واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




انٹرنیٹ کے مضر اثرات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-05-11, 09:58 PM   #1
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انٹرنیٹ کے مضر اثرات

انٹرنیٹ کے مضر اثرات

انٹرنیٹ کے مضر اثرات
از! ابوالحسن علوی
اسلام ایک نظریاتی دین ہے۔ جب تک کسی عمل کے پیچھے کوئی نظریہ یا عقیدہ کارفرما نہ ہو تو وہ عمل بے مقصد اور لایعنی کوشش کہلاتا ہے۔ عموماًکسی بھی عمل کی بنیادکوئی نہ کوئی فکر ہوتی ہے۔ پس فکر اور عقیدہ پہلے ہے اور اس کے بعد عمل ہے اور یہی عمل جب ایک منظم اور اجتماعی صورت اختیار کر لیتا ہے تو اسے تحریک کہتے ہیں لہٰذا عمل اور تحریک کے لیے عقیدہ اور فکر کی تصحیح مسلم ہے۔ دین اسلام نے انسانوں کے اعمال سے زیادہ ان کے عقائد اور نظریات کی اصلاح پر زور دیا ہے کیونکہ اگر عقیدہ اور نظریہ درست ہو گا تو عمل بھی صحیح کہلائے گا لیکن اگر فکر اور عقیدے میں ہی بگاڑ ہو تو عمل فاسد شمار ہو گا۔لہٰذا کسی بھی عمل سے پہلے اس بارے اپنے عقیدے کی تصحیح ایک لازمی امر ہے۔
1۔ انٹرنیٹ کے بارے ایک رائے تو یہ ہے کہ ایک خیر کا آلہ ہے اور اس سے دنیا میں بہت خیر وجود میں آیا ہے۔
2۔ ایک دوسری رائے یہ ہے کہ یہ ایک مجرد شیء ہے جو فی نفسہ خیر وشر سے پاک ہے یعنی یہ نہ تو خیر کا آلہ ہے اور نہ ہی شر کا ۔ اصل مسئلہ اس کے استعمال کا ہے،چاہے تو خیر کے لیے استعمال کرلیں اور چاہے تو شر کے لیے کر لیں۔ جیسا اس کا استعمال ہو گا ویسا ہی اس کا حکم بھی ہو گا۔
3۔ ایک تیسری رائے یہ ہے کہ یہ فی نفسہ خیر یا شر تو نہیں ہے لیکن شر کے لیے اس آلے کے کثرت استعمال کی وجہ سے اس پر شر کا آلہ ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ لہٰذا شر کے لیے اپنے کثرت استعمال کی وجہ سے یہ شر کا ایک آلہ محسوس ہوتا ہے جس سے خیر کا کام لینے کی کسی قدر گنجائش موجود ہے،تا کہ اس کے شر کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور کسی قدر خیر کو بھی پھیلایا جا سکے۔
٤۔ ایک چوتھی رائے یہ ہے کہ انٹرنیٹ سمیت سائنس کی تقریباً تمام ایجادات ہی فی نفسہ شر ہیں کیونکہ ان ایجادات کی پیداوار ایک خاص فکر،عقیدے،تہذیب،کلچر اور عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور ذہنیت کی بنیاد پر ہے،لہٰذا ان سائنسی ایجادات سے خیر کی کوئی توقع کرنا عبث اور بے کار ہے۔ ان ایجادات کی جو منفعت لوگوں کو بتلائی جاتی ہے وہ درحقیقت ان کی مضرت ہے جسے سرمایہ دارانہ ذہن الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا وغیرہ کے استعمال سے منفعت کے روپ میں دکھلاتا ہے ۔ اور ان اشیاء کی منفعت در اصل ایک ایسا سحر ہے جس کی حقیقت حضرت موسی علیہ السلام کے بالمقابل جادوگروں کے دوڑنے والے لاٹھی نما سانپوں سے زیادہ کچھ نہ تھی۔۔۔۔۔۔۔
حاصلِ مطالعہ
انٹرنیٹ بھی درحقیقت تیسرے دور کی ایجاد ہے۔ اگرچہ یہ مان بھی لیاجائے کہ اس کی ایجاد کے پس منظر میں خیر و شر کا کوئی تصور موجود نہیں تھا لیکن یہ بات بہر حال مسلم ہے کہ اس وقت اس آلے کو بے حیائی،عریانی،فحاشی، لچرپن،مادر پدر آزادی،مغربی تہذیب اور فرائڈازم کو پھیلانے کے لیے ابلیس اور اس کے ایجنٹوں کی باقاعدہ سرپرستی میں منظم قوتوں کی سرپرستی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم نے انٹرنیٹ کے بارے اوپرجو چار نکتہ ہائے نظر بیان کیے ہیں،ان میں سے تیسرا نکتہ نظر اس پر صادق آتا ہے اور انٹر نیٹ کے اس تصور کو سامنے رکھتے اور ذہن میں بٹھاتے ہوئے ہمیں اسے استعمال کرنا چاہیے۔
پس انٹر نیٹ پر بیٹھے ہوئے انسان کو یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ وہ آگ کے ایک انگارے پر بیٹھا ہے جو کسی بھی لمحے بھڑک کر اس کے ایمان کو جلا سکتا ہے۔ مال اور اولاد میں خیر کا پہلو بہت حدتک غالب ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کو فتنہ کہا ہے اور انٹرنیٹ میں تو شر کا پہلو غالب ہے لہٰذا اس کے فتنہ ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ پس اس فتنے کی آزمائشوں سے بچتے ہوئے ہم نے اسے استعمال کرنا ہے،یہ ہمارا عقیدہ یا سوچ یا فکر ہونا چاہیے۔
محکم دلائل و براہین سے مزین متنوع و منفرد کتب پر مشتمل مفت آن لائن مکتبہ
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (13-05-11), مرزا عامر (12-05-11), حیدر (13-05-11), عبداللہ آدم (14-05-11)
پرانا 13-05-11, 11:07 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
حنا خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: Burewala
مراسلات: 183
کمائي: 3,518
شکریہ: 1
148 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
حنا خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی شیئرنگ ہے۔ شیئرنگ کا شکریہ
حنا خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حنا خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (13-05-11), حیدر (13-05-11)
پرانا 13-05-11, 11:37 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پس انٹر نیٹ پر بیٹھے ہوئے انسان کو یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ وہ آگ کے ایک انگارے پر بیٹھا ہے جو کسی بھی لمحے بھڑک کر اس کے ایمان کو جلا سکتا ہے۔
بہت خوب کہا ۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-05-11, 12:11 PM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ تحریر ہے بھائی
اس کع سرورق پہ لگانے کی سفارش کرتا ہوں
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (13-05-11), حیدر (13-05-11)
جواب

Tags
color, com, ہے۔, کوشش, گمان, پاک, وقت, مفت, میڈیا, مقصد, ایمان, اللہ, انٹرنیٹ, بے, حکم, حال, دنیا, سائنس, سرمایہ دارانہ, عقیدہ, عقیدے, عقائد, عالمی, غالب, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 03:53 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger