واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




حقوقِ انسانی خلاف ورزی، یاہوپرمقدمہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-07, 12:54 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,621
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حقوقِ انسانی خلاف ورزی، یاہوپرمقدمہ

حقوقِ انسانی خلاف ورزی، یاہوپرمقدمہ

حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی گروپ نے انٹرنیٹ کمپنی یاہو پر چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
’ورلڈ آرگنائزیشن آف ہیومن رائٹس‘ نے یاہو کے خلاف عدالت میں مقدمہ داخل کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ یاہو کی جانب سے چینی حکومتی کو فراہم کی جانے والی معلومات کے نتیجے میں چین میں مصنفین اور اخبار نویسوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مقدمے میں ایک صحافی شی تاؤ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جسے چینی حکومت نے یاہو کی جانب سے اس کے ای میل اور انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس کی فراہمی کے بعد پکڑ کر دس برس کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔

شی تاؤ کے وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ یاہو کو چینی حکومت کو معلومات فراہم کرنے سے قبل وجہ معلوم کرنا چاہیے تھی اور یہ کہ یاہو کمپنی اپنی اخلاقی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

یاہو کے افسران کا ماننا ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات چینی صحافی کی گرفتاری کی وجہ بنی لیکن ان کا کہنا ہے کہ یاہو کمپنی جس جگہ بھی کام کرتی ہے وہاں کے مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں انٹرنیٹ ریگولیشن کے قوانین انتہائی سخت ہیں اور صحافی شی تاؤ کو حکومت کی رشوت ستانی کے بارے میں انرنیٹ پر اپنا بیان دینے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔

یاہو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پرائیویسی اور اظہارِ رائے کی آزادی کی حامی ہے اور وہ دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یاہو وہ واحد کمپنی نہیں جس پر چینی حکومت کو معلومات فراہم کرنے کا الزام لگا ہے بلکہ اس سے قبل گوگل بھی اپنی چینی ویب سائٹ پر سیاسی طور پر حساس مواد بلاک کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-08-07, 05:19 PM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔ اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن یاہو کو اپنے معاہدہ کی پاسداری کرنا چاہیے تھی!
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-08-07, 09:18 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دنیا میں انٹرنیٹ ہی واحد ذریعہ سمجھا جاتا ہے جس پر کوئی کھلم کھلا اظہار رائے دے سکتا ہے لیکن اب اس طرح کے واقعات کے بعد میرے خیال میں‌ ایک شچائی پسند اور سادہ انسان کبھی بھی انٹرنیٹ پر بھی اپنا کسی کے خلاف بیان ریکارڈ نہیں کروائے گا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-08-07, 11:44 PM   #4
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمم ویسے اچھی معلومات ہے
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
گوگل, پسند, یاہو, ویب, واقعات, چین, مکمل, الزام, انٹرنیٹ, انسان, جیل, جرم, خلاف, عدالت, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ گلاب خان 1971 اور مشرقی پاکستان 4 22-12-10 11:23 AM
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
رازی، شافریشہ اور وقاص بھائی کے خلاف کاروائی کی درخؤاست حیدر تھانہ 17 18-11-09 11:31 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی ابن جلال خبریں 9 13-10-08 07:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger