| کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کمپیوٹر نیٹ ورکنگ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,088
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,866 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
پچھلے دنوں کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر ایک کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کے مدیر مائیکل ملر ہیں۔ اس کتاب کے کچھ اقتباسات ان ساتھیوں کی معلومات میں اضافے کے لیئے شئیر کرنا چاہوں گا جن کا تعلق بنیادی طور پر کمپیوٹر سائنسز سے ہے یا انہیں کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس سے دلچسپی ہے۔ اس کتاب کے مندرجات کو اردو میں منتقل کرتے ہوئے اپنی نااہلی پر شرمندہ ہوں کیونکہ کئی الفاظ کا اردو متبادل میرے علم میں نہیں، امید ہے کہ اس کم علمی پر آپ نظر نہیں کریں گے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کلاؤد کمپیوٹنگ یابادل کمپیوٹنگ کا لفظ بادل کے اس نشان سے آیا ہے جو اکثر آپ کمپیوٹر نیٹ ورک کی ان تصاویر میں دیکھتے ہیں، جہاں کمپیوٹرز انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوں ۔ کمپیوٹر نیٹ ورک انجینئر جب بھی کمپیوٹر نیٹ ورک کی تصاویر بناتے ہیں تو انٹرنیٹ کو اکثر "بادل"یا کلاؤڈ کی شکل میں دکھاتے ہیں۔ ![]() بادلوں کا یہ نشان کمپیوٹر نیٹ ورکس میں سے غیر ضروری تفصیلات کو منہا کر دیتا ہے کہ آیا یہ کمپیوٹرز آپس میں کیسے جڑے ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ انٹرنیٹ کے بارے میں سوچیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا مطلوبہ کمپیوٹر یا ویب سائیٹ دنیا میں کہاں موجود ہے اور آپ اس کمپیوٹر یا ویب سائیٹ سے کس طریقےیا راستے سے جڑے ہوئے ہیں۔چونکہ انٹرنیٹ پر کئی کمپیوٹر ہیں لہذا یہ دنیا بھر میں کہیں نہ کہیں بکھرے پڑے ہیں۔ اسی طرح ان کمپیوٹرز کے بارے میں خصوصی معلومات یا ان کی کنفگریشن کے بارے میں بھی آپ نہیں جانتے، ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی بہت طاقتور قسم کا سرور ہارڈوئیر ہو یا کوئی عام سا ڈیسک ٹاپ سسٹم، اور اس معلومات کا نہ ہونا آپ کے کام میں اثر انداز نہیں ہوتا۔انہی غیر ضروری تفصیلات کا مخفی ہونا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا مرکزی نکتہ اور خیال ہے۔ گوگل میل یا کسی اور ویب بیسڈ ای میل کلائنٹ سے منسلک ہو کر آپ ایک ای میل لکھتے ہیں، اسے محفوظ کر لیتےہیں، اس کے بعد دوسری میل لکھ کر اپنے کسی دوست کو بھیجتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی محفوظ شدہ میل کہاں ہے؟ گوگل آپ کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی ایک بہترین مثال دیتا ہے۔ گوگل کے بہت بڑے ڈیٹا سینٹرز بڑی بڑی عمارتوں میں سینکڑوں کمپیوٹر سرورز اور ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ گوگل کے پروگرام اور دوسرے کام جیسا کہ جی-میل، گوگل کیلنڈر، پکاسا، گوگل ڈاکس اور سپریڈ شیٹ وغیرہ سب اسی کلاؤڈ کا حصہ ہیں۔گوگل کے اپنے کچھ ڈیٹا سنٹرز ہیں جبکہ وہ دوسروں کو کرائے کی طرز پر لیتا ہے۔ ان تمام ڈیٹا سینٹرز میں آپ کی ای-میل کہاں ہے؟َ کوشش کر کے دیکھیں شاید ہی آپ یہ بات جان پائیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اس کی پرواہ نہیں کہ وہ کہاں ہے، آپ صرف میل لکھتے ہیں، اور "سینڈ" سے اسے آگے روانہ کر دیتے ہیں اور اسی طرح آپ کی ای-میل "کلاؤڈ" میں اپنا سفر شروع کر دیتی ہے۔ اب اس خیال میں دو اور چیزوں کا اضافہ کریں۔ دنیا میں کہیں سے بھی آپ کی پہنچ میں، اور تقریبا دنیا کی کسی بھی قسم کے کمپیوٹنگ آلات پر۔ اس بات کو دوبارہ دہراتے ہیں کہ کلاؤڈ، مختلف قسم کے کمپیوٹرز جو کہ مختلف جغرافیائی حصوں پر موجود ہیں، سے ملکر بنا ہے۔ یہ تمام کمپیوٹر شاید انٹڑنیٹ کے ساتھ کئی مختلف مقامات سے جڑے ہوئے ہوں۔ جب بھی ایک کمپیوٹر نیٹ ورک جو کہ انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ہو، آپ کی پہنچ میں ہے اور آپ اس پر کام کر سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ آپ بھی اسی انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہوں۔ اسی طرح کوئی بھی کمپیوٹر براؤزر کی مدد سے اس کلاؤڈ تک پہنچ سکتا ہے، چاہے اس کمپیوٹر کی پاور بہت کم ہی کیوں نہ ہو۔ کمپیوٹنگ پاور عام طور پر اس تعلق میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی۔ اصل کمپیوٹنگ پاور دراصل اس کلاؤڈ کی ہے جس سے آپ اپنے آپ کو منسلک کرتے ہیں۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو آپ اس طرح سمجھیں کہ بجلی کی ترسیل کا نظام ہے جسے گرڈ کہتے ہیں۔ بجلی کا گرڈ ایک بہت بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ ایک عام آدمی کو بجلی کی پیدائش کے طریقوں سے دلچسپی نہیں ہوتی یا یوں کہہ لیں کہ بجلی کا استعمال کرتے ہوئے وہ یہ نہیں سوچتا کہ بجلی پیدا کیسے کی جاتی ہے۔ آپ کو صبح اٹھ کر بجلی کی کیتلی سے چائے بنانی ہو، ٹی وی کا سوئچ آن کرنا ہو یا اپنا موبائل فون چارج کرنا ہو، آپ کبھی یہ نہیں سوچتے کہ یہ بجلی جو آپ استعمال کررہے ہیں کس ڈیم سے بنی، یا کس ایٹمی بجلی گھر سے بنی، کتنے سو کلومیٹر طے کر کے تاروں کے ذریعے آپ تک پہنچی، آپ صرف اپنے آلات کو بجلی کی ترسیل کے نظام سے منسلک کرتے ہیں اور اس ترسیلی نظام سے رابطہ آپ کا الیکٹریکل ساکٹ کرتا ہے، جی ہاں وہی دو سوراخ والا ساکٹ۔ آپ کے پاس مخلتف آلات ہوتے ہیں، لیکن عام طور پر ان سب کے لیئے بجلی ایک ہی قسم کی استعمال ہوتی ہے۔ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بجلی کی ترسیل کا یہ نظام شاید پچھلی صدی میں نہیں تھا، ادارے اپنی بجلی خود پیدا کرتے تھے اور خود ہی استعمال کرتے تھے، بالکل یہی خیال کچھ عرصے پہلے کمپیوٹنگ پاور میں بھی تھا، ہر ادارے کا اپنا ڈیٹا سینٹر اور مکمل کمپیوٹنگ پاور صرف اپنے ادارے کے لیئے، لیکن اب یہ خیال تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ آجکل ادارے اپنے کئی کام ، اپنے ڈیٹا سینٹرز سے نکال کر کلاؤڈ میں لے کر جارہے ہیں۔ اس کی ایک اہم مثال گوگل کمرشیل میل ہے، آجکل کئی ادارے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ای میل سروسز کو گوگل میل سے تبدیل کر دیا ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی اقسام کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایک نسبتا نئی ٹیکنالوجی ہے۔ اس ابتدائی دور میں بھی اس کی کچھ مختلف اقسام ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جیسا کہ: 1۔ سافٹوئیر بطور سروس : خدمات فراہم کرنے والا ایک پروگرام یا دوفٹوئیر اپلیکیشن بناتا ہے، اس کو کسی ڈیٹا سنٹر پر ہوسٹ کرتا ہے اور انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں صارفین کو یہ مہیا ہو جاتا ہے۔ صارف اس کو براؤزر کی مدد سے استعمال کرسکتا ہے۔ اسکی مثال اگر ہم ورڈ پروسیسنگ اپلیکیشن کی لیں تو گوگل ڈاک، ایڈوب کا بزورڈ، ایجیکس رائٹ، ڈوکلی اور گلائیڈ رائٹ ہیں۔ 2- پلیٹ فارم بطور سروس: اس میں پراگرام یا اپلیکیشن بنانے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا جاتا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ خود اپنی اپلیکیشن ڈیزائن کرسکیں اور انہیں چلا سکیں۔ 3- آن ڈیمانڈ یا طلب پر کمپیوٹنگ: یہ سروس ڈویلپرز اور آئی ٹی پروفیشنلز کے لیئے ہے ۔یہ بجلی کے گرڈ سے ملتی جلتی ہے۔ اس میں آپ کو کم از کم خام/را کمپیوٹنگ اور سٹوریج اسپیس مہیا کی جاتی ہے اور یہ سہولت آپ کی طلب پر ہے۔ آگر اپ اس کمپیوٹنگ پاور اور اسٹوریج اسپیس کو استعمال کرتے ہیں تو سروس فراہم کرنے والا ادارہ آپ کو وقت یا اسٹوریج کے حساب سے بل کرتا ہے۔اس کی مثال ایمیزون ہے۔ 4- ویب سروسز: ان تمام اوپر بیان کی گئی اقسام کے علاوہ باقی اقسام کو آپ ویب سروسز کے خانے میں فٹ کر سکتے ہیں، جو کہ عام طور پر کسی ایک خاص چیز کے لیئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ڈویلیپرز کے لیئے اس سروس میں "اے-پی-آئی" ایک ایسی جگہ ہے جس سے وہ ایب سروسز سے اپنے آپ کو منسلک کرسکتے ہیں اور نئی اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں۔ ڈویلیپرز اس سروز کو استعمال کرتے ہوئے، مختلف اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں جو کہ ان کی ویب سائیٹس میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ گوگل میپ ویب سروسز کی ایک اہم مثال ہے۔ کئی ادارے اپنے پتے اور دوسری معلومات کے لیئے گوگل میپ کی ویب سروس کو اپنی ویب سائٹس سے منسلک کرتے ہیں ۔ کلاؤد کمپیوٹنگ کے میدان کے اہم کھلاڑی کون ہیں؟ بہت سی کمپنیاں اپنی خدمات کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا حصہ خیال کرتی ہیں لیکن اس میدان کے اصل کھلاڑی کون ہیں؟ اس میدان میں سب سے زیادہ پلیٹ فارم مہیا کرنے والے ہیں۔ ان کمپنیوں میں آئی –بی- ایم، امیزون، سیلز فورس اور گوگل ہیں۔ ان تمام اداروں کے پاس زبردست، انٹرنیٹ اسکیل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم موجود ہیں۔ ان اداروں کے علاوہ کچھ کم تجربہ رکھنے والے ادارے بھی ہیں جیسا کہ 3ٹیرا، 10جین، کوہیسیو فلیکسیبل ٹیکنالوجی، موسو، اسکائی ٹیپ اور اسٹرائیک آئرن وغیرہ شامل ہیں۔ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم مہیا کرنے والوں کے علاوہ بہت ساری نئی کمپنیاں بھی ہیں جو کہ اس کام میں جدت لے کر آرہی ہیں اور ایسی اپلیکیشنز بنا رہی ہیں جو کہ کلاؤڈ پر چل سکیں۔ کلاؤد پر کیا کچھ ہوسکتا ہے اس کو دیکھنے کے لیئے زوہو وکی، ایڈوب بز ورڈ، بی پی وکی اور لیزی بیس کو چیک کریں۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فوائد کسی بھی ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے یا استعمال کرنے سے پہلے اس کے اخراجات اور فوائد کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔ جب آپ کلاؤڈ کی بات کرتے ہیں تو اس کے فوئد کچھ کسی ادارے کے لیئے اس طرح ہو سکتے ہیں : کم قیمت کمپیوٹرز: کلاؤڈ کمپیوٹنگ آپ کے پیسے بچا سکتی ہے، آپ کو بہت طاقتور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ چونکہ زیادہ تر کام کلاؤد میں موجود کمپیوٹرز پر ہوتا ہے لہذا آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو زیادہ میموری، ہارڈ ڈسک اور پاور کی ضرورت نہیں رہتی۔ آجکل اداروں کا آئی-ٹی بجٹ زیادہ تر طاقتور ڈیسک ٹاپ خریدنے اور پورفل سروز پر صرف ہوتا ہے کیونکہ اپلیکیشنز کی ضروریات میں زیادہ میموری، پروسیسنگ پاور وغیرہ شامل ہیں۔ استعداد کار میں اضافہ: جب آپ اپنی اپلیکیشنز کو ڈیسک ٹاپ سے اٹھا کر کلاؤڈ میں تبدیل کرتے ہیں تو انہیں کم کام کرنا پڑتا ہے یعنی اس ہارڈوئیر کی استعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انفرااسٹرکچر یا اساس کی لاگت میں کمی: ادارے اپنے بجٹ کا ایک بڑا حصہ بیک آفس اپلیکیشنز پر خرچ کرتے ہیں، یعنی ان سرورز پر جو کہ ڈاکومنٹ اسٹور کرتے ہیں اور ای میل وغیرہ۔ اکثر ان کو سٹوریج اسپیس کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اور کبھی کمپیوٹرز اور سرورز کی تعداد کی وجہ سے ان کو رکھنے کی جگہ میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔ جب ادارے اپنے کمپیوٹنگ پاور میں اضافے کا سوچتے ہیں تو ایک بڑا مسئلہ ان کمپیوٹرز کو رکھنے کی جگہ کا بھی ہوتا ہے اور اکثر اس وجہ سے ایک مسئلہ پڑ جاتا ہے۔ اپنے ڈیٹا اور کمپیوٹنگ کو کلاؤڈ میں دھکیلنے سے اس قسم کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ محافظت یا مین ٹیننس کی لاگت میں کمی: چونکہ آپ کی جگہ پر بہت کم سرور ہارڈوئیر ہوتا ہے لہذا آپ کو کم مشینوں کی محافظت کرنی پڑتی ہے، باقی تمام سرورز چونکہ کلاؤڈ کی ذمہ داری ہیں اس لیئے ان کی محافظت پر آپ کچھ خرچ نہیں کرتے۔ سافٹوئیر کی لاگت میں کمی: کلاؤد کمپیوٹنگ میں آپ کی سافٹوئیر کی لاگت میں کئی طریقوں سے کمی کر سکتی ہے۔ پہلے، آپ صرف وہ سافٹوئیر خریدتے ہیں جن کی آپ کو فی الحال ضرورت ہوتی ہے، اس کے بعد آپ طلب کو دیکھتے ہیں۔ دوسری طرف، آپ کے آئی-ٹی اسٹاف کو انہیں اپنے کمپیوٹرز پر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تیسرا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں سافٹوئیر کی لاگت عام طور پر کم ہوتی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے کچھ سافٹوئیرز آپ کو مفت بھی مل جاتے ہیں کیونکہ ان کی لاگت خدمات فراہم کنندہ ، ایڈورٹائزنگ سے بھی پوری کرلیتا ہے۔ اپ گریڈ کے سردرد میں کمی: اگر آپ کلاؤڈ اپلیکیشنز استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنی جگہ پر کم از کم اپلیکیشنز انسٹال کرنی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کو اس اپلیکیشنز یا آپریٹنگ سسٹمز کو اپ گریڈ نہیں کرنا کیونکہ کلاؤڈ فراہم کرنے والے ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طرف اسے اپ گریڈ کرے۔ آپ عام طور پر نئے ورژن کے سافٹوئیر ہی کلاؤڈز میں استعمال کرتے ہیں، کیونکہ کلاؤڈ فراہم کرنے والے اپنی ایپلیکیشنز کو اپ گریڈ کرتے ہیں۔ بہترین کمپیوٹر پاور: کلاؤڈ چونکہ کئی کمپیوٹرز کا مرکب ہے لہذا اس میں ان تمام کمپیوٹرز کی مشترکہ پاور ہوتی ہے۔ بعض اوقات آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ ایک بہترین ہائی کلاس سرور سے بھی اچھی پاور فل سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لامحدود اسٹوریج: دستاویزات، پریزنٹیشن اور میڈیا فائلز بہت زیا دہ اسپیس لیتی ہیں۔ اگر آپ یہ سب اپنے ادارے کے سسٹمز پر محفوظ کریں تو آپ کو بہت زیادہ اسپیس کی ضرورت پڑتی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ڈیٹا سنٹرز آپ کو یہ لامحدود اسپیس استعمال کرنے کی گارنٹی دیتے ہیں، جیسا کہ آپ ایمیزون، گوگل اور آئی-بی-ایم آپ کو بے انتہا اسپیس انتہائی کم قیمت پر مہیا کرسکتے ہیں۔ بہتر انٹرآپریٹ ایبیلیٹی: کلاؤڈ کا ایک اور فائدہ مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے تضاد سے بچنا بھی ہے۔ مثال کے طور پر پی سی اور میک ، یا پھر پی-سی اور لینکس۔ کلاؤڈ عام طور پر اوپن اسٹینڈرڈ پر بنائے جاتے ہیں لہذا آپریٹنگ سسٹمز آپ کے لیئے مسئلہ نہیں بنتے۔ بہتر اشتراکیت : اگر آپ ایک دستاویز کلاؤڈ پر بناتے ہیں تو آپ اسے باآسانی دوسروں سے شئیر کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کے بالکل برعکس ہے کہ آپ ایک دستاویز اپنے کمپیوٹر پر بناتے ہیں جو کہ صرف آپ کو یا آپ کے اس نیٹ ورک پر موجود لوگوں کی پہنچ تک ہی ہوتی ہے، دوسرے دفاتر میں موجود آپ کے ساتھیوں یا آپ کے کسٹمرز تک اس کی رسائی آن لائن یا خودکار طریقہ کار سے ممکن نہیں۔ بہتر حفاظت : کلاؤڈ کمپیوٹنگ آپ کو ایک بہتر طور پر منتظم حفاظتی نظام مہیا کرتی ہے۔ تہہ در تہہ سیکیورٹی کو کلاؤڈ پر لاگو کرنا اپنے دفتر میں بہت سے کمپیوٹرز میں اس کے انتظام سے آسان ہے اور سب سے بہتر یہ کہ سیکیورٹی آپ کی نہیں بلکہ اس ادارے کی ذمہ داری ہے جو آپ کو کلاؤڈ مہیا کررہا ہے۔ کہیں سے اور کبھی بھی آپ کی پہنچ : اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی اہم دستاویز آپ ایک بزنس ٹور پر جاتے ہوئے اپنے آفس کمپیوٹر میں ہی بھول گئے، اور اس کا پرنٹ آپ کے پاس نہیں۔ اگر یہ دستاویز کلاؤڈ پر موجود ہو تو آپ اسے کہیں بھی اور کبھی بھی دیکھ اور استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کلاؤڈ پر آپ کی پہنچ کسی خاص کمپیوٹر آلات کی مرہون منت نہیں۔ آپ آئی فون، لیپ ٹاپ یا سپر کمپیوٹر جس میں براؤزر کی سہولت ہو، کو استعمال کرتے ہوئے کلاؤڈ کو ایکسس کر سکتے ہیں۔ سنہری لکیر کا ایک دوسرا رخ بادل جو کہ دیکھنے میں بہت خوش نما اور خوبصورت لگتا ہے یقینا کبھی کبھی تیز اور خطرناک بارش کا باعث بن جاتا ہے۔ اسی طرح کلاؤڈ کمپیوٹنگ کےخوش کن لفظ کی بھی کئی محدود مصیبتیں ہو سکتی ہیں، مثلا کلاؤڈ مکمل طور پر انٹرنیٹ کا مرہون منت ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی جغرافیائی حصے پر آپ کا انٹرنیٹ سے رابطہ ہی نہ ہو۔ گو یہ کہ منظر نامہ اب کچھ دھندلا ہوتا جارہا ہے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب ہر جگہ انٹرنیٹ کی سہولت پہنچائی جارہی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر چلنے والی اپلیکیشنز کے ساتھ ایک اور ڈرابیک یہ بھی ہے کہ ان کے فیچرز یا صلاحیت عام ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن سے کم ہوتے ہیں، دوسری طرف لوگ اسے بہتر چیز بھی کہتے ہیں کہ مثلا آپ نے مائکروسوفٹ ورڈ میں کتنے فیچرز استعمال کئے ہیں یا ایک ای-میل لکھتے ہوئے آپ زیادہ سے زیادہ کتنے فونٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر لکھنے والے اکثر کلاؤڈ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ سیکیورٹی کا سوال کس کے مقابلے میں ہے؟ مطلب یہ کہ کلاؤڈ کی سیکیورٹی کا مقابلہ کس سے ہے ؟ عمومی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کلاؤڈ سروسز مہیا کرنے والے ادارے کلاؤد کی مجموعی سیکیورٹی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور کلاؤڈ کی سیکیورٹی آپ کے ایک نیٹ ورک کی سیکیورٹی کے مقابلے کی نہیں ہوگی بلکہ اس سے زیادہ ہی ہوگی۔ اسی طرح ڈیٹا کا بیک اپ ہرادارہ لیتا ہے، لیکن کلاؤڈ سروسز مہیا کرنے والے ادارے اس کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ استعمال کنندہ کا مکمل ڈیٹا ہر وقت موجود رہے، آپ کی سیکیورٹی اس معاملے میں سروس لیول ایگریمنٹ کے ذریعے کورڈ ہوتی ہے۔ اسی طرح کسی آفت کی صورت میں ڈیٹا کی واپسی کا خیال بڑے کلاؤڈز مہیا کرنے والے ادارے ایک عام ادارے سے زیادہ اچھی طرح کرتے ہیں۔ کیا آپ اپنے ادارے میں یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی سیکیورٹی کا کیا حال ہے؟ آپ کے ادارے میں ڈیٹا کتنا محفوظ ہے؟ کیا آپ کی کمپنی ان تمام سیکیورٹی پریکٹسس کا خیال رکھتی ہے جو گوکل، آئی-بی-ایم اور دوسرے بڑے ادارے رکھتے ہیں؟ اور اس کے علاوہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں آپ کی کمپنی کا پلان کیا ان اداروں کے پلان سے زیادہ بہتر ہوگا؟ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا مستقبل پیچیدہ ٹیکنالوجی بہت کم اچانک کہیں سے پیدا ہوتی ہیں، عام طور پر یہ موجودہ ٹیکنالوجی کا ایک اضافہ ہوتی ہے، یا کچھ ٹیکنالوجیز کا مرکب۔ اگر آپ غور کریں تو انٹرنیٹ بھی اسی سانچے میں فٹ آتا ہے۔ ہمارے ارد گرد کلاؤڈ کمپیوٹنگ کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے، لیکن کلاؤڈ کمپیوٹنگ ان تمام مختلف اشکال کو ایک جگہ جمع کر کےانٹرنیٹ کو ایک مکمل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا ہے۔جب ہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی بات کرتے ہیں تو انگریزی کی یہ مثال سامنے آتی ہے کہ The Sky’s the limit. یہ ویڈیو آپ کے لیئے مزید تفصیلات مہیا کرے گی۔
__________________
Last edited by طاھر; 27-11-09 at 02:38 AM. وجہ: Added video for more explainations |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 17
مراسلات: 5,696
کمائي: 77,522
ميرا موڈ:
شکریہ: 2
1,827 مراسلہ میں 2,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہترین پوسٹ نہایت اعلی ،
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
انتہائی معلوماتی تھریڈ ہے شکریہ طاہر بھائی
اور شاہد بھائی توجہ دلانے کا شکریہ |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| فارم, کمپیوٹر, پروسیسنگ, ویب, ورڈ, نظر, مفت, مکمل, موبائل, موجودہ, مقابلہ, منتقل, ممکن, مسائل, آدمی, انٹرنیٹ, اردو, بہترین, تصاویر, خوش, خصوصی, دوست, سفر, طاقتور, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کمپیوٹنگ ڈکشنری | عدنان دانی | ویب سائٹس کا جائزہ | 0 | 09-11-09 05:15 PM |