![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرز کے شعبے میں دنیا کی معروف کمپنی ان ٹیل کارپوریشن نے آٹھ پروسیسرز والا جدید ترین کمپیوٹر متعارف کرا دیا ہے۔ اس بات کا اعلان ان ٹیل کارپوریشن کے ڈیجیٹیل ہوم کے نائب صدر جیف مک کیرا نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیل ڈیول ساکٹ ایکسٹریم ٹیکنالوجی پر مبنی کمپیوٹر کا سابقہ نام سکل ٹریل رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپیوٹر میں دو کوارڈ کور پروسیسرز نصب کئے گئے ہیں جس کے بعد کمپیوٹر میں استعمال ہونے والے پروسیسرز کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیل کارپوریشن نے اپنے صارفین کو اعلیٰ خدمات فراہم کرنے کے غرض سے اے ٹی آئی یا نیویڈیا (nividia) کے گرافکس کارڈ کی فراہمی کی تنصیب بھی کی ہے۔کمپیوٹر کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹیل کے D5400xsکمپیوٹر میں انٹیل نے دو تیز ترین پروسیسرز کے علاوہ کوارڈ گرافکس بھی فراہم کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین اعلیٰ معیاری گرافکس کے ہمراہ تیز رفتار کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انٹیلd5400xs کمپیوٹر میں انٹیل کارپوریشن نے دو تیز ترین پروسیسرز Qx9775 نصب کئے ہیں جن کو انٹیل ڈیول ساکٹ ایکسٹریم پلیٹ فارم کا نام دیا گیا ہے۔ مک کیرا نے کہا کہ موجودہ دور میں بیک وقت ایک سے زیادہ گرافکس کارڈ کا استعمال معمول ہے،
یہی وجہ ہے کہ انٹیل نے اپنی صارفین کے لئے نیویڈیا (nividia) کی ایس ایل آئی اور اے ٹی آئی کی کراس فائر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا سب سے زیادہ فائدہ تھری ڈی پر کام کرنے والے افراد، ڈیجیٹل آڈیو، ویڈیو ایڈیٹر اور گیمز بنانے والے افراد کو ہوگا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کمپوٹر گیمز بنانے والی کمپنی آئی ڈی (id)کے پروگرامنگ ڈائریکٹر روبرٹ ڈفی نے کہا کہ انٹیل کی جدید ترین ٹیکنالو جی کے باعث گیمز کی تشکیل میں لگنے والے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک گیم کو تیار کرنے میں چار گھنٹے لگتے تھے جبکہ انٹیل کے جدید کمپیوٹر پر اس کام کو محض 20 منٹ میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تیز رفتاری کے باعث نہ صرف گیمز میں مزید بہتری آتی ہے بلکہ صارفین کو بھی گیمز تک جلدی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انٹیل کے جدید ترین کمپیوٹر سے رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیو ایکس کے شریک بانی وشیشت روٹا نے کہاکہ انٹیل کی آٹھ پروسیسرز والی ٹیکنالوجی کے باعث ڈیو ایکس کی لیباٹری کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی پر ہائی ڈیفی نیشن ویڈیوز کی انکوڈنگ جیسی ایپلیکیشنز پروسیسرز پر کافی بوجھ ڈالتی ہیں اور آٹھ کور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم کوڈیک کی پرفارمنس کو کہیں زیادہ تیز کرسکتے ہیں اور اس طرح ہم اپنے صارفین کو ڈیجیٹل ویڈیو کے اس ہائی کوالٹی تجربے سے روشناس کراسکتے ہیں جس کی وہ ہم سے توقع رکھتے ہیں۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابھی تو لگتا ہے کمپیوٹر کی سپیڈ کی کوئی حد ہی نہیں رہے گی۔ آٹھ پروسیر اور ہر ایک اگر 3 گیگا ہرٹز کا بھی ہو تہ 24 گیگا ہرٹز۔ کیا بات ہے
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بھائی یہ کمپیوٹر کہاں سے ملے گا ؟ اور کتنے میں ملے گا ؟
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() |
ممم اچھی بات ہے ، میرے خیال سے اچھا کام ہے قواڈ کور کے دو پروسیسر لگ رہیں ، سپیڈ پر کافی سے زیادہ اثر پڑے گا،
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC] |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,794
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی معلومات ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
AMD کا مقابلہ کیا جا رہا ہے
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() |
درست بات ہے قددوس بھائی ، لیکن Amd کا الگ مزہ ہے ،
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
جی زبیر بھائی میں آپ سے متفق ہوں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, کمپیوٹر, کارڈ, پروسیسر, موجودہ, مقابلہ, متعارف, انفارمیشن ٹیکنالوجی, اچھا کام, اعلیٰ, بھائی, رفتار, صارفین, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مائیکرو سافٹ نے ٹچ اسکرین کمپیوٹر متعارف کروا دیا | محمدعدنان | کمپیوٹر کی باتیں | 6 | 04-09-11 03:38 AM |
| ایپل نے چھوٹے سایز کا کمپیوٹر متعارف کرا دیا | عدنان دانی | دلچسپ اور عجیب | 7 | 20-09-10 04:03 PM |
| انٹیل ایٹم پروسیسر | طاھر | کمپیوٹر کی باتیں | 7 | 10-12-08 11:57 PM |
| کمپیوٹر کی تعریف | عبدالقدوس | کمپیوٹر کی بنیادی معلومات | 47 | 29-11-08 08:30 PM |
| پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف | ابن جلال | کمپیوٹر کی باتیں | 2 | 24-09-08 11:10 PM |