واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




نستعلیق کس طرح ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 01:31 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نستعلیق کس طرح ؟

نستعلیق کس طرح ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم، الحمد للہ رب ا لعالمین۔
دوستو، یہاں‌ میں‌ اس ٹیکنالوجی کی مکمل معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں‌جو نستعلیق کمپیوٹر پر لکھنے کے لئے ضروری ہے۔ اس کا مقصد کوئی نئی فونٹ‌بنانا نہیں‌ہے بلکہ اس ٹکنالوجی کو مکمل طور پر کھول کر بیان کرنا ہے جس کی بنیاد سے نستعلیق لکھی جاتی ہے۔ تاکہ ہمارے مستقبل کے انجینئرز کو آسانی رہے۔ میں‌ 1980 سے 1999 تک نستعلیق پر کام کرتا رہا، اور نستعلیق لکھنے کا مکمل انجن بنایا۔ یہ کام دہائیوں‌پر مشتمل ہے۔ اس تحریر کا مقصد کسی دوسرے کے کئے ہوئے کام کا کریڈٹ‌لینا نہیں ہے۔ بلکہ اس نستعلیق کو مکمل طور پر ڈاکومینٹ‌کرنا ہے ۔ میں‌ اس کے لئے بہت بنیادی معلومات اور نظریات فراہم کروں‌کا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ مکمل سورس کوڈ بھی ۔ اور اس سورس کوڈ کے ہر حصے کے بارے میں‌بھی۔ بعد میں‌ یہی کوڈ اور اس سے بننے والے نظریات ، کو میں‌ نے ہر فورم پر آگے بڑھایا۔ تاکہ سٹوریج، سرچنگ، انڈیکسنگ ، اور پریزینٹیشن کے مسئلے دور ہوسکیں ۔ اس کے لئے سب سے پہلے میں‌ وہ سورس کوڈ کے لنک فراہم کررہا ہوں‌ تاکہ لوگ باآسانی اس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں‌ اور اس سے نستعلیق کے بارے میں‌سیکھ سکیں۔ نستعلیق کے موجودہ فونٹس کو اس معلومات کی مدد سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

لنکس:
صدف کی معلومات، خط رعنا کی مدد اور نوری نستعلیق کی مدد سے بنایا گیا علوی نستعلیق کے بارے میں یہاں:
علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء [دستاویزات] - URDU MAJLIS FORUM

ایک دیدہ زیب جمیل نستعلیق۔
[فونٹ] جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!!

صدف کا مکمل سورس کوڈ، مثالوں‌میں‌نظریات کے لئے اس سورس کوڈ سے مدد لی جائے گی۔ پڑھنے والے ڈاؤن لوڈ‌کرلیں۔ اس میں‌ شامل نوری نستعلیق کے قدیم فونٹ‌ کی سپورٹ‌صدف میں‌موجو د ہے۔ اس کا مقصد صرف اور صرف نستعلیق کی تعلیم ہے۔

http://openburhan.net/sadaf/

صدف پر کام کیوں‌بند کیا۔
صدف بنیادی طور پر ایک ورڈ پراسیسر تھا۔ 1991 سے میں‌اوریکل سے منسلک ہوگیا تھا۔ جہاں میں عربی اور عربی نما زبانوں‌کی آریکل میں‌ سپورٹ‌ڈویلپ کررہا تھا۔ اس میں‌ سٹوریج ، انڈیکسنگ، سرچنگ اور پریزینٹیشن کے ہر حصے پر کام میں‌نے کیا اور کروایا اسی دورانیہ میں‌میرے لکھے ہوئے آرٹیکل اور پروگرام، مختلف رخ‌اختیار کرگئے، اوپن ٹائپ اور یونیکوڈ کنسورشئیم سے باقاعدہ کمیونیکیشن رہی۔ اس وقت میرا فوکس تبدیل ہوا اور میں‌نے اپنی معلومات وہاں شیئر کی جہاں ان بنیادوں‌کی تعمیر ہوئی جس سے دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو، عربی ، فارسی جیسی زبانوں کی سٹوریج ، انڈیکسنگ ، سرچنگ اور پریزینٹیشن ممکن ہوئی۔ اس شئرنگ کے پیچھے اردو نیشنل سپورٹ، صدف اردو نستعلیق، اور المساعد العربی ڈیویلپ کرنے کا تجربہ شامل تھا۔ آپ آگے جاکر دیکھییں‌گے کہ اس کے اثرات کس طرح‌ آج کی موجودہ ٹٰکنالوجی پر نظر آتے ہیں۔

میرے دستخط:
میں‌ نے اردو نسخ و نستعلیق پر اپنے دستخط اس طرح کئے کہ میرا کیا ہوا کام کوئی بھی کہیں‌بھی لے کر جائے تو نظر آجائے۔ آپ صدف کا قدیم ترین ورژن دیکھئے ، آپ کو اس میں‌یہ نظر آئے گا کہ نون غنہ کبھی کسی اگلے حرف سے نہیں‌ملتا۔ اسی طرح بڑی یے بھی کسی اگلے حرف سے نہیں‌ ملتی۔ آُ کو نون یا چھوٹی یے ہی لگانی پڑے گی۔ یہ کوڈ جہاں‌بھی کاپی ہوا وہاں‌یہ فرق نظر آیا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ کوڈ استعمال ہوا جو میں‌نے لکھا تھا، دوستوں نے سمجھے بغیر یا سمجھ کر ٹیپ دیا

ایسا کیوں ؟
ایسا اس لئے کہ نون غنہ اور نون اور چھوٹٰ یے اور بڑے یے سرچنگ، سارٹنگ اور انڈیکسنگ میں فرق ڈال سکتے تھے۔ لہذا ان کو اس طرح‌ ہی ہینڈل کیا جانا چاہئیے تھا کہ لوگ ان حروف کو ایک دوسرے کے مترادف استعمال نا کریں۔ یہی اصول ارود نیشنل سپورٹ میں‌بھی تھا۔

میری خواہش:
میری خواہش تھی کہ قرآن حکیم کو بہترین عربی فونٹ میں لکھنا اور اس کا ترجمہ بہترین اردو فونٹ‌میں‌ لکھنا ممکن ہو۔ میں‌سمجھتا ہوں‌کہ اس میں‌، میں‌جو بھی حصہ ڈال سکتا تھا ، وہ ڈال دیا ۔ اللہ تعالی نے بہترین کاموں‌کے لئے چنا اور الحمد للہ اس کا موقع دیا۔ شکر الحمد للہ۔

مرزا احمد جمیل صاحب:
جناب مرزا احمد جمیل صاحب وہ بزر گ ہیں‌جنہوں‌نے محنت شاقہ سے اردو نستعلیق پہلی بار کمپیوٹر پر ایجاد کی ۔ ان کے ہی ہاتھ سے لکھی جانے والی فونٹس نے سب سے پہلے جنگ اخبار کو جلا بخشی اور پھر اسی فونٹ‌سے بہترین قسم کے جدید فونٹ‌ظہور پزیر ہوئے۔ ان کا نام سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے اور ان کے ہاتھ چومے جانے کے قابل ہیں ۔۔ ان کے کام میں سے ، ان کی بنائی ہوئی فونٹس کی مدد سے بھی اس آرٹیکل میں‌استفادہ کیا گیا ہے ۔

استدعا:
اس دھاگہ میں جہاں‌بہت ضروری ہو، وہاں لکھیں‌ یا جہاں بہت ضروری ہو سوال پوچھئے تاکہ دھاگہ کا سلسلہ منتشر نا ہو

اگر ان زپ فائیلوں‌کو فورم میں ہی ڈاؤن لوڈ کے قابل بنا دیا جائے تو پھر یہ ایک جگہ ہی رہے گا۔
والسلا م
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 07-08-11 at 01:36 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-08-11), فیصل ناصر (07-08-11), کنعان (08-08-11), پیارا (07-08-11), پاکستانی (09-08-11), ھارون اعظم (07-08-11), منتظمین (08-08-11), محمد یاسرعلی (09-08-11), معظم (07-08-11), wajee (07-08-11), ابوسعد (08-08-11), ابرارحسین (09-08-11), احمد نذیر (11-08-11), احمد بلال (09-08-11), حیدر (08-08-11), زبیرافتحار (07-08-11), عبدالقدوس (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 01:53 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 201
کمائي: 2,381
شکریہ: 108
142 مراسلہ میں 285 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

واہ آپ نے قران ہی کیوں چنا یہ سب کرنے کے لیے اس شعر کے بعد میجھے بہت سمجھ آئی ہے۔ جزاک اللہ۔
ڈو گڈ ہیو گڈ
پیارا آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے پیارا کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-08-11), کنعان (08-08-11), پاکستانی (09-08-11), معظم (07-08-11), احمد نذیر (11-08-11), احمد بلال (09-08-11), حیدر (08-08-11)
پرانا 07-08-11, 02:19 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تھوڑی سی تاریخ

جب میں داؤد انجینئرنگ کالج میں‌تھا تو میں‌نے اردو کے بارے میں‌کبھی سوچا بھی نا تھا اور میں‌نے کبھی کوئی کمپیوٹر دیکھا بھی نا تھا، جب یونیورسٹی آف سنسناٹی میں‌پڑھتا تھا تو انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کی کلاس کے لئ میں‌نے اردو کے تمام حروف ان کی ابتدائی شکل میں لکھے ، جیسے الف، بے ، پے ، تے ، وغیرہ۔ یہ الفاظ در اصل اس طرح تھے۔ صفر صفر سے صفر 80 لائین، صفر اسی سے منفی 10، 70 ، منفی 20 ، 60 سے منفی 30، 40 تک بیزئیر قوس۔ (‌اس کے معانی کیا ہیں یہ چھوڑیں) گویا تمام کے تمام حروف ان فارمولوں سے لکھے ہوئے تھے۔ اس کے لئے پہلے ہم نے گراف پیپر پر حروف لکھے تھے پھر ان کو لائنوں اور قوسوں میں تبدیل کیا اور پھر مناسب کو آرڈی نیٹ دیکھ کر ان لائنوں اور قوسوں‌کے فارمولے لکھے۔ جب ہم ان حروف کے سٹرکچرڈ ڈاتا کو ایک پروگرا م کی مدد سے چلاتے تھے تو اردو کے حروف سکرین پر اور پلاٹر پر لکھے نظر آتے تھے ۔ بہت بڑے بڑے ۔۔۔ گویا یہ ایک طرح‌کا بنیادی فونٹ‌رینڈرنگ انجن تھا۔ یہ 1981 کے اوائیل کی بات ہے ۔ یہاں‌سے میرے ذہن میں‌ اردو کو بہترین انداز میں‌ کمپیوٹر پر لکھنے کا خیال پیدا ہوا۔ لیکن اس پر 1988 تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس دورانیہ میں میں نے المساعد العربی اور اردو نیشنل سپورٹ‌نام کے پروگرام لکھے۔ جس میں‌ نسخ لکھنے کے فارمولے (الگارتھم، یا الخوارزم) بنائے۔ آپ یہ فارمولے آگے جاکر دیکھیں گے۔ 1987، 1988 میں میں‌نے اور خلیل احمد اقبال نے طے کیا کہ اردو نستعلیق لکھیں‌گے ۔ خلیل نے یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا سے ماسٹرز کیا تھا۔ بلا کا ذہین انجینئر ہے اور داؤد انجینئرنگ کالج میں‌بھی میرا کلاس فیلو رہا تھا۔ خلیل نے اردو کا ایک مکمل ورڈ پراسیسر لکھا اور میں‌نے اس میں نستعلیق کا انجن لکھا۔ یہ ایک مکمل کتاب کے ساتھ صدف کے نام سے متعارف کیا گیا۔ اس کا پہلا خط ایک لاہوری خط تھا، جس کا نام خط ریما (‌خلیل کی بیٹی کے نام پر)‌ تھا۔ بعد میں، میں نے کراچی سے جناب یوسف دہلوی صاحب سے جو کہ اورنگزیب مارکیٹ میں بیٹھتے تھے، اردو کے وہ الفاظ‌لکھوائے جن کی مدد سے ہم نے خط رعنا کے کوئی 400 شیپ بنائے۔ بنیادی طور پر خط ریما کی فونٹ‌ پر ہی ہم نے خط رعنا (‌میری بیگم کے نام پر)‌ کے شیپ لگائے۔ تھوڑی سی تزئین سے یہ خط اچھا بن گیا۔ اور 1988 کے آخر میں صدف میں ہم نے یہ شامل کردیا۔

اس دوران میں‌ہمارا ارادہ صرف اور صرف ورڈ پراسیسنگ تک تھا۔ ڈاٹا پراسیسنگ کے لئے ہم نے اردو نیشنل سپورٹ مختص‌کی ہوئی تھی۔ زیادہ تر کام ڈوس پر ہوتا تھا۔ ونڈوز تھی لیکن نا ہونے کے برابر۔ بعد میں 1992سے 1995 تک میں‌ نے خود ایک ونڈوز کا بنیادی سا ورڈ پراسیسر لکھا ، جس میں اردو کی بورڈ، اردو کا ڈسپلے، خط نستعلیق میں تھا۔ اس میں خط رعنا اور نوری نستعلیق کی سپورٹ‌بھی تھی۔ یہ میں‌ نے کبھی بھی اتنا مکمل نہیں کیا کہ یہ جاری کیا جاسکے ۔ اسی دوران میں‌ نے محسوس کیا کہ نستعلیق کے لئے بہت سے بنیادی عناصر کی کمی ہے ۔ یونی کوڈ اور اوپن ٹائپ میں یہ ممکن ہی نا تھا کہ ایک مکمل سیٹ ، جس میں سارٹنگ ، سرچنگ ، انڈیکسنگ ہوسکے اور ساتھ ہی ساتھ نستعلیق کی مکمل سپورٹ‌ہو۔ تو آپ دیکھیں‌گے کہ کس طرح نستعلیق کی ضرورتوں کو اوپن ٹائپ اور اس کے متوازی ڈویلپ ہونے والے مختلف النوع پراجیکٹ میں وہ سپورٹ شامل ہوئی جس سے یہ ممکن ہے کہ آج آپ اوپن ٹائپ میں نستعلیق کی مکمل سپورٹ ڈال سکیں۔

بعد میں یہ تمام معلومات میں نے بہت سے لوگوں‌کو پہنچائیں اور اردو ویب پر ایک لمبا آرٹیکل لکھا ۔ جو اب وہاں‌ڈھونڈنا مشکل ہے اس پر بہت سے لوگوں نے کام شروع کیا لیکن اس سے بنے والے فونٹس بہت سست رفتار تھے و ہ اس لئے کہ ایک مکمل لگیچر پر بنا ہوا فونٹ سست ہی ہوگا۔ ایک سے زیادہ لوگوں نے اس میں انٹرسٹ لیا اور کام کو آگے بڑھایا۔ کچھ نے اپنے طور پر بھی کام کیا۔ البتہ امجد علو ی نے اسی معلومات اور خط رعنا اور نوری نستعلیق کے فونٹس کو استعمال کرتے ہوئے علوی نستعلیق تیار کیا۔ امجد علوی صاحب کے کام میں میں نے ذاتی طور پر کوئی مدد نہیں‌کی ، وہ خود فونٹ‌بناتے تھے، خود اس کو بہتر کرتے تھے۔ البتہ جو نظریات میں‌بہم پہنچا سکتا تھا وہ پہنچائے۔ مجھے یقین ہے کہ ان نظریات کو یہاں‌ایک بار مکمل طور پر درج کرنے سے مزید نئے، بہتر اور مکمل فونٹ‌ سامنے آئیں گے یا موجودہ فونٹس کو مزید بہتر بنانے مدد ملے گی۔

کچھ اصطلاحات۔

ترسیمہ یا لگیچر:
لفظ --چمچہ -- ایک ترسیمہ ہے ، لفظ‌ پاکستان میں تین ترسیمے ہیں پا --- کستا ----- ن ----- جس میں‌نون حرف ہے باقی ترسیمے۔

حرف :
چمچہ کے حروف ، چے ، میم، چے ، ہے ،، ہیں چ ، م ، چ، ہ

سٹینڈ الون حروف:

ا ب ، پ ، ت ، وغیر سٹیند الون حروف کی مثالیں ہیں۔ (‌میں انگریزی کے نام استعمال کروں‌گا ، تاکہ آپ سورس کوڈ میں بھی پڑھ کر سمجھ سکیں)

ابتدائی یا بیگ اشکال:

لفظ --- چمکتا ---- میں ۔۔۔ چ کی بیگ یا ابتدائی شکل استعمال کی گئی ہے ۔
م اور ت کی درمیانی شکل اور الف کی ایکون شکل استعمال کی گئی ہے ۔

درمیانی شکلیں بھی دو طرح کی ہوتی ہیں ۔

چمک میں‌ میم کی درمیانی لیکن ایکون کے ساتھ ملنے والی شکل استعمال ہوئی ہے

جبکہ -- شمعدان --- میں میم ، عین سے جڑا ہے ، لہذا میں‌اس میم کو کو بیگمیڈ شکل کہتا ہوں۔ اور عین جو دال سے جڑا ہے اس کو میں‌ میکون کہتا ہوں ۔

جاری ہے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-08-11), فیصل ناصر (07-08-11), کنعان (08-08-11), پاکستانی (09-08-11), ھارون اعظم (07-08-11), معظم (07-08-11), ابوسعد (08-08-11), احمد نذیر (11-08-11), احمد بلال (09-08-11), حیدر (08-08-11), زبیرافتحار (07-08-11), عبدالقدوس (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 02:29 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیارا مراسلہ دیکھیں
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

واہ آپ نے قران ہی کیوں چنا یہ سب کرنے کے لیے اس شعر کے بعد میجھے بہت سمجھ آئی ہے۔ جزاک اللہ۔
ڈو گڈ ہیو گڈ
یہ بس ایک خیال تھا جو ذہن میں اللہ تعالی کی طرف راسخ‌ہوگیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے openburhan - The Quran Browser پر قرآن سمجھنے کے لئے کام کیا۔ اب ارادہ ہے کہ ایک ایسا فریم ورک تیار کروں کہ قرآن حکیم اس طرح‌نظر آئے کہ آپ کی پسند کی عربی فونٹ میں قرآن حکیم نظر آئے اور اس کا ترجمہ آپ کو اپنی پسند کی اردو فونٹ‌میں‌نظر آئے۔ اور یہ ایسا ہو کہ جیسے ایک بہت آسانی اور فرحت سے پڑھا جانا والا صفحہ ہو۔ جیسے طبع شدہ قرآن حکیم کے صفحات، ایسے قرآن حکیم فلیش میں‌ ملتے ہیں۔ لیکن ان میں کچھ کمی ہے۔

میں‌ چاہتا ہوں‌کہ ایسا قرآن ڈسپلے پر نظر آئے جیسا کہ لکھا ہو لیکن ساتھ ساتھ، تمام تراجم بھی دیکھے جاسکیں، اس کو سنا بھی جاسکے اور اس کے الفاظ کے روٹ‌ورڈ سے تمام آیات کا لنک بھی ہو جیسا کہ openburhan - The Quran Browser پر ہے پھر ، قرآن کے ہر لفظ کی مکمل گرامر، عربی اور انگریزی میں‌دیکھی جاسکے ، جیسا کہ openburhan - The Quran Browser سے لنک کی صورت میں‌ہے ۔ یہ سب ایک ہی جگہ ہو ، دیدہ زیب ہو، خوبصورت ہو، معلومات سے بھرپور ہو اور قرآن حکیم سمجھنے میں‌ مدد دے سکے تو سمجھئے سب لوگوں‌کے کام آئے گا۔

تو مختلف حصوں‌میں‌کام جاری ہے۔ دعا کیجئے کہ بہترین نتائج سامنے آئیں۔ اور یہ سب اوپن سورس ہو جیسا کہ openburhan - The Quran Browser اور آسان بھی ہو۔

نستعلیق کی معلومات تو صرف ایک حصہ ہیں۔ یہ دھاگہ میں نے اس کے لئے کھولا ہے۔ اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالی اس کے پڑھنے والوں‌کو اپنی رحمت کے لئے خاص کرلیں ، آمین۔

2:105 مَّا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلاَ الْمُشْرِكِينَ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْكُم مِّنْ خَيْرٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَاللّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ وَاللّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
نہ وہ لوگ جو اہلِ کتاب میں سے کافر ہو گئے اور نہ ہی مشرکین اسے پسند کرتے ہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی اترے، اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 07-08-11 at 02:42 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-08-11), فیصل ناصر (07-08-11), کنعان (08-08-11), پیارا (07-08-11), پاکستانی (09-08-11), ھارون اعظم (07-08-11), معظم (07-08-11), احمد نذیر (11-08-11), احمد بلال (09-08-11), حیدر (08-08-11), عبدالقدوس (07-08-11)
کمائي نے فاروق سرورخان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-08-11 پیارا اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے 10
پرانا 08-08-11, 06:16 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر یہ موضوع آپ کی توجہ کا مرکز ہے تو آپ یہاں سے صدف ڈاؤن لوڈ کرلیجئے۔ صدف یونی کوڈ‌میں‌نہیں‌ہے لیکن اس سے مثالیں دینے میں مدد ملے گی۔ ہم اس سے یہ کچھ سیکھیں گے۔

تکنیکی مقاصد۔
1۔ ترسیمہ کیا ہوتا ہے۔
2۔ ترسیمہ کس طرح بنتا ہے ۔
3۔ ترسیمے کے اجزاء کیا ہیں۔ اس کے ابتدائی، انتہائی، درمیانی ، اور ایکون اشکال کیا ہیں
4۔ اس کوڈ کو سمجھنے میں مدد جس کو ہم آٹو میٹک کیریکٹر شیپ ڈیٹرمینیشن یا ( اے سی ایس ڈی )‌کہتے ہیں‌
5۔ اس کو سمجھنے میں‌ مدد جس کو ہم نستعلیق آٹو میٹک کیریکٹر شیپ ڈیٹرمینیشن یا ( این اے سی ایس ڈی )‌کہتے ہیں‌۔
6۔ اس کوڈ کے مختلف حصوں کی مدد سے ترسیمے بناکر دیکھنا
7۔ ہر حرف کے نسخ کی اشکال کی تعداد اور ہر حرف کے نستعلیق کی اشکال کی تعداد

فائیدہ:
اس کا فائیدہ یہ ہوگا کہ ہم کو نستعلیق کے لئے
1۔ کسی بھی فونٹ میں‌مکمل ترسیمہ بنانا اور اس کا نڈیکس بنانے کے بارے میں‌پتہ چلے گا۔
2۔ ہم کو یہ اندازہ ہوگا کہ حرف کی کونسی شکل چنی جائے اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
3۔ کس طرح‌ احروف کی اشکال کو ترتیب دیا جائے گا۔ اور کس طرح‌ ہر حرف کی شکل کا مرکز اور جوڑ کے ایکس اور وائی کوآرڈینیٹس ہونگے۔
4۔ کس طرح ایک ترسیمہ کے بنیادی اجزا مرتب کئے جائیں گے، پھر اس ترسیمہ پر کس طرح‌نکتے لگائے جائیں‌گے ، اور کس طرح‌ اس ترسیمے پر اعراب لگائے جائیں گے؟ اس طرح‌ تین ادوار میں‌ یہ ترسیمہ مکمل ہوگا۔
5۔ کس طرح‌تیار ترسیموں کو ایک ہی جگہ رکھ کر ایک سطر بنائی جائے گی۔
6۔ کس طرح‌ اس سطر کو دوبارہ نظرثانی کرکے ان ترسیموں‌ کا درمیانی فاصلہ درست کیا جائے ۔ (‌یہ کام اوپن ٹائپ اور صدف کی بنیادی لاجگ دونوں‌میں نہیں‌ہوتا)۔ کیوں‌کے اس کا م کی جگہ ورڈ‌پراسیسر ہے۔
7۔ کس طرح‌مکمل ترسیموں‌پر مبنی فونٹس کے انڈیکس بنائے جائیں۔

یہ سب کچھ ہم اوپن ٹائپ میں‌نہیں‌سیکھیں‌گے۔ اس لئے کہ ہم کو اندازہ ہوسکے کے اوپن ٹائپ سے پہلے کیا کچھ موجود نہیں‌تھا۔ تاکہ ہم یہ دیکھ سکیں‌کہ اوپن ٹائپ میں کیا کچھ موجود ہے

سب سے آکر میں‌اگر اللہ تعالی نے موقع دیا تو ایک مکمل اوپن ٹائپ فونٹ‌بنائیں‌گے جو کہ خط رعنا پر مبنی ہوگی۔ جس میں‌صرف چند ترسیمے ہونگے۔ ان ترسیموں‌ کی تعداد کو آہستہ آہستہ بڑھائیں گے۔

صدف کی تمام زپ فائیلیں ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ لیکن یہ فائیل کسی بھی فولڈر میں ان زپ کرلیں‌
http://openburhan.net/sadaf/sfwdist.rar

اسی ڈائریکٹری میں آپ کو دو عدد فونٹس ملیں گی ۔ ranabegq.ttf اور ranamidq.ttf ۔ ان دونوں‌ فونٹس کو وینڈوز کی فونٹس کی ڈائریکٹری C:\WINDOWS\Fonts میں‌ کاپی کرلیں یہ دونوں فونٹس صرف اور صرف کیریکٹر بیسڈ فونٹس ہیں۔ ان فونٹس میں‌کوئی لاجک اوپن ٹائپ کی نہیں ۔ آ پ یہ دوسرے سوفٹ‌وئیر میں‌دیکھ سکتے ہیں۔

نستعلیق فونٹ‌کی جو لاجک، اوپن ٹائپ فونٹس میں‌ہے جیسا کہ علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق میں ، تو و ہ لاجک یہاں نہیں‌بلکہ آپ کو صدف کے سورس کوڈ‌میں‌ملے گی۔ اس طرح‌آپ وہ نظریات پڑھ سکیں گے اور سمجھ سکیں گے جو بعد میں‌ علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق میں‌ نئے اعراب لگانے ، نئے ترسیمے شامل کرنے یا پھر ترسیموں‌کی تعداد کم کرنے میں‌مدد کرے گی ۔

اب صدف کو رن کرکے فائیلیں‌کھولنے کی کوشش کریں ۔ یکے بعد دیگرے آپ تمام ایس ایف ڈبلیو فائیلیں‌کھولئے۔ آپ کو صدف کے کئی فیچرز نظر آئیں گے۔ ذہن میں‌رکھئے کہ اس سوفٹوئیر کا مقصد صرف اور صرف تعلیمی ہے۔ کہ ہم نستعلیق کی فونٹ کے بارے میں سب کچھ سیکھ سکیں۔

فونٹ‌کا سائز بڑا کرکے ، کچھ لکھنے کی کوشش کیجئے۔ اس کا کی بورڈ ، صوتی کی بورڈ سے مختلف ہے۔ بہر حال مقصد یہ ہے کہ ہم اس سوفٹ‌وئیر سے اتنی واقدیت حاصل کرلیں‌کہ پھر ہم دیکھ سکیں‌کہ اس سوفٹ وئیر کا کوڈ جس سے نستعلیق کے ترسیمے اور الفاظ ترتیب پاتے ہیں وہ کس طرح‌کام کرتا ہے۔ پھر ان نظریات کو آپ کہیں بھی استعمال کرسکیں‌گے۔

جاری ہے۔

Last edited by فاروق سرورخان; 08-08-11 at 06:30 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (08-08-11), پاکستانی (09-08-11), احمد نذیر (12-08-11), احمد بلال (09-08-11), حیدر (08-08-11), عبدالقدوس (08-08-11)
پرانا 08-08-11, 10:30 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ چچا جان۔ اس قدر تحقیقی مضمون پیش کرنے پر۔
تاہم میری ایک درخؤاست ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو ایسے انگریزی کے الفاظ، جو عام طور پر مستعمل الاستعمال نہیں ہیں ، کو انگلش میں ہی لکھ دیا جائے تو بہتر ہو گا۔ کئی مرتبہ ذہن اردو میں لکھے ہوئے انگلش لفظ کو نہیں سمجھ پاتا۔ مثلاً لگیچر،ایکون ،بیگ ،بیگمیڈ، وغیرہ

یہ ایسے الفاظ ہیں جو عام طور پر استعمال نہیں کئیے جاتے۔ انگلش میں لکھنے کا دوسرا فائدہ یہ ہو گا کہ ہم ان الفاظ کی مزید وضاحت یاتفصیل بھی ڈھونڈ سکیں گے۔ اس طرح تحقیق میں مزید آسانی رہے گی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (09-08-11)
پرانا 08-08-11, 11:18 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیدر، بہت ہی شکریہ

ان میں‌سے بہت سے الفاظ ایسے ہیں‌جو نا کسی ڈکشنری میں‌پائے جاتے ہیں‌اور نا ہی کسی دوسری ٹکنالوجی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں‌سے جو جو الفاظ‌میں‌استعمال کرتا جا رہا ہوں‌وہی الفاظ اصل سورس کوڈ‌میں‌بھی استعمال ہوئے ہیں۔ یہ الفاظ‌نا ہی ڈکشنری کے ہیں‌، نا اردو کے اور نا ہی انگریزی کے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں‌گے، یہ سب واضح‌ہوتا جائے گا۔ میں‌ ساتھ ساتھ ان الفاظ کو اردو حروف کے ساتھ ساتھ انگریزی حروف سے بھی لکھوں‌گا۔ اور دہراتا رہوں‌گا تاکہ آسانی رہے۔ یہ نام میں‌نے اپنی آسانی کے لئے رکھ لئے تھے تاکہ ان سوچوں کی تعمیر اپنے ہی ذہن میں‌کرسکوں۔ ساتھ ساتھ پڑھتے رہئیے، آہستہ آہستہ یہ سوچیں‌تعمیر ہو جائیں‌گی ۔ میری کوشش ہوگی کہ ان نظریات کی تعمیر کے لئے ہر طرح‌سے الفاظ، اصطلاحات اور نظریات آسان سے آسان طریقے سے واضح‌کرتا رہوں۔ چونکہ یہ نئی ٹکنالوگی ہے لہذا کچھ کچھ نا کچھ تو سنا ہوا نہیں ہوگا۔ تھوڑی آپ مدد کیجئے اور تھوڑی میں کرتا ہوں۔ اگر آپ کوئی بہتر اصطلاح‌ فراہم کرسکیں‌تو بہت ہی آسانی اور مہربانی ہوجائے گی۔

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (08-08-11), پاکستانی (09-08-11), منتظمین (08-08-11), محمد یاسرعلی (09-08-11), احمد بلال (09-08-11), حیدر (08-08-11), عبدالقدوس (08-08-11)
پرانا 09-08-11, 08:32 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ مراسلہ نسخ‌کے بارے میں‌۔ ہم پہلے نسخ‌میں‌ حروف کی ابتدائی، درمیانی، آخری اور تنہا شکلوں‌کو دیکھیں‌گے اور یہ سمجھیں‌گے کہ ان شکلوں‌کو کیسے چنا جائے۔

اس تصویر کو دیکھئے۔

اس میں‌ لفظ -- شمعدان --- کو اس کے حروف کی اشکال کی مدد سے دکھایا گیا ہے۔

ش ۔ یہ ابتدائی شکل ہے ، اس کو نستعلیق کے انجن میں‌ بیگ شیپ کہا گیا ہے ۔
م- یہ میم کی درمیانی شکل ہے، جو کے دوسری درمیانی شکل سے جڑی ہے۔ نسخ‌میں‌ حرف کی درمیانی شکل جو انتہائی شکل سے ملتی ہے یا پھر حرف کی درمیانی شکل سے ملتی ہے ۔ دونوں‌ ایک ہوتی ہیں۔ لیکن نستعلیق میں‌ یہ دونو ں‌ قسم کی شکلیں مختلف ہوتی ہیں۔
ع - یہ عین کی درمیانی شکل ہے جو انتہائی شکل کے لئے بنائی گئی ہے ۔
د - یہ دال کی انتہائی شکل ہے۔
الف اور نون ۔ یہ الف اور نون کی تنہا شکلیں‌ ہیں۔

اگلے مراسلے میں‌ہم دیکھتے ہیں‌کہ کسی لفظ میں‌ حرف کی ابتدائی، درمیانی اور انتہائی شکلوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے ۔
Attached Images
 

Last edited by فاروق سرورخان; 09-08-11 at 08:45 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-08-11), پاکستانی (09-08-11), محمد یاسرعلی (09-08-11), ابرارحسین (09-08-11), حیدر (09-08-11), عبدالقدوس (09-08-11)
پرانا 11-08-11, 06:58 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب تک آپ جان چکے ہیں کہ ترسیمہ کیا ہوتا ہے اور آپ یہ بھی جان چکے ہیں کہ اس ترسیمہ میں‌ حروف کی اشکال کیا ہوتی ہیں۔ ان شکلوں‌کے انتخاب کے لئے ہم دو عدد نئی اصطلاحات متعارف کرتے ہیں۔

کوڈ‌پیج
فونٹ‌پیج

کوڈ‌پیج
وہ بائنری بٹ پیٹرن ہے جو کسی بھی کیریکٹر کو سٹوریج میں‌ رکھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ آپ اس کے لئے ہر حرف کے لئے ایک نمبر بنا دیتے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ ایک حرف کا --- کوڈ پیج ---- میں صرف اور صرف ایک ہی ایک نمبر ہوتا ہے ۔

یعنی اگر الف کے لئے 1 اور بے کے لئے 2 اور تے کے لئے 3 ہے تو کوڈ پیج میں‌ یہ نمبر ہمیشہ ایک ہی رہیں‌گے۔

فونٹ‌پیج
چونکہ اردو نسخ میں ہر حرف کی چار چار اشکال ہیں ، لہذا ضروری ہے ایک فونٹ‌میں یہ چاروں‌ اشکال موجود ہوں۔ فونٹ‌پیج میں حرف کے لئے نہیں‌ بلکہ "حرف کی شکلوں " کے لئے صرف اور صرف ایک نمبر ہوتا ہے ۔

ضروری ہے کہ ایک فونٹ‌میں کم از کم کوڈ پیج کے حروف موجود ہوں۔ انگریزی کا اے کوڈ پیج اور فونٹ پیج میں‌ایک ہی جگہ ہوتا ہے ۔ لیکن اردو کا بے یا تے ، کوڈ پیج میں ایک اور فونٹ‌پیج میں مزید تین ہوتے ہیں۔

میں‌ صدف کا کوڈ‌پیج یہاں‌منسلک کروں‌گا ایک دو دن میں۔ یہ ذہن میں‌ رکھئے کہ یونی کوڈ‌، جو کہ ایک کوڈ پیج ہے ، صدف کے کوڈ پیج سے مختلف ہے۔ صدف کا کوڈ‌پیج ، ASCII طرز کا کوڈ پیج ہے۔ لیکن اب دنیا میں‌ یونی کوڈ‌ استعمال ہوتا ہے۔ جو کہ 16 بٹ‌کا کوڈ‌پیج ہے ۔ ہم یہاں‌ تھوڑی سے بات یونی کوڈ اور یو ٹی ایف 8 کے بارے میں‌کریں‌ گے تاکہ یہ تمام کوڈ‌پیج واضح‌ہوجائیں ۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-08-11), حیدر (12-08-11), عبدالقدوس (11-08-11)
جواب

Tags
.net, com, php, فورم, کمپیوٹر, ورڈ, قرآن, قرآن حکیم, لوگ, نستعلیق, مکمل, موقع, موجودہ, ممکن, آج, اللہ, اردو, بہترین, تحریر, تعلیم, دنیا, علوی, علوی نستعلیق, عربی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نہار منہ پانی کا استعمال زارا فیشن اور بیوٹی ٹپس 11 01-01-12 02:07 AM
کیا بسم اللہ کی جگہ 786 استعمال کیا جا سکتا ہے؟ محمد عاصم ایمان 229 10-04-11 12:31 AM
سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف جاویداسد خبریں 1 14-09-10 10:30 PM
صدف اردو نستعلیق shafresha اوپن سورس ڈیویلپمنٹ 4 02-05-09 10:41 AM
جاپان :خلائی پروگرام کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے بل کی منظوری instafotos خبریں 0 22-05-08 04:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger