واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 10-08-10, 10:51 AM   #1
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,171
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ

فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ

ایک تحقیق کے مطابق فحش ویب سائٹس پر جانے والے افراد کے سائبر مجرموں کا شکار بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے خود کچھ فحش ویب سائٹس تخلیق کیں اور پھر ان پر آنے والے افراد کا جائزہ لیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت سی فحش ویب سائٹس پر یا تو ’میلیشیئس‘ پروگرام موجود ہوتے ہیں یا پھر وہاں آنے والے افراد کی جیب مختلف طریقوں سے خالی کروائی جاتی ہے۔
فحش ویب سائٹس کی آن لائن مقابلہ بازی نے اسے جدید طریقے استعمال کرنے والے سائبر مجرموں کے لیے بہترین شکار گاہ بنا دیا ہے۔ اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور کمپیوٹر سکیورٹی کے ماہر ڈاکٹر گلبرٹ وانڈریسک کے مطابق ’انہوں نے ایک ایسا نظام تشکیل دے دیا ہے جسے بڑے پیمانے پر سائبر جرائم کے لیے استعمال کرنا آسان ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس عام خیال کو جانچنے کے لیے شروع کی گئی کہ فیش ویب سائٹس پر جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق پہلے اس صنعت کے منافع اور اقتصادیات پر تو تحقیق کی جا چکی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس سے جڑے خطرات پر بات کی گئی ہے۔
تحقیقاتی اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں بنائی جانے والی تمام ویب سائٹس کا بارہ فیصد فحش ویب سائٹس پر مشتمل ہے جبکہ چوبیس سال سے کم عمر کے ستّر فیصد مرد ان ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران جن پینتیس ہزار فحش ڈومینز کا جائزہ لیا گیا ان میں سے نوّے فیصد سے زائد تک رسائی مفت تھی۔ ان ڈومینز پر موجود دو لاکھ انہتر ہزار ویب سائٹس میں سے تین اعشاریہ دو تین فیصد ویب سائٹس پر نقصان دہ سافٹ ویئر اور وائرس موجود تھے۔

بہت سی دیگر ویب سائٹس پر ایسے طریقے استعمال کیے گئے تھے جن کی مدد سے ویب سائٹ پر آنے والے صارف کو زیادہ سے زیادہ دیر تک آن لائن رکھا جا سکتا تھا۔ ان طریقوں میں جاوا سکرپٹ کیچرز بھی شامل تھے جن کی وجہ سے لوگوں کا اس ویب سائٹ کو بند کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

محققین کے مطابق بیشتر فحش ویب سائٹس چونکہ مفت رسائی دیتی ہیں اس لیے ان کی آمدن اور کامیابی کا دارومدار لوگوں کی ان ویب سائٹس پر آمد پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر وانڈریسک کے مطابق ’یہ انتہائی سخت مقابلہ ہے اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ صارفین کو رجھانے کی کوشش کرتا ہے‘۔
انٹرنیٹ پر ٹریفک کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مشہور ویب سائٹس ان معلومات کو ان کمپنیوں کو فروخت کرتی ہیں جو گاہک کی تلاش میں ہوتی ہیں جبکہ کبھی اسے سرچ انجنز میں اپنی درجہ بندی کو بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر وانڈریسک کا کہنا ہے کہ یہ معلومات سائبر مجرمان کے لیے شکارگاہ کا کام کرتی ہیں۔ اس خیال کو ثابت کرنے کے لیے محققین نے بالغان کے لیے دو ویب سائٹس تخلیق کیں اور پھر ایک سو ساٹھ ڈالر کے عوض ان ویب سائٹس تک ویب ٹریفک لانے کا انتظام بھی کیا۔ ان ویب سائٹس پر آنے والے انچاس ہزار افراد کے جائزے سے سامنے آیا کہ ان میں سے بیس ہزار افراد ایسا براؤزر یا کمپیوٹر استعمال کر رہے تھے جس کا فائدہ سائبر مجرم اٹھا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر وانڈریسک کے مطابق ’اگر کسی سائبر مجرم کو ایک ہی جگہ بیس ہزار افراد تک رسائی مل جائے تو اسے اور کیا چاہیے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک عام صارف کے لیے اس بات کا تعین آسان نہیں ہوتا کہ ایک صحیح فحش سائٹ اور مجرمانہ مقاصد کے لیے بنائی گئی سائٹ میں کیا فرق ہے۔

ان کے مطابق اگر کوئی بھی شخص فحش ویب سائٹس پر جانا چاہتا ہے تو اسے اپنے سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا چاہیے اور براؤزنگ پروگرام میں موجود ’سیف براؤزنگ‘ کی آپشن استعمال کرنی چاہیے۔

سورس:
‭BBC Urdu‬ - ‮سائنس‬ - ‮’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘‬
__________________

باخدا دیوانہ باشد بامحمد ہوشیار!
طالبان اور امریکہ کا ایک ہی مقصد ۔ مسلم کشی
اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-08-10), نورالدین (10-08-10), مرزا عامر (29-08-10)
جواب

Tags
cyber, فروخت, کوشش, کمپیوٹر, کرنی, ٹریفک, ویب, وائرس, مفت, موقع, مقابلہ, مجرموں, بہترین, بازی, تلاش, دنیا, سافٹ, سال, سرچ, شخص, شروع, صنعت, صارف, صارفین, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عافیہ صدیقی کے بچوں کے اغوا کی کوشش ،وزیر داخلہ نے نو ٹس لے لیا جاویداسد خبریں 1 14-11-10 01:40 PM
یہ لوگوں کے کمنٹس سن کر The Great شعر و شاعری 0 04-12-09 04:13 PM
مفت اردوکتابوں کی ویب سائٹس arslansun ویب سائٹس کا جائزہ 3 06-09-09 12:22 AM
نواٹس کمپنی نے تھلی سیمیا کے بچوں کیلئے نئی دوائی ایجاد کر لی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 07-04-08 06:15 AM
کتابوں کی ویب سائٹس عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 0 16-07-07 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger