واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 04:18 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

اسلام علیکم دوستوں

جناب جہاں تک بلاگ یا اردو بلاگنگ کی بات ہے تو سچ پوچئےمجھ تو نومبر 2007 سے پہلےکچھ بھی پتانہیں تھا کے یہ کیا بلا ہے یہ تو کمپیوٹنگ کے شمارے میں محب کا مضمبون پڑا تو اس طرف آنا ہوا ۔اس پہلےکبھی کبھی شاکر یا مکی بھائی کا بلاگ پر جانا ہوتاتھا لیکن اپنا بلاگ بنانے کے بارے میں کبھی سوچ ہی نہیں کیونکہ اس وجہ یہ تھی کے بلاگنگ اور بلاگ بنانے کے بارے میں معلومات ہی نہیں تھی کے اس کو بناتے کیسے ہیں اور یہ کیا چیز ہے جو معلومات محب بھائی(فاروق ظفر) کے مضمبون سے ملی۔اس مضمبون میں ایک ایسی بات تھی جس نے ایک دم مجھے کلک کیا وہ یہ کے ”گوگل بلاگر“ جو اس وقت شاید بلاگنگ کا سب سے بڑا مرکز ہے کہ مطابق ” بلاگ آپ کی ذاتی ڈائری ہے، آپ کے دن بھر کی مصروفیت کی ڈائری، ایک جگہ جہاں آپ رابطے پیدا کرتے ہیں، ایک ماخذجہاں سے اہم ترین خبریں نکلتی ہیں، روابط کا ذخیرہ اور آپ کے ذاتی خیالات ۔“ وغیرہ وغیرہ

جیسے آپ عام ڈائیری لکھتے ہیں اس طرح بلاگ بھی ایک ڈائیری ہے آپ کی جو آپ نیٹ پر لکھتے ہیں اور لوگ اس کو پڑھتے ہیں اور رائے دیتے ہیں۔

تو جناب فورمز پر توہم لکھتے ہی تھے اور ڈائیری لکھنے کی تو پرانی عادت تھی ہماری سو ہم نے سوچا کیوں نہ نیٹ پر بھی یہ کام شروع کیا جائے ۔

دوسرے دن ہی آفس میں فارغ وقت میں بلاگ بنانا شروع کیا سب سے پہلے جی میل کے ذریعےگوگل کے بلاگر پر بلاگ بنایا ۔ لیکن یہ کیا یہ تو شاکر اور مکی جیسا نہیں نہ کوئی تھیم نہ کوئی اردو لکھ سکتے ہیں ۔برحال کام شروع کردیا ایک ادھی پوسٹ بھی لکھی لیکن اردو کی سپورٹ اتنی اچھی نہیں تھی ۔

پھر اردو ٹیک پر بلاگ بنایا یہاں پر بھی یہ ہی کام کے ایک نیلا ٹائیٹل نظر آرہا ہے اور لکھ آرہا ہے "اکرام کا بلاگ" پر جناب نہ تو یہ محب جیسا ہے نہ راہبر جیسا اور اگر ایڈمن پینل میں جاے تو اس کا بھی کچھ اتاپتا نہیں۔ اور بائیں جانب ۱۰ ایم بی اسپس دیکھ کر دل بہت کھٹا ہوا یہ کیا۔ یہ تو کہتے ہیں لامحدد اسپس اور اب ۱۰ ایم بی ظلم ہے بھئی ظلم ۔ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔یہاں کچھ مزا نہ آیا

اور پھر بلاگ بنایا میں نے ورڈپریس پی-کے پر لو جناب یہاں پر بھی وہی حال ہے ایک نیلا ٹائیٹل نظر آرہا ہے اور لکھ آرہا ہے "اکرام کا بلاگ" باقی وہی اردو ٹیک والا کام نہ کوئی تھیم نہ کوئی اردو لکھنے کانظام اور اسپس وہی ۱۰ ایم بی ظلم ہے بھئی ظلم۔

پھر ہم نے بنایا بلاگ اردو بلاگ پر یہاں تو کہانی ہی کچھ اور تھی جناب اور بلاگ بنائے اور پوسٹ لکھے اور پھر یہ ايڈيڑصاحب کو منظوری کے لیے بھیجی جاتی ہیں۸ سے بارہ گھنٹے کی بعد شائع ہوجاتی ۔یہ ایک نیا ظلم ہو ہمارے ساتھ اور سوچا کیوں نہ شاکر کی طرح بلاگ بناتے ہیں لیکن پہلے فری ہوسٹ پر بنایا جائے ۔

پھرہم نے دیکھا شاکر کا بلاگ اُس کے بلاگ میں ورڈپریس کی انسٹالیشن کے بارے میں پڑھا اور کمیپوٹنگ کےمئی کے شمارے میں ورڈپریس کے بارے معلومات تھی اس کو پڑھا اور پھر کوشیش شروع کر دی کسی فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کی پر جناب یہ کام اتنا آسان نہیں ۔

کہیں تو ڈیٹابیس کاچکر کہیں اپلوڈنگ کا اور ایف ٹی پی کا چکر اور انھیں چکروں سے چکررہا کر ہم نے سر میز پر رکھا دیا اور توبہ کی بلاگ بنانے سے اور بلاگنگ سے۔

اور گھڑی میں وقت دیکھا چھٹی کاہو گیا اور کل سے بکرا عید کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں لہذا ایک دم بکرے کا خیال آیا جو کل لے لیا تھا۔ اس کے چارے کا سوچتے ہوئے کیپوٹر بند کیا اور گھر کی رہ لی۔

عید سے فارغ ہو کر جب آئے تو کچھ آفس کے کام تھے اس کو کرتے رہے اس کے بعد بینظر کی وفات ہوگی اور ملکی حالات جو ہوئےسو ہوئے ۔پر اُس سے راہبر بھائی کا وزن 4 کلو کم ہو گیا۔ :lol:

پھر نئے سال شروع ہوگیا ۔اور ہم نے بھی نئے عزم سے سوچ کے بلاگ تو بنانا ہے پر اُس وقت تک گوگل کے بلاگر پھر گزرا کرتے ۔پھراردو ٹیک والا بلاگ کھولا بلکہ ان کے فورم کوجوائن کیا کچھ وہاں پر بلاگ بنانے کے بارے میں پڑھا ۔ساجد کا اردو ٹیکنالوجی بلاگ بھی پڑھا اور پھر ہم نے بنایا اردو ٹیک پر اپنا بلاگ اور بلاگنگ شروع کی۔لیکن اس سلسلے میں ہم نے کیا کام کیے اور کیسے یہاں تک پہنچے ۔اس کے لے پڑھتے رہیں ۔
اکرام کی ڈائیری

(جاری ہے)
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اکرام کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (07-03-08), محمدعدنان (21-02-08), شازل (21-02-08), عبدالقدوس (21-02-08)
پرانا 21-02-08, 04:55 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

آپ کو فورمز اور ورڈ پریس دونوں‌پر خوش آمدید
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-03-08, 08:13 PM   #3
عفریت کا آنسو
Guest
 
مراسلات: n/a
کمائي: 0 [چیک]
Default جواب: ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

میں نے بھی بلاگ بنایا لیکن بلاگنگ کے لیئے وقت نا نکل سکا۔پتا نہیں کیسے نکال لیتے لوگ وقت
  Reply With Quote
پرانا 23-03-08, 01:24 PM   #4
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

ہر کام کے لیئے وقت تو نکالنا ہی پڑتا ہے بھئیا
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-03-08, 03:56 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ادو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عفریت کا آنسو مراسلہ دیکھیں
میں نے بھی بلاگ بنایا لیکن بلاگنگ کے لیئے وقت نا نکل سکا۔پتا نہیں کیسے نکال لیتے لوگ وقت
جناب آپ دائیری لکھتے ہیں ؟؟؟ اگر ہاں تو پھر بلاگ پر بھی لکھ سکتے ہیں ۔
نہیں تو موج کریں ۔آپ سے کوئی گلہ نہیں کرے گا ۔
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورمز, فری, ٹیک, پوسٹ, ورڈ, لوگ, نظر, اردو, اسلام, بھائی, جواب, خوش, دل, سال, عید


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger