واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




ای ریڈر سائز کا سلیٹ کمپیوٹر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-10, 12:30 AM   #1
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,829
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ای ریڈر سائز کا سلیٹ کمپیوٹر

ای ریڈر سائز کا سلیٹ کمپیوٹر

ابھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ ایپل جلد ہی ایک نئی ڈیوائس لانے والا ہے کہ مائیکرو سافٹ اور ایچ پی نے مل کر سلیٹ کمپیوٹر کو متعارف کرا دیا ہے۔

آئی فون اور اس کے بعد آنے والے دوسرے کئی اداروں کے موبائل فونوں کی طرح یہ نئی ڈیوائس نہ صرف ٹچ سکرین کی حامل ہو گی بلکہ اس کے ساتھ ہی ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم بھی شامل ہو گا۔ اس دستی ڈیوائس کو سلیٹ کمپیوٹر بھی کہا جا رہا ہے۔

اس نئی ڈیوائس کا مقصد لیپ ٹاپس اور سمارٹ فونوں کے درمیانی خلا کو پُر کرنا ہے۔

وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ ایپل جاری ماہ کے آخر تک اپنی سلیٹ ڈیوائس متعارف کرائے گا اور مارچ میں اسے بازار میں لے آئے گا۔ جب کہ مائئکرو سافٹ اور ایچ پی کی سلیٹ ڈیوائس اس سے کچھ پہلے بازار میں آ جائے گی۔

لاس ویگاس میں صارفین الیکٹرانک شو سے تعارفی خطاب کے دوران مائیکرو سافٹ کے سربراہ سٹیو بالمر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک چھوٹی سی خوبصورت مشین ہے‘۔ انہوں نے صحافیوں، بلاگرز، تجزیہ کاروں اور صنعت سے تعلق رکھنے والے ساڑھے تین ہزار لوگوں کے سامنے سلیٹ کو چلا کر دکھایا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دو اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کو بھی چلا کر دکھایا۔ ان میں سے ایک آرکوس کا اور ایک پیگیٹرون کا بنایا ہوا تھا۔

مذکورہ سلیٹ کمپیوٹر کے بارے میں، جس کا ابھی کوئی نام نہیں رکھا گیا، حاضرین نے، زیادہ گرم جوشی دکھائی نہیں دی۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینگیجٹ کے سینئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر پال میلر کا کہنا ہے کہ ’جو کچھ میں نے دیکھا اس سے میرے اس خدشے کی تصدیق ہو گئی کہ یہ سٹینڈرڈ مائیکرو سافٹ وئر ہے جو اب سلیٹ کی شکل میں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پیشکش دلچسپ ہے لیکن مائیکرو سافٹ کو اس سے آگے بڑھ کر کچھ نیا پن لانا چاہیے تھا۔ جہاں تک سافٹ وئر کا تعلق ہے تو اس میں کچھ نیا نہیں ہے اور ضرورت اس بات کی تھی کہ ایک ایسی ڈیوائس مارکیٹ میں لائی جاتی کہ لوگ اسے خریدنے پر مجبور ہو جاتے‘۔

لیکن ٹام ہارڈ وئر کے ٹیکنالوجی بلاگر ڈیون کونورز ان کی رائے سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ ہم نے اس سلیٹ کو بہت ہی مختصر وقت کے لیے دیکھا ہے لیکن مجھے تو یہ بہت اچھی لگی ہے ایک تو اس کا سائز ای ریڈر جتنا ہے اس پر اس میں ونڈوز 7 ہے اور ونڈوز 7 سب کی پسندیدہ ہے۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے ان دو کا ملاپ دل جیتنے والا ہے‘۔

VentureBeat.com کے ٹیک بلاگر ڈین تاکاہاشی کا کہنا ہے کہ مذکورہ سلیٹ کے بارے میں گرم جوشی نہ ہونے کی ایک وجہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ایپل جب بھی کچھ مارکیٹ کرتی ہے ہل چل مچا دیتی ہے اور مائیکرو سافٹ و ایچ پی مشترکہ پیشکش اسے باآسانی مارکیٹ سے باہر نہیں نکال سکتی۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/science/20...e_pc_sen.shtml
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, فون, کمپیوٹر, گئی, پہلے, پسندیدہ, ویب, وقت, ونڈوز, لیپ, نام, موبائل, مقصد, مائیکرو, متعارف, جلد, جائے, حامل, دیکھا, دنیا, سافٹ, شکل, صنعت, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دو کمپیوٹرز میں‌نیٹ ورکنگ arslansun کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 16 19-08-11 02:49 AM
ری سائکل یورکمپیوٹر زارا گپ شپ 4 04-02-11 05:08 PM
یوروگوئےمیں ’کمپیوٹرانقلاب‘ حیدر کمپیوٹر کی باتیں 6 21-10-09 11:47 PM
اپنا کمپیوٹر سکیور کریں abdulrehman کمپیوٹر سیکورٹی 6 02-03-09 08:23 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger