واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




آن لائن بلی چوہے کا کھیل جاری رہے گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-07, 07:20 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آن لائن بلی چوہے کا کھیل جاری رہے گا

آن لائن بلی چوہے کا کھیل جاری رہے گا

ڈجیٹل رائٹس مینیجمنٹ یا ’ڈی آر ایم‘ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس پر لوگوں کی رائے ابھی تک منقسم ہے۔

کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ ڈجیٹل مصنوعات کو اصل میں جو چیز خراب کرتی ہے وہ ڈی آر ایم کے طور پر استعمال ہونے والے ناقص سافٹ ویئر ہوتے ہیں جبکہ آن لائن فلمیں اور ریکارڈ فروخت کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ وہ نہایت اہم دفاعی آلہ ہے جس سے وہ اپنی مصنوعات کو ہیکروں کے حملوں سے بچاتے ہیں۔

اس کا نتیجہ یہ ہے کہ سافٹ وئر کو محفوظ رکھنے والے ڈی آر ایم یا کوڈ بنانے والی کمپنیوں اور ان کا توڑ بنانے والے کپمیوٹر ہیکروں کے درمیان بلی چوہے کا کھیل مسلسل جاری ہے۔ جوں ہی کوئی نیا ڈی آر ایم مارکیٹ میں آتا ہے یا کسی کسی پرانے ڈی آر ایم کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ہیکروں کی فوج اس پر ٹوٹ پڑتی اور وہ اکثرگھنٹوں یا چند دنوں میں کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں جس سے کوڈ کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر گزشتہ سال اگست میں ایک ہیکر نے مائیکروسافٹ کے ڈی آر ایم کا توڑ تین دنوں میں بنا لیا تھا۔

اس کی تازہ ترین مثالیں یہ ہیں کہ جولائی میں مائیکروسافٹ نے جو اپ ڈیٹ متعارف کرائی تھیں ان کا توڑ نکال لیا گیا تھا اور اسی ماہ ایپل کے ’فیئر پلے‘ کے نام سے جاری ہونے والے ڈی آر ایم کو بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
س بارے میں جوپیٹر ریسرچ نامی کمپنی کے تجزیہ کار مارک ملیگن کا کہنا ہے کہ ہیکروں کے لیے ڈی آر ایم کی بھی وہی حیثیت ہے جو فائر والز کی ہے۔

مفت ٹرائلز
تاہم یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ تمام ڈی آر ایم کا حال ایک جیسا ہے۔ مارک ملیگن کے مطابق ہیکرز میوزک ایلبم کو بچانے والے ڈی آر ایم کو توڑنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ اس کی توقع بہت زیادہ لوگ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میوزک ڈی آر ایم کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ بنانے والوں کا اپنا دُہرا معیار ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ انٹر نیٹ پر ڈجیٹل فارمیٹ میں جس میوزک ایلبم پر ڈی آر ایم لگا ہوتا ہے وہی میوزک سی ڈی بازار میں ڈی آر ایم کے بغیر فروخت کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میوزک ایلبم کا ڈی ایم آر ہیکرز محض تفنن طبع کے لیے توڑتے ہیں۔‘

اس بات کاجائزہ لینے کے لیے کہ آیا ہیکرز میوزک فائلوں پر لگے ڈی آر ایم کو محض شوق کے لیے توڑتے ہیں، آن لائن میوزک بیچنے والی کچھ کمپنیوں نے ایک تجربہ کیا۔

مثلاً اس برس اپریل میں موسیقی بیچنے والی ایک بہت بڑی کمپنی ’ای ایم آئی‘ نے اعلان کیا کہ وہ وہ مشہور میوزک البم بغیر ڈی آر ایم کے دستیاب کرے گی اور یہ میوزک ایپل کے آئی ٹیون کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ یونیورسل میوزک نے بھی کہا کہ وہ چھ ماہ کے لیے تجرباتی بنیادوں پر ڈی آر ایم کے بغیر آن لائن میوزک فروخت کرے گی۔

فلموں کی سائٹس پر کھیل جاری
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب بھی انٹر نیٹ پر زیادہ تر موسیقی ڈی آر ایم کے ساتھ فروخت کی جاتی ہے۔ میوزک کی سرکردہ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا دو وجوہ سے کرتی ہیں۔ اول یہ کہ وہ انٹرنیٹ پر مختلف سائٹس پر مختلف کاروباری ماڈل برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور دوسرا پائریسی یامیوزک ایلبم کی نقل بنانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہے۔

میوزک کی طرح فلموں کے ڈاؤن لوڈ مہیا کرنے والی ویب سائٹس، مثلاً ’سنیما ناؤ‘ اور ’ان بوکس‘ پر بھی ڈی ایم آر استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم مسٹر ملیگن کا کہنا ہے کہ ڈی وی ڈیز پر لگے ڈی آر ایم پر ہیکروں کو زیادہ ہنسی نہیں آتی اور وہ انہیں توڑنے میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتے جتنی وہ میوزک کے معاملے میں دکھاتے ہیں۔

تان کہاں ٹوٹے گی؟
اس بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکی وجہ یہ نہیں کہ ڈجیٹل شکل میں اور دکانوں پر فروخت کی جانے والی ڈی وی ڈیز میں دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے، بلکہ اسکی وجہ یہ ہے کہ ڈی وی ڈیز کو ہمیشہ سے ہی تحفظ حاصل رہا ہے اور لوگ بھی توقع نہیں کرتے کہ ڈی وی ڈیز پر لگے ہوئے ڈی آر ایم کو آسانی سے توڑا جا سکتا ہے۔‘

میوزک کے بعد اب انٹر نیٹ پر دستیاب آن ڈیمانڈ ٹیلی ویژن بھی ہیکروں کا نشانہ بن رہا ہے۔

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ آپ یہ بات بھول جائیں کہ ہم کبھی بھی کوئی ایسا ڈی ایم آر بنا سکیں گے جسے توڑا نہ جا سکے گا، اس لیے جب تک سافٹ وئر بنانے والی کمپنیوں اور ہیکروں میں سے کوئی ایک جیت نہیں جاتا اس وقت تک بلی چوہے کا یہ کھیل جاری رہے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پائریسی, ویب, متعارف, انٹرنیٹ, جیت, حال, سافٹ, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ھی۔۔۔ صحیح یا غلط پاکستانی لڑکی گپ شپ 95 09-03-11 01:14 PM
فوج کو دعوت ،عمران خان بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے جاویداسد خبریں 38 30-08-10 12:13 AM
عوام بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے فرحان دانش خبریں 5 24-08-10 11:39 PM
ایسا بھی ہوتا ہے کھیل کھیل میں مسافر دلچسپ اور عجیب 7 03-10-09 10:26 PM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger