|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسپیم اس وقت انٹرنیٹ کا سب سے گرما گرم موضوع ِبحث ہے۔ اسپیم نے انٹرنیٹ کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ اسے ختم کرنے کی کوئی صورت فی الحال ممکن نظر نہیں آتی۔ ڈیویلپرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کوئی ایسا سسٹم وجود میں نہیں آسکا جو اسپیم کے خاتمے کی ضمانت دیتا ہو۔ آئے دن کوئی نہ کوئی اسپیم ای میل آپ کے اِن باکس کا حصہ ضرور بن جاتی ہوگی۔ اسپیم بھیجنے کے لئے درکار سافٹ ویئر کی مفت یا سستے داموں دستیابی نے اس پیشے (جی ہاں پیشے) کو بڑھوتری دی ہے۔ اسپیمز عام طور پر مصنوعات ہی کے بارے میں مسیجز بھیجتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ آپ کو موصول ہونے والی ہر اسپیم ای میل اسی مقصد کے لئے بھیجی گئی ہو۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص آپ کے ای میل اکاﺅنٹ پر بڑی تعداد میں ای میل بھیج کر اسے ڈی ایکٹیویٹ کر نا چاہتا ہو۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص آپ کو غیر اخلاقی ای میلز کر رہا ہو یا آپ کو وائرس پر مشتمل ای میلز بھیج رہا ہو۔ ایسے میں اس بات کی ضرورت پیش آتی ہے کسی طرح معلوم ہوجائے کہ آخر کون آپ ای میلز کر رہا ہے اور کہاں سے کر رہا ہے۔
٭ای میل کی ساخت ہر ای میل جو آپ کو موصو ل ہوتی ہے یا آپ کسی کو بھیجتے ہیں ،کے دو اہم حصہ ہوتے ہیں۔ ایک ہیڈر (Header) اور دوسرا باڈی یا میسج (Body or Message)۔ باڈی والے حصے میں تو ای میل پیغام ہوتا ہے جبکہ ہیڈر میں ای میل بھیجنے والے اور موصول کرنے والے کے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہے۔ آپ نے اکثر کمپیوٹر وائرسز جو ای میل کے ذریعے پھیلتے ہیں ، کے ذکر میں ایک بات پڑھی ہوگی کہ یہ ای میل بھیجتے وقت اس کا ہیڈر مسخ کردیتے ہیں۔ اس طرح انہیں پکڑنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ ای میل کے ماخذ کو پکڑنے کا واحد طریقہ اس کے ہیڈر کا بغور مطالعہ ہے۔ ٭ای میل ہیڈر کیسے حاصل کیا جائے آپ میں سے اکثریت کے پاس یاہو ! اور ہاٹ میل کے فری ای میل اکاﺅنٹس ہوں گے۔ انہی کے لحاظ سے آپ کو بتاتے ہیں کہ ای میل کا مکمل ہیڈر کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔ جب بھی آپ ہاٹ میل پر یا یاہو! پر اِن باکس میں آئی ہوئی کوئی ای میل کھولتے ہیں تو آپ کو From ، Sent ، To، Subject کے نیچے کچھ عجیب سی عبارتیں نظر آتی ہیں۔ عام طور پر یہ چار تا پانچ لائنوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہی کھلی ہوئی ای میل کا ہیڈر ہے، لیکن یہ مکمل نہیں۔ مکمل ہیڈر حاصل کرنے کے لئے آپ کو اپنے یاہو! یا ہاٹ میل اکاﺅنٹ کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ اس کے لئے آپ اپنی آئی ڈی سے سائن اِن ہوجائیں اور اس کے بعد ہاٹ میل اکاﺅنٹ (کلاسک انٹرفیس) رکھنے والے اوپر کی جانب موجود Optionsپر کلک کریں۔ کھلنے والا ویب پیج Mail Options کا ہوگا۔ آپ اس ویب پیج میں سے Mail Display Setting پر کلک کریں۔ جو ویب پیج کھلے گا اس میں تیسرے نمبر پر Message Header لکھا ہوگا اور ساتھ ہی چار ریڈیو بٹن بھی موجود ہوں گے۔ آپ ان چار ریڈیو بٹنز میں سے آخری بٹن یعنی Advance سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد ویب پیج کے بالکل نیچے موجود OK کا بٹن دبا دیں۔ یاہو! اکاﺅنٹ رکھنے والے اپنا اِن باکس کھو لیں اور بائیں جانب اوپر کی طرف موجود Mail Options پر کلک کریں۔ کھلنے والے ویب پیج میں سے General Preferencesپر کلک کریں۔ ایک اور ویب پیج کھلے گا جس میں آپ Header تلاش کریں اور Show all headers on incoming messages چیک باکس کو چیک کردیں۔ اب ویب پیج کے نیچے موجود Save کا بٹن دبا دیں۔ اب آپ جب بھی کوئی میسج کھولیں گے تو اس میں اوپر آپ کو ای میل کا مکمل ہیڈر نظر آئے گا۔ جی میل اکاﺅنٹ رکھنے والے کوئی ای میل کھولنے کے بعد دائیں جانب موجود رپلائے، فارورڈ وغیرہ کے دستیاب آپشنز کی فہرست ہی میںShow Original پر کلک کریں۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | J.S (07-01-10), shafresha (10-01-10), محمدخلیل (10-01-10), Wahid Mahmood (10-01-10), ابو عمار (07-01-10), راجہ اکرام (10-01-10), طاھر (07-01-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
اچھی معلومات شئیر کی ہیںعدنان ![]() اگر آپ کو ای-میل ہیڈر سمجھنا، اس میںسے آئی پی نکالنا اور پھر اس کی لوکیشن معلوم کرنا مشکل لگ رہا ہو تو یہ ویب سائٹ آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ Email Trace - Trace Email and Track Email tool کرنا صرف یہ ہے کہ اپنا ای-میل ہیڈر کاپی کر کے پیسٹ کرنا ہے ادھر۔
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا | J.S (07-01-10), shafresha (10-01-10), فیصل ناصر (07-01-10), Wahid Mahmood (10-01-10), ابو عمار (07-01-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,108
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ دونوں بھائیوں کا شکریہ
بھائی ان کو بند کیسے کر سکتے ہیں فالتو اور غیر اخلاقی ای میلز کو پلیز کوئی حل بتاؤ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا | shafresha (10-01-10), Wahid Mahmood (10-01-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے حیال میں اے بلاک کیا جا سکتا ہے
میں تحقیق کرکرے پورے ڈیٹیل کے ساتھ لکھ دوں گا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (10-01-10), Wahid Mahmood (10-01-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے حیال میں اے بلاک کیا جا سکتا ہے
میں تحقیق کرکرے پورے ڈیٹیل کے ساتھ لکھ دوں گا |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ٹھیک ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یہ آپ کے میل سرور ایڈمن پر منحصر ہے۔ اگر آپ کوئی فری میل سروس استعمال کررہے ہیںتو ایک آسان طریقہ ہے کہ ایسی میل کو جنک یا اسپام مارک کردیں۔ آہستہ آہستہ یہ کم ہونا شروع ہوجائیںگی۔ والسلام طاہر - |
|
|
|
|
| طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (10-01-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے ایک دوست سے سنا تھا کہ یاہو اور ہاٹ میل پر ناپسندیدہ
ای میل کو بلاک کیا جاسکتا ہے۔۔۔ وہ اس وقت ملک سے باہر ہے ایک دو ہفتے میں آجاینگے پھر میں کنفرم کرکے بتادوں گا |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| coming, general, فری, کوششوں, کلک, کمپیوٹر, کرنی, گئی, یا, یاہو, ویب, وقت, وائرس, نظر, مفت, مکمل, مقصد, ممکن, معلوم, انٹرنیٹ, تلاش, سافٹ, شناخت, شخص, عجیب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|