واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




بغداد میں انٹرنیٹ کا ’دوہرا‘ استعمال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-10, 07:47 PM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بغداد میں انٹرنیٹ کا ’دوہرا‘ استعمال

بغداد میں انٹرنیٹ کا ’دوہرا‘ استعمال

بی بی سی کے نامہ نگار جیار کول نے یہ پتہ کرنے کے لیے بغداد کا دورہ کیا کہ آخر وہاں انٹرنیٹ مذہبی اور نسلی بنیادوں کو توڑنے میں کتنا مددگار ثبت ہوتا ہے اور عراق اور اس کے باہر کے لوگوں سے رابطے کے لیے کس حد تک معاون ثابت ہوتا ہے۔

عراق میں صرف پانچ فیصد لوگوں کو ہی انٹرنیٹ کی رسائی حاصل ہے۔ انٹرنیٹ کنکشن کے لیے اوسطاً ماہانہ آمدن کی پانچ فیصد رقم درکار ہوتی ہے اس لیے پانچ فیصد لوگوں تک انٹرنیٹ کی رسائی کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

لیکن پھر بھی بہت سے عراقی باہمی پیغام رسانی کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

بغداد میں روز بروز بہت سے انٹرنیٹ کیفے بھی پنپ رہے ہیں اور اس میں ایک ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے کوئی بھی انٹرنیٹ کا استعمال کر سکتا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف دوست اور رشتے داروں سے رابطے میں رہا جا سکتا ہے بلکہ یہ معلومات کا خزانہ بھی ہے جس سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔

بہت سے لوگ پر تشدد ماحول میں خطرے کے سبب باہر نکلنا نہیں چاہتے ان کے لیے یہ محفوظ ذریعہ بھی ہے۔
انیس سالہ میڈیکل کی طالب علم رفعال جب کالج نہیں جاتیں تو وہ ایک طرح سے اپنے گھر میں قید رہتی ہیں کیونکہ عراقی ماحول میں خواتین عام طور پر گھر سے باہر نہیں نکلتی ہیں۔ وہ اس خالی وقت میں یو ٹیوب پر بہت سے ویڈیو دیکھ کر اپنا دل بہلاتی ہیں۔

لیکن انٹرنیٹ کا ایک دوسرا روپ بھی ہے۔ شدت پسندوں کے ہاتھ میں یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے وہ اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں اور نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے راغب کرتے ہیں۔

بغداد سے باہر کی دنیا بالکل مختلف ہے۔ صدام حسین کی معزولی کے بعد سے عراقی کردستان میں حالات قدر بہتر ہیں جہاں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اس علاقے میں بنیادی ڈھانچہ بھی بہتر ہے۔

مغرب میں تعلیم یافتہ بہت سے مہاجر کردستانی واپس آرہے ہیں جس سے علاقہ میں آزاد خیالی بھی پھیلنے لگی ہے لیکن اس روایتی اور قدرے مذہبی سماج میں آزادانہ انٹرنیٹ کے پھیلاؤ سے کچھ مسائل بھی پیدا ہونے لگے ہیں۔
داشنی کردستان کی ایک پاپ سٹار اور ٹی وی میزبان ہیں جنہوں نے ہالینڈ میں اپنے پناہ گزینی کے دور سے ہی کردستان میں اپنی پہچان کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیاتھا۔ ان کی آزادانہ موسیقی سے کچھ حد تک قدامت پرستی میں کمی آئی ہے۔

کئی خلیجی ممالک میں مذہبی، سیاسی یا اخلاقی اعتبار سے انٹرنیٹ پر سنسرشپ عائد ہے لیکن بغداد میں ابھی اس مسئلے پر بحث ہو رہی ہے کہ سنسر شپ عائد کی جائے یا نہیں۔

عراق میں انٹرنیٹ کے استعمال کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ نوجوانوں کی سمجھ بوجھ میں یہ ایک نئی تبدیلی کا یہ اہم ذریعہ ہے۔ ممکن ہے کہ اس سے موجودہ وہ تمام دیواریں ٹوٹ جائیں جس میں آج وہ گھرے ہیں اور وہ ایک پر امن عراق کی طرف آگے بڑھیں۔
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (15-09-10), اویسی (16-09-10)
جواب

Tags
color, کنکشن, کالج, پہچان, یو ٹیوب, قید, موجودہ, ممکن, مسائل, آج, انٹرنیٹ, اردو, تعلیم, خواتین, دوست, دل, رشتے, علم, علاقہ, علاقے, عائد, عراق, عراقی, صدام, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 03:53 PM
نیٹ ورک میں استعمال ہونے والی کیبل کی اقسام محمدمبشرعلی کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 10 10-01-09 11:12 PM
چین نیٹ استعمال میں سب سے آگے محمدعدنان کمپیوٹر کی باتیں 0 29-07-08 07:42 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger