واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




انٹرنیٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-11, 10:52 AM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انٹرنیٹ

انٹرنیٹ

السلام علیکم

انٹرنیٹ ایک ایسا نظام ہے جس کے ذریعے ہم دنیا بھر کے حالات اور معلومات پلک جھپکنے میں جان سکتے ہیں ۔ساری دنیا کی معلومات اس کی بدولت ہم حاصل کر سکتے ہیں اور اس کجی وجہ سے کیمونیکیشن کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آگئی ہیں۔ اور انٹرنیٹ نے پیغام رسانی کو بام عروج پر پہنچا دی دیا ہے ۔ اور اس سے زیادہ تیز رفتار پیغام رسانی کیا ہو سکتی ہے کہ آپ صرف ایک بٹن کلک پر پیغام اور جگہ بھیج سکیں ۔اور جوابی پیغام بھی وصول کر سکیں۔پیغام رسانی کا یہ طریقہ کار ای میل کہلاتا ہے۔ اور انٹرنیٹ کا ایک اہم فیچر ویب سائٹس ہیں ۔جن سے لاکھوں لوگ بلامبالغہ روزانہ مستفید ہو تے ہیں۔

انٹرنیٹ دراصل اکھوں کمپیوٹر ز کے باہمی رابطے کا نام ہے اور یہ کسی فرد واحد کی ملکیت نہ ہے۔ نہ ہی اس کا تصور کیا جاسکتا ہے ۔ انٹرنیٹ دراصل ایک طریقہ کار ہے ۔ جس کو استعمال کر کے کمپیوٹرز کے ذریعے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کر سکے ہیں۔ یہ رابطہ ٹیلی فون یا کیبل کے ذریعے کیا جا تا ہے ۔ انترنیٹ سے منسلک ہرقسم کے کمپیوٹرایک دوسرے سے رابطہ کیلئے یکساں کمیونیکیشن کا طریقہ اور یکساں کوڈ استعمال کر تے ہیں۔ اسے انٹرنیٹ کی اصطلاح میںTCP/IPکہتے ہیں جوTransmission Control Protocol Internet Protocol کا مخفف ہے۔ یہ پروٹوکول ٹرانسمیشن کو کنڑول کر تاہے۔ اور انٹرنیٹ پر ایک وقت میں معلومات کا ایک چھوٹا سا حصہ ٹرانسمنٹ کر تاہے اور عمل ایک سکینڈ میں لاکھوں بار دہراتا ہے۔انٹرنیٹ میں استعمال ہونے والی زبان جو انٹرنیٹ سے منسلک تمام کمپیوٹرز بخوبی سمجھ سکتے ہیں وہ HTMLکہلاتی ہے یہ Hpyer Text Markup Language کا مخفف ہے۔ اس کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک کمپیوٹرز اپنی معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں یا ڈیٹا بیس استعمال کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ ایک ملین سے ذیادہ کے نیٹ ورکس کا ایک گلوبل ویب ہے ۔ جس میں 50ملین سے ذیادہ کمپیوٹر ز کام کر رہے ہیں۔ اورپوری دنیا سے تقریبا200ملین لو گ شامل ہیں۔ اور اس تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔شروع شروع میں تو انٹرنیٹ کی سہولت صرف گورنمنٹ کے اداروںاور بڑی بڑی لائبریوں تک محدود تھی تاہم وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ وسیع سے وسیع ترہو تا گیا اور آج تقریباََ تمام دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ انفامیشن ایکسچینج کا تیز اور اہم ترین ذریعہ ہے۔
انٹرنیٹ کے ذریعے آجکل بہت سے ایسے کام کئے جارہے ہیں۔ جن کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔اس کے ذریعے ہر قسم کی معلومات کسی بھی ملک کے بارے میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جس ہمیں اس ملک کی ثقافت اور سیاسی وسماجی حالات سے آگاہی ہوتی ہے۔ اور تو اور اب بہت سے صنعتی ادارے بھی اپنی اشیائ کی تشہیر کیلئے بھی اسی ذریعے کو استعمال کرنے لگے ہیں۔ کیونکہ اس کی بدولت کم وقت میں بہت سے لوگوں تک اپنی معلومات کے بارے میں اور خدمات کے حوالے سے معلومات دی جاسکتی ہیں۔اور بہت سی اشیائ بھی انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے پیش کی جار ہی ہیں اور آن لائن شاپنگ کا تصور بھی انٹرنیٹ کی بدولت سامنے آیا ہے ۔ جس کی بدولت اب گھر بیٹھے ہر قسم کی اشیائ کی کریڈٹ کارڈ استعمال کر کے خرید سکتے ہیں اور کچھ اضافی رقم خرچ کر نے پر وہ اشیائ ہمیں گھر پر ہی مہیا ہو جاتی ہیں۔جس سے ہمیں بازار جانے اور وہاں سے اشیائ لانے کی کوفت سے نجات حاصل ہوئی ہے۔
جس طرح سے دنیا میں فاصلاتی نظام تعلیم کو عروج حاصل ہو اتھا اور بے شمارلوگ اس سے مستفید ہوئے تھے ۔بالکل اسی طرح آجکل دنیا کی بہت سی یونیورسٹیاں بھی آن لائن تعلیم دے رہی ہیں۔ جس کی بدولت علم کے پروانے اپنی پیاس بجھارہے ہیں۔اس کے علاوہ غیر ممالک میں پڑھنے کے خواہشمند طلبائ بھی اس ذریعہ کی بدولت وہاں کی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے اپلائی کر کے وہاں تعلیم حاصل کر تے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جو کسی بھی میدان میں تجربہ رکھتے ہوں مگر ان کے پاس کسی بھی قسم کو کوئی بھی سرٹیفکیٹ نہ ہو تو وہ بھی انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس پر آن لائن ٹیسٹ دے کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتاہیں۔اور اپنے لئے حصول روزگار کو ممکن بنا سکتے ہیں۔انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس ایسی بھی ہیں جن کی بدولت ہر کوئی اپنی من پسند نوکری حاصل کر سکتاہے بات صرف ان ویب سائٹس پر جا کر آن لائن اپلائی کرنا ہوتاہے اور بعد میں ان کو انٹرویو کیلئے کال کر لیا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ کی بدولت ایک ملک کے لو گ دوسرے ملک کے افراد سے بات چیت کر کے اپنے تجربات اور علم سے ایک دوسرے کو مستفید کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے ملکوں کے باشندوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو رہی ہیں اور فاصلے سمٹ رہے ہیں۔ جو یہ اس سے قبل ممکن نہ تھا اور یہ صرف انٹرنیٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔کچھ عرصہ قبل تک شاید کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا کہ ہمیں انٹرنیٹ پر اخبارات بھی پڑھنے کو ملیں گے ۔ اب دنیا کے بہت سے اخبارات کے آن لائن ایڈیشنز بھی شائع ہو رہے ہیں۔

شکریہ
زارا
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (28-01-11)
جواب

Tags
internet, language, ہے۔, فروخت, کلک, کمپیوٹر, کارڈ, گھر, پسند, ویب, وقت, لوگ, نوکری, ممکن, آج, انٹرویو, انٹرنیٹ, تعلیم, دنیا, رفتار, علم, عروج, عرصہ, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger