے کے نام سے ھوگا شکل سے پستول لگے گا لیکن احتیاط سے چلائیے گا۔ اب اسکی کی مدد سے آپ اپنی پرائیویٹ اور پبلک کی جینریٹ کریں گے۔ شروع میں اگر کوئی کی موجود نہ ہو تو یہ تھوڑی مستیاں کرے گا کرنے دیجیے گا اوکے یس کرتے رہیے گا پھر یہ آپ سے آکا نام پوچھے گا ۔ جو نام بھی رکھیں گے یہ آپکی پبلک کی جینیریٹ کرنے میں کام آئے گا۔پھر آپ سے آپکا ای میل پوچھے گا۔ شرفاء کی طرح اسے یہ معلومات مہیا کردیجیے گا۔ اگر آپ بیک اپ رکھنا چاہیں تو رکھ لیں کسی اور پی سی اسی کی کو استعمال کرنا پڑے تو کام آئے گا نہ رکھنا چاہیں تو آپکی مرضی۔ پھر یہ اپنی مرضی کرے گا اسے کرنے دیجیئے گا ھوسکتا ہے کمزور پی سیز کا دماغ بھی گھما دے لیکن یہ کی جینیریٹ کر دے گا یہ بھی ممکن ہے آپکو بند کر کے اس کو دوبارہ چلانا پڑے۔ اس نے آپکی پبلک کی جینیریٹ کر دی اگر آپکو انے کسی دوست کو میل بھیجنی ہے تو اسکی پبلک کی آپکو چاہیے ھوگی اسکو یا تو امپورٹ کروا لیں یا دوست کی منت کرلیں کے وہ آپکو اپنی پبلک کی کسی فائل میں ڈال کر دے دے آپ پھر اسے وہاں سے امپورٹ کر کے اس کی رنگ کا پیٹ بھر دیں ورنہ آپکا کام نہیں بنے گا۔اب آپ اس پستول کو دوبارہ کھولیں اور اپنی پبلک کی سرور کو بھیج دیں اس کے لیئے کی کو سیلیکٹ کریں اور سرور والے ٹیب پر جاکر سینڈ والی آپشن پر کلک کر دیں۔ یہ کام کرنے کے بعد آپ موزیلا کھولیں اور پھر ۔ اور پھر موزیلا کے ذریعے فائر جی پی جی کھولیں یہاں جاکر ۔ اسکو کھولنے کے بعد فائر جی پی جی کو ڈائنلوڈ کا آپشن سیلیکٹ کریں اسکے بعد موزیلا سے فائر جی پی جی پلگ ان انسٹال کر لیں گے ۔ یہ کرنے کے بعد موزیلاکو ری اسٹارٹ کردیں۔ اف یہ موزیلا کتنی بار کریش ھوتا ہے ۔ اچھا جناب یہ کر لینے کے بعد جب آپ دوبارہ موزیلا فائر فاکس کھولیں گے تو ٹولز والے ٹیب میں سب سے آخر پر جاکر دیکھے وہاں فائر جی پی جی کا ایک نیا ٹیب شامل ھوگیا ہوگا۔ اب آپ اس پر کلک کریں گے تو ایک لسٹ کھل جائے گی اس میں "کی مینیجر" پر کلک کریں اگر یہ پنگے کرے اور کہے کہ جی پی جی ایگزیکیوٹیبل اس کی نہیں مل رہی تو سمجھیں اسکی ابھی مزید خدمت آپکو کرنا پڑے گی۔ لہذا دوبارہ ٹول والے ٹیب پر کلک کریں فائر جی پی جی پر جائیں اور پھر جو لسٹ کھلے گی اس کے آخر میں آپشنز کی آپشن ھوگی اس پر کلک کریں اب ایک نئی ونڈو کھل جائے گی اس پر جاکرجی پی جی والے ٹیب پر کلک کریں اور براوز والے آپشن پر کلک کریں اور اسے جی پی جی ایگزیکیوٹیبل کےنام والی فائل کی راہ دیکھائیں۔ یہ جی پی جی یا جی پی جی ۲ کےنام سے فائل ہوگی اسی فولڈر میں جہاں یہ جی پی اے پستول والی فائل ھوگی ۔ یہ پروگرام فائلز میں جی پی جی والے فولڈ میں کہیں ھوگی اسے ڈھونڈ کر جی پی جی ایگزیکیوٹیبل کی راہ دیکھائیں اور پھر اسی طرح جی پی جی ٹیب کے ساتھ جنرل کا ٹیب ھوگا اس پر آجائیں۔ اس پر آپکو جو بٹن نظر آرہا ہے اس پر کلک کریں اور پھر نئی ونڈو پر کلک کریں اور نیکسٹ کریں اسی طرح پھر جی پی جی ایگزیکیوٹیبل کی راہ اسکو دیکھائیں۔ جب یہ خود مان جائے ہاں اب میں ٹھیک ٹھاک ہوں تو پھر موزیلا کو ری اسٹارٹ کریں اور پھر موزیلا میں ٹول پر جاکر فائر فوکس میں جاکر کی مینیجر میں جاکر اپنی پرائیویٹ کی امپورٹ کر لیں یا جینیریٹ کرلیں نئی کی بنانے کی صورت میں اسے سرور پر سینڈ کرنا نہ بھولیے گا۔ اب اس بندے کی پبلک کی حاصل کر لیں جسکو آپ نے انکرپٹڈ میسج بھیجنا ہو۔ اس کے بعد جی میل کھولیں اور کمپوز پر کلک کریں گے تو آپکے جی میل میں انکرپٹ ، ڈکرپٹ، سائین کے نئے بٹن نظر آنا شروع ھو جائیں گے اگر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں ہن پاکستانی دو نمبر طریقے سے کام کرنا بھی جانتے ہیں ۔ اگر بٹن نہ آئیں تو آپ اپنا لکھا ھوا ٹیکسٹ سیلیکٹ کریں اور ٹول میں جاکر فائر جی پی جی میں جاکر انکرپشن پر کلک کریں یہ آپ سے اس بندے کی پبلک کی مانگے گا جسے آپنے انکرپٹڈ میسج سینڈ کرنا ہے۔ یہ کرنے کے بعد آپکے ٹیکسٹ کی حالت خراب ھو جائے گی اسی خراب حالت والے ٹیکسٹ کو بغیر چھیڑ چھاڑ کے اپنے اصل ٹیکسٹ سے تبدیل کردیں اور سینڈ کردیں ۔ اب جس کے پاس یہ میسج جائے گا اسکو اپنی پرائیویٹ کی دینی ھوگی اس میسج کو ڈیکریپٹ کرنے کے لیئے۔

لوجی اب آج سے انکرپٹیڈ میسج بھیجنا شروع کردیں۔
امید ہے یہ ٹیوٹوریل آپکو مکمل تفصیلات مہیا کردے گا اگرپھر بھی مسئلہ ہو تو مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
ویسے تو آجکل پاک نیٹ سے قطع تعلقی چل رہی ہے وقت کی وجہ سے لیکن ایک دوست کو سمجھانے کے لیٕے یہ ٹیٹوریل لکھا تو سوچا آپکے ساتھ بھی شٕیر کرلوں۔ امید کرتا ہوں سمجھ آجإے گی اگر دشواری ہوٕ تو مجھ سے میری ای میل پر رابطہ کرلیں ۔پھر کبھی وقت ملا تو باتصویر سمجھانے کی کوشش کروں گا لیکن ابھی ایسا کوٕی وعدہ نہیں کرتا۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ
نوٹ: یہ ٹیٹوریل معلومات عامہ کے لیئے تعلیمی اور تعمیری مقصد کے لیے تھا اسکے کسی قسم کے منفی استعمال کی مکمل ذمہ داری ممبر پر عائد ھوگی ۔ میرا یا فورم کا اس حوالے سے کوئی عمل دخل نہیں ھوگا۔ میں یا فورم کی انتظامیہ اس کے منفی استعمال کے ذمہ دار نہ ہوں گے۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

Last edited by رضی; 31-03-10 at 10:54 PM.
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (31-03-10), shafresha (29-03-10), فیصل ناصر (29-03-10), ھارون اعظم (29-03-10), ننھا بچہ (21-09-11), منتظمین (29-03-10), محمدمبشرعلی (09-06-10), محمدخلیل (31-03-10), محمدعدنان (21-09-11), wajee (30-03-10), ابو عمار (30-03-10), راجہ اکرام (30-03-10), شاہ جی 90 (29-03-10), عبداللہ حیدر (01-04-10), عروج (21-09-11)
پرانا 29-03-10, 10:23 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ویسے تو آجکل پاک نیٹ سے قطع تعلقی چل رہی ہے
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و راہِ دنیا ہی نبھانے کے لئے آ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-03-10), محمدمبشرعلی (09-06-10), ام طلحہ (30-03-10), رضی (31-03-10), شاہ جی 90 (29-03-10)
پرانا 29-03-10, 10:44 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ۔ ایک مشلکل چیز کو آسانی کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی ہے اپ نے۔ بڑے بڑے طرم خان جو بنے پھرتے ہیں یہ چیزیں ان کو بھی نہیں پتہ اپ کی پراگریس ٹھیک جا رہی ہے۔ اس بارے میں اگر کبھی کسی مدد کی ضرورت ہو تو بلا تکلف پوچھ سکتے ہیں
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (31-03-10), shafresha (29-03-10), فیصل ناصر (29-03-10), محمدمبشرعلی (09-06-10), مزمل فاروق (30-03-10), ام طلحہ (30-03-10), رضی (30-03-10), شاہ جی 90 (29-03-10), عروج (21-09-11)
پرانا 29-03-10, 10:45 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (31-03-10), shafresha (29-03-10), محمدمبشرعلی (09-06-10), رضی (30-03-10), شاہ جی 90 (29-03-10), عروج (21-09-11)
پرانا 30-03-10, 12:47 AM   #5
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے راضی !!‌کیا زبردست ٹٹوریل لکھا ہے -
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-03-10), فیصل ناصر (31-03-10), رضی (30-03-10), عروج (21-09-11)
پرانا 30-03-10, 10:13 AM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمال کر دیا رضی!! مزا آگیا اس ٹیوٹوریل کا۔ پلے ککھ نہیں پڑا تاہم کوشش کروں گی۔ مزہ تو آپکے انداز کا آیا، بہت دلچسپ انداز میں لکھا ہے۔ کوشش کروں تو شاید میرے جیسوں کو بھی سمجھ آہی جائے
ویسے ایک بات قابل غور ہے۔
شادی خرم کی ہو رہی ہے اور کھنکھنا گنگناآپ رہے ہیں
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (31-03-10), shafresha (30-03-10), فیصل ناصر (31-03-10), رضی (30-03-10)
پرانا 30-03-10, 09:32 PM   #7
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و راہِ دنیا ہی نبھانے کے لئے آ
آگٕئے جناب ۔ آپ لوگ دماغ سے نکلتے ہو بھلا
اعصاب پر چھإئے ھوٕئے ہو

اقتباس:
بہت عمدہ۔ ایک مشلکل چیز کو آسانی کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی ہے اپ نے۔ بڑے بڑے طرم خان جو بنے پھرتے ہیں یہ چیزیں ان کو بھی نہیں پتہ اپ کی پراگریس ٹھیک جا رہی ہے۔ اس بارے میں اگر کبھی کسی مدد کی ضرورت ہو تو بلا تکلف پوچھ سکتے ہیں
چلیں آپ نے صلح ماری ہی ہے تو پھر کام لیتے ہیں آپ سے بھی ۔مجھے کچھ سإئفرز کا سیکیورٹی اینالسس کرنا ھوگا اس پر ھوسکتا ہے آپکی مدد کی ضرورت پڑ جإئے۔
اقتباس:
کمال کر دیا رضی!! مزا آگیا اس ٹیوٹوریل کا۔ پلے ککھ نہیں پڑا تاہم کوشش کروں گی۔ مزہ تو آپکے انداز کا آیا، بہت دلچسپ انداز میں لکھا ہے۔ کوشش کروں تو شاید میرے جیسوں کو بھی سمجھ آہی جائے
ویسے ایک بات قابل غور ہے۔
شادی خرم کی ہو رہی ہے اور کھنکھنا گنگناآپ رہے ہیں
"پلے ککھ نہیں پڑا " ہیں
"شادی خرم کی ہو رہی ہے اور کھنکھنا گنگناآپ رہے ہیں"ہیں جی یہ کیا الزام تراشی ہے
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-03-10), ام طلحہ (01-04-10)
پرانا 30-03-10, 11:42 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اہم اور معلوماتی تھریڈ زبردست رضی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-03-10), فیصل ناصر (31-03-10), رضی (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 01:30 AM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
بہت ہی اہم اور معلوماتی تھریڈ زبردست رضی
تم کہاں گم ہو گلو
اپریل کا مہینہ گپ شپ اورمزاح کا چل رہا ہے
تیاریاں کرلو ذرا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-03-10), ام طلحہ (01-04-10), رضی (31-03-10), عبداللہ حیدر (01-04-10)
پرانا 31-03-10, 05:28 AM   #10
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب رضی بھیا ۔
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا
رضی (31-03-10), عبداللہ حیدر (01-04-10)
پرانا 31-03-10, 10:53 PM   #11
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کسی نے کوٕئی تجربہ بھی کیا کیا؟ یاخالی خولی اچھا ہے کہنے پر ٹرخارہے ہیں۔

پر خیال رکھیے گا کہ نیگٹو ایکٹیویز کے لیئے اس ٹیکنیک کو استعمال نہ کر رہے ہوں اور بعد میں کہیں کہ رضی بھائی نے طریقہ بتایا تھا وہ بھی ساتھ میں قصور وار ہیں انکی گردن بھی دبوچیں۔
نوٹ: یہ ٹیٹوریل معلومات عامہ کے لیئے تعلیمی اور تعمیری مقصد کے لیے تھا اسکے کسی قسم کے منفی استعمال کی مکمل ذمہ داری ممبر پر عائد ھوگی ۔ میرا یا فورم کا اس حوالے سے کوئی عمل دخل نہیں ھوگا۔ میں یا فورم کی انتظامیہ اس کے منفی استعمال کے ذمہ دار نہ ہوں گے۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-03-10), منتظمین (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 11:29 PM   #12
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی ویسے اس کا بھی توڑ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔کسی کے پاس
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-10, 11:57 PM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پی جی پی کے ساتھ اگر AES جیسا سائفر استعمال کیا جائے تو پھر سوائے گورنمنٹ کے اس کا کوئی توڑ نہیں کر سکتا اور گورنمنٹس بھی سرکاری طور پر یہی کہتی ہیں کہ اس کا توڑ ممکن نہیں ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (01-04-10)
پرانا 15-12-10, 05:40 PM   #14
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوبارہ منظر عام پر لایا جارہا ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (21-09-11)
پرانا 20-09-11, 11:49 PM   #15
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نئے دوستوں کے لیئے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (21-09-11)
جواب

Tags
ہے۔, فارم, فرض, کہانی, کوشش, کلک, پہلے, پاکستانی, پاسورڈ, ویب, وقت, ونڈوز, نام, نظر, مکمل, ممکن, معلوم, آم, اللہ, خدمت, خرم, دوست, دل, شخص, شروع


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جھٹ پٹ انٹرویو۔۔۔ محمدخلیل گپ شپ 82 01-06-11 12:38 AM
جاوا اور جاوا سکرپٹ میں فرق یاسر عمران مرزا JavaScript 6 04-04-11 11:52 AM
جھٹ پٹ انٹرویو بنت آدم گپ شپ 171 24-04-10 11:43 AM
جاوا اسکرپٹ میں ایرر چیک کرنا wajee JavaScript 1 27-08-09 09:06 AM
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرپیرکو میڈیا کو بریفنگ دیں گے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 07:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger