واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




نئے انٹرنیٹ سرچ انجن کا معاہدہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-11-09, 10:54 AM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نئے انٹرنیٹ سرچ انجن کا معاہدہ

نئے انٹرنیٹ سرچ انجن کا معاہدہ

Name:  090729155041_microsoft_yahoo_170.jpg
Views: 16
Size:  17.8 KB
یاہو اور مائکروسافٹ نے اپنی حریف گوگل کمپنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک انٹرنیٹ سرچ کے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سرچ انجن کے لیے طویل عرصے سے افواہیں سنی جا رہی تھیں۔
اس معاہدے کے تحت مائکروسافٹ کا بنگ سرچ انجن یاہو کی ویب سائٹ کو اپنی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ اس کے بدلے میں یاہو مائکرو سائٹ کی آن لائن سروسز کے لیے اشتہارات اور سیلز ٹیم کے طور پر کام کرے گا۔
حالیہ برسوں میں یاہو منافع کمانے کی جدوجہد ميں لگی ہوا ہے لیکن گذشتہ برس مائکرو سافٹ کی جانب سے کی گئی ٹیک اوور کی پیش کش کو یاہو نے اکیلے چلنے کی خواہش کے سبب ٹھکرا دیا تھا ۔
مائکروسافٹ کے مالک اسٹیو بالمر کا کہنا ہے کہ دس برس کا یہ معاہدہ مائکروسافٹ کے بنگ سرچ انجن کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا’'اس معاہدے سے ہم سرچ کرنے کے لیے نئے نئے طریقے نکالیں گے، ایڈورٹائزر کے لیے نيے مواقع کھليں گے اور فی الوقت بازار میں جو ایک کمپنی راج کر رہی ہے اس کے مقابلے میں صارفین کو نیا متبادل فراہم کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت پہلے پانچ برس میں یاہو اپنی ویب سائٹ کے سرچ اور اڈورٹائزنگ کی سیل کا 88 فیصد منافع اپنے پاس رکھے گا اور اسے مائکروسافٹ کی سائٹ کو کچھ اشتہارات فروخت کرنے کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔
یاہو کے چیف ایکزیکیوٹو کیرل برٹز نے بتایا کہ ہيں یاہو کی سرچ ٹیم میں آئندہ دو برس ميں ملازمت کم کی جائيں گی۔ ان میں بعض ملازمین کو مائکروسافٹ ميں ٹرانسفر کیا جائے گا جبکہ کئی ملازمین یاہو کے ساتھ رہ سکتے ہيں لیکن ان کی نوکری کی کوئی ضمانت نہيں ہو گی۔
یاہو کے مطابق یہ معاہدہ یاہو استعمال کرنے والے اور ان کے اڈورٹائزر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
یہ معاہدہ یاہو کے' کو فاؤنڈر' جیری ینگ کی جانب سے کمپنی کے چیف کے عہدے کے ہٹنے کے بعد ہی ممکن ہو سکا ہے۔
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (07-11-09), فاروق سرورخان (07-11-09)
جواب

Tags
فروخت, گوگل, ٹیک, ویب, نوکری, مقابلہ, ممکن, انٹرنیٹ, سرچ انجن, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger