|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے کہ متعددجمہوری اور مغربی حکومتیں ایسی پالیسیاں بنانے کے بارے میں غوروفکرکر رہی ہیں جن سے انٹرنیٹ کی آزادی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ جیسے انٹرنیٹ کو بچوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے سینسرکی تجویز۔اگرچہ ایسی زیادہ تر پالیسیوں کا مقصدتعمیری ہے مگر کچھ ممالک جس انداز سے ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اس سے انٹرنیٹ کی آزادی کو خدشات لاحق ہوچلاہے۔اس سلسلے میںصحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز Reporters Without Bordersنے عرب امارات کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے احتجاج منظم کرنے کے لیے بلیک بیری موبائل فونوں کے استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے اس کارروائی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بعض حکومتیں شہری آزادیوں کو کچلنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ کی نگرانی، اس کی آزادی اور حکومتوں کی جانب سے سوشل نیٹ ورکس کے استعمال کے ذریعے شہریوں کی گرفتاریوں جیسے معاملات کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔تونس کی مثال دیتے ہوئے رابرٹ کا مؤقف ہے کہ یہاں حکومت نے انٹرنیٹ کی مدد سے انسانی حقوق کے کارکنوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔محض انہی پر بس نہیں بلکہ انسانی حقوق کی کارکن سین تھیا وانگ Cynthia Wongکہتی ہیں کہ کئی جمہوری اور مغربی حکومتیں بھی ایسی پالیسیاں بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں جن سے انٹرنیٹ کی آزادی خطرے میں پڑ سکتی ہے مثلاّ انٹرنیٹ کو بچوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے سینسرکی تجویز۔اگرچہ بظاہر ان میں سے زیادہ تر پالیسیوں کا مقصدتعمیری ہے لیکن بعض ممالک جس انداز سے یہ مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اس سے انٹرنیٹ کی آزادی کو خدشات لاحق ہیں۔
انٹرنیٹ کی آزادی کے علمبردار جنوبی کوریا کی مثال سامنے ہے جس پر کہا جارہا ہے کہ وہاں حکومت صارفین پر زور دے رہی ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنے اکاؤنٹ اپنے اصل ناموں کے ساتھ ہی کھولیں۔ رابرٹ گوئیراRobert Guerra کا خیال ہے کہ حکومت کے اقدام کی وجہ موبائل فون کے ذریعے احتجاج منظم کرنے سے روکنا ہے۔ امریکہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارےایف بی آئی بھی اس کوشش میں ہے کہ کانگرس انہیں انٹرنیٹ صارفین کے ذاتی کوائف تک رسائی کی مزید اجازت دے مگر حکومتوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں اور اس سے منسلک ادارے بھی انٹرنیٹ کی آزادی کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ رابرٹ کا کہنا ہے کہ حکومتیں کمپنیوں پر سنسرشپ لگانے اور صارفین پر نظر رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہیں۔اب شہری آزادیوں کا انحصار اس پر ہے کہ یہ کمپنیاں اس دباؤ سے کیسی نمٹتی ہیں۔ اس سلسلے میں رابرٹ نوکیا سائمنز کی مثال دیتے ہیں جس نے موبائل فون کے صارفین کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات ایران کے دیے ہیں لیکن گوگل کے بوب بورسٹین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی آزادی ایک ادھورا خواب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گوگل میں ہماری ذمہ داری انٹرنیٹ پرزیادہ سے زیادہ معلومات تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔تاہم بالکل شفاف آزادی اظہار جیسی چیز کہیں نہیں ہے۔ماضی میںجھانکیں تو پتہ چلتا ہے کہ تھائی لینڈ اور ترکی نے گوگل کو خبردار کیاتھا کہ اگر اس نے کچھ ویب سائٹوں کو اپنے سرچ انجن سے خارج نہ کیا تو اس پر پابندی لگا دی جائے گی۔گوگل نے ان کے مطالبات رد کر دئیے تھے جس کے نتیجے میں سرچ انجن کی کئی سہولتیں جیسے یوٹیوب پر پابندی لگادی گئی تھی۔ تاہم گوگل کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے کئی معاملات میں حکومتوں کے ساتھ سمجھوتے بھی کئے ہیں۔سین تھیا وانگ کہتی ہیں کہ چین بتدریج انٹرنیٹ کی آزادی پر پابندی اور شہریوں پر نگرانی کے نظام کو سخت بنارہا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ کئی دیگر ممالک اس مسئلے پر چین کی تقلید کر نا چاہتے ہیں۔ والسلام زارا
__________________
![]() |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | نورالدین (18-02-11) |
![]() |
| Tags |
| کوریا, کوشش, گوگل, ویب, چین, نوکیا, نظر, موبائل, ممکن, مسائل, آزادی, ایران, الزام, انٹرنیٹ, امریکہ, احتجاج, اعلیٰ, بچوں, جیسی, حل, خلاف, سرچ انجن, علمبردار, عرب, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| fring.com کی مدد سے ساری دنیامیں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز | فاروق سرورخان | موبائلز معلومات اور جائزہ | 19 | 08-09-11 12:04 AM |
| پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے | زبیر | خاص آفرز اور اعلانات | 20 | 06-05-11 11:12 AM |
| انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ | محمد کاشف حبیب | ویب سائٹس کا جائزہ | 10 | 25-08-10 05:04 AM |
| انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں | پیاسا | خبریں | 7 | 02-07-08 03:43 PM |
| انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! | راجہ صاحب | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 18-04-08 04:03 AM |