واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




جیبی سپر کمپیوٹر کی تیاری’ممکن‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-11-07, 09:33 PM   #1
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جیبی سپر کمپیوٹر کی تیاری’ممکن‘

جیبی سپر کمپیوٹر کی تیاری’ممکن‘

سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہتھیلی میں سما جانے والے سپر کمپیوٹر کی تیاری کی راہ ہموار کر لی ہے۔
ان ماہرین نے ایسی تاروں پر کام کیا ہے جو انسانی بال سے ایک ہزار گنا باریک ہیں اور اس کے بعد انہوں نے ایک ایسا اوزار بھی تیار کیا ہے جس کی مدد سے بہت چھوٹی مائیکرو چپس بنائی جا سکتی ہیں۔

جرمن اور اطالوی انجینئرز نے بھی اس منصوبے پر کام کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس دریافت سے جہاں میڈیکل سائنس کے شعبے میں مدد ملے گی وہیں ایسے موبائل فون اور جیبی کمپیوٹر بنائے جا سکیں گے جو کارکردگی کے لحاظ سے کسی لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے برابر ہوں گے۔

ایک موبائل کے حجم کا طاقتور کمپیوٹر بنانے کے لیے بہت چھوٹی مائیکرو چپ اور انتہائی باریک تاریں درکار ہوتی ہیں اور ان ماہرین نے ان بال سے ہزارگنا باریک تاروں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔کمپیوٹرز کی مدد سے انہیں پتہ چلا کہ نینو سکیل پر ناپی جانے والی یہ تاریں بڑی تاروں کے مقابلے میں مختلف طریقے سے کام کرتی ہیں۔

ایڈنبرا سکول آف انجینئرنگ اینڈ الیکٹرانکس کے ڈاکٹر مائیکل زائسر کا کہنا ہے کہ ’ہمیں پتہ چلا ہے کہ ان تاروں کو جتنا باریک کرتے جائیں ان کے رویے میں ویسے ہی تبدیلی آتی رہتی ہے‘۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا کمپیوٹر پروگرام بھی بنایا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ ان تاروں کے استعمال میں کس قسم کی مشکلات درپیشآ کستی ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس دریافت سے یہ بات بھی یقینی ہوگئی ہے کہ اگر ماچس کی ڈبیہ کے حجم کا ایک سپر کمپیوٹر بھی بنا لیا جائے تو اس کے تاروں میں آنے والی خرابیوں کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل زائسر کا کہنا ہے کہ ’ایک دن آنے والا ہے جب سپر کمپیوٹر کو آپ اپنے ہاتھ میں پکڑ سکیں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سا کی تمام تاریں اپنی جگہ پر رہیں‘۔


بشکریہ: بی بی سی
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (01-12-07)
پرانا 01-12-07, 08:58 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جیبی سپر کمپیوٹر کی تیاری’ممکن‘

سرمد بھائی بہت اچھی معلومات شئیر کیں ہیں آپ نے شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, موبائل, مائیکرو, بھائی, دریافت, سائنس, طاقتور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پرانے کمپیوٹرز پر پابندی کی تیاری ALI-OAD کمپیوٹر کی باتیں 16 22-03-10 01:39 AM
چین سپر کمپیوٹرز کلب میں عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 19 13-02-10 12:45 AM
طاقتور سپر کمپیوٹر wajee کمپیوٹر کی باتیں 6 24-09-09 05:09 AM
کمپیوٹر کی پہلی لچکدار سکرین تیا ر رضی کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات 5 04-08-09 07:34 PM
Super Computer Road Runner دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر Real_Light گپ شپ 49 20-09-08 09:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger