|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق اس برس کے آخر تک پوری دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہو جائے گی۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں ميں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوکر دو بلین ہوگئی ہے۔ اس تعداد کا مطلب ہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کر رہی ہوگی اس برس دو سو چھبیس ملین نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا ہے اور اس میں دو تہائی سے زیادہ کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ جائزے کے مطابق ابھی بھی ترقی یافتہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک سے زیادہ انٹرنیٹ کنکشنز ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو ہزار دس کے آخر تک مغربی ممالک کے 71 فیصد افراد آن لائن ہونگیں جبکہ ترقی پذیر ممالک کے21 فیصد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہونں گے۔ آئی ٹی یو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے ’براڈ بینڈ نوکریوں کے مواقع میں اضافہ کرسکتا ہے، ترقی کے امکانات بڑھا سکتا ہے‘۔ لیکن ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی قیمت غریب ممالک میں ابھی بھی بہت زیادہ ہے۔ اس سے قبل آئی ٹی یو نے بتایا تھا کہ سینٹرل افریقن رپبلک میں فکسڈ براڈ بینڈ کنکشن کی لاگت وہاں کے لوگوں کی اوسطاً ماہانہ آمدنی سے چالیس فی صد زیادہ مہنگی ہے جبکہ مکاؤ میں انٹرنیٹ کنکشن سب سے سستا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویسے تو براڈ بینڈ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کے پاس موبائل فون کنکشنز ہیں۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فون, ہے۔, ہے،, گزشتہ, ٹیلی, قیمت, موبائل, ممالک, مطابق, مغربی, آئی, آبادی, افراد, اقوام متحدہ, انٹرنیٹ, ابھی, استعمال, اضافہ, بڑھا, ترقی, جائے, دنیا, شروع, غریب, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| 100 مراسلات مکمل ہونے پر پاک نیٹ پرایک اجنبی کا تعارف | گوہر | تعارف | 18 | 14-10-09 12:15 PM |
| یاہو نے آواز کے ذریعے انٹرنیٹ پر سرچ کرنے والا سافٹ ویئر متعارف کرا دیا | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 6 | 26-02-09 08:54 AM |
| پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف | ابن جلال | کمپیوٹر کی باتیں | 2 | 24-09-08 11:10 PM |
| فلپائن :انٹر نیٹ استعما ل کرنے والے افراد کی تعداد رواں سال 2 کروڑ 40 لاکھ ہو جائیگی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-02-08 12:37 PM |