واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-09-08, 12:39 AM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف

پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف

انٹل کارپوریشن نے پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف کرا دیا
اسلام آباد(پاک نیٹ)انٹل کارپوریشن نے پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف کرا دیا، گذشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پی سیز کے لئے نئی وی پرو ٹیکنالوجی ورچولائزڈ پی سی ماڈلز اور ایسی پراڈکٹس کی تعمیر کیلئے مواقع پیدا کرتی ہے جو چھوٹے کاروباری اداروں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرتے ہیں ۔ بیان کے مطابق اس ورژن نے پہلی مرتبہ آئی ٹی اداروں کو محفوظ طریقے سے اپنے پی سیز کا استعمال اور ان کی سیکورٹی کے اہتمام تک رسائی فراہم کی ہے۔ نئے ریموٹ الرٹ فیچر کی مدد سے کمپیوٹر خود اپنی آئی ٹی ’مدد ‘ کو طلب کرسکتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹرز اپنے پی سیز کو اس طرح پروگرام کر سکتے ہیں کہ وہ وقفے وقفے سے خود بخود ٹیون اپ ہوتے رہیں گے۔ انٹل ڈیجیٹل آفس پلیٹ فارم کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل مینجر گریگری برائنٹ نے اس حوالہ سے بتایا کہ آئی ٹی انڈسٹری اور ہائی ٹیک انڈسٹری کیلئے انٹل وی پرو ٹیکنالوجی ہر شکل میں سود مند ثابت ہو رہی ہے اور ہر سال ہم نے آئی ٹی کے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے منفرد ایجادات متعارف کرائی ہیں ۔ وی پرو ٹیکنالوجی 2008ء اس رحجان کا تسلسل ہے جس میں مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ آئی ٹی پروفیشنلز کے وقت کو بچانا شامل ہے جبکہ پورے عمل کو کہیں زیادہ تیز بنا دیا گیا ہے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-08, 12:47 AM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف

انٹیل کارپوریشن نے اپنی بزنس ڈیسک ٹاپ پی سی ٹیکنالوجیز میں اپنے تھرڈ جنریشن کے انٹیل وی پرو سوئیٹ متعارف کرائے
کراچی(پاک نیٹ) انٹیل کارپوریشن نے اپنی بزنس ڈیسک ٹاپ پی سی ٹیکنالوجیز میں اپنے تھرڈ جنریشن کے انٹیل وی پرو سوئیٹ متعارف کرائے ۔ نئی ٹیکنالوجی میں دیگر خصوصیات کے علاوہ کمپیوٹر کی مزید سیکیورٹی اور یہ کمپیوٹرکو اپنے لئے سوچنے ، فیصلے کرنے اور ان کے مطابق عملدرآمد کرنے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے جس کی بدولت کمپیوٹر میں استعمال ہونے والے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔ ڈیسک ٹاپ پی سیز کے لئے نئی وی پرو ٹیکنالوجی ورچولائزڈ پی سی ماڈلز اور ایسی پراڈکٹس کی تعمیر کےے لئے مواقع پیدا کرتی ہے جو چھوٹے کاروباری اداروں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرتے ہیں ۔ انٹیل کی نئی وی پرو ٹیکنالوجی( جس کاپہلے کوڈ نام ’میک کریری ‘ تھا) انٹیل کورکواڈ کور یا ڈوئل کور پراسیسرز کی انرجی کی انتہائی کم خرچ فارمنس کو نئے انٹیل کیو 45 ایکسپریس چپ سیٹ اور انٹیل 82567LMگیگا بٹ نیٹ ورک کنیکشن کے ساتھ ساتھ انٹیل ایکٹو مینجمنٹ ٹیکنالوجی 5.0سے منسلک کرتی ہے ۔نئی بزنس کلاس کی ٹیکنالوجی کی جدتوں میں 2008کے اس ورژن نے پہلی مرتبہ آئی ٹی آرگنائزیشنز کی پہنچ کو وہاں تک بڑھایا ہے جہاں وہ کارپوریٹ فائر وال کے پیچھے بیٹھ کر اپنے پی سیز کو مینج اور ان کی سیکیورٹی کا اہتمام کر سکتی ہیں ۔ نئے ریموٹ الرٹ فیچر کی مدد سے ایک چلتے چلتے خراب ہوجانے والا پی سی حتی کہ ایک ایسا پی سی بھی جو استعمال نہ ہورہا ہو اور بند پڑا ہو لیکن جس میں پہلے سے سیٹ کئے ہوئے پیری میٹرز (Perimeters) سے باہر جانے کی علامات پیدا ہو رہی ہوں خود اپنی آئی ٹی ’مدد ‘ کو طلب کرسکتا ہے ۔ اس نئے ریموٹ شیڈولڈ مین ٹیننس فیچر کو استعمال کرکے اب آئی ٹی ایڈمنسٹریٹرز اپنے پی سیز کو اس طرح پروگرام کرسکتے ہیں کہ وہ وقفے وقفے سے خود بخود ٹیون اپ ہوتے رہیں ۔ اس میں پی سیز آٹومیٹک طور پر مین ٹیننس کے ایک آئی ٹی مینجمنٹ پروگرام سے کنیکٹڈ رہتے ہیں ۔ اس نئے اور تیز رفتار کال فار ہیلپ فیچر سے صارفین ایک آؤٹ آف بینڈ لنک کے ذریعے فوری مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ فوری مدد ایک کلیدی سیکوئنس کی مدد سے لی جاتی ہے جو اس وقت بھی کام کرتا ہے جب کسی بیکار ہوجانے والے آپریٹنگ سسٹم یا ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی وجہ سے پی سی مکمل طور پر بیکار ہوچکتا ہے ۔ انٹیل ڈیجیٹل آفس پلیٹ فارم کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل مینجر گریگری برائنٹ نے کہا ،’’آئی ٹی انڈسٹری اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے لئے انٹیل وی پرو ٹیکنالوجی ہر شکل میں فتح مند ثابت ہو رہی ہے اور ہر سال ہم نے آئی ٹی کے بڑے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے منفرد ایجادات متعارف کرائی ہیں ۔ وی پرو ٹیکنالوجی 2008 میں اس رحجان کا تسلسل ہے جس میں مرمت اور دیکھ بھال کے فنکشنز کو آٹو میٹک بنا کر نہ صرف آئی ٹی پروفیشنلز کے وقت کو بچایا گیا ہے بلکہ صارفین کے کام کو شروع کرنے اور پوری رفتار پر لانے کے ضروری وقت کو کم سے کم کردیا گیا ہے اور پورے عمل کو کہیں زیادہ تیز بنا دیا گیا ہے ۔ ‘‘اس کے علاوہ 2008 میں انٹیل نے دو نئے فیچرز کے ذریعے رسائی کی سیکیورٹی کو مضبوط تر بنایا ہے ۔ نیا ایکسس مانیٹر فیچر مکمل اور کہیں زیادہ محفوظ طریقے سے سسٹمز پر آئی ٹی کام کو لاگ ان کرتا ہے جس سے اندرونی طور پر ممکنہ سیکیورٹی میں رخنے ڈالنے کا امکان کہیں زیادہ کم ہوجا تا ہے ۔یہ پلیٹ فارم پہلی مرتبہ ایک ایسی ایمبیڈڈ ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے جس سے مائیکرو سافٹ نیٹ ورک ایکسس پروٹیکشن استعمال کرنے والے پی سی تصدیق شدہ پی سی بنائے جاسکتے ہیں جس کے بعد انٹیل وی پرو ٹیکنالوجی پر بنے ہوئے سسٹم محفوظ آؤٹ آف بینڈ ریموٹ مین ٹیننس کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ پہلی دفعہ انٹیل نے اپنی وی پرو ٹیکنالوجی کو اس شکل میں ڈھالا ہے جو اسمال بزنس کی مخصوص ضروریات کو پوری کرتی ہے ۔ ایسے اداروں کی ضروریات جن کے کمپیوٹر سسٹمز بسا اوقات ایسے لوگ چلا رہے ہوتے ہیں جن کا کمپیوٹر کا کوئی خاص تعلیم یا تجربہ نہیں ہوتا ۔ انٹیل آئی ٹی ڈائریکٹر کو خصوصی طور پر ایسے سسٹمزکے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں 25 سے کم نوٹ بک یا ڈیسک ٹاپ استعمال ہورہے ہیں ۔ یہ آئی ٹی ڈائریکٹرایک استعمال میں آسان ڈیش بورڈ پیش کرتا ہے جس سے سسٹم کی کلیدی سیٹنگز اور ہیلتھ پیرا میٹرز کی صورتحال جاننے ، خطرناک یو ایس بی ڈیوائسز سے کنکشن کو بلاک کرنے کی صلاحیت اور ایک ڈیٹا بیک اپ فیچر حاصل ہوتے ہیں جن سے ہارڈ ڈسک فیلئر کے دوران بھی صارفین بلا دشواری و رکاوٹ کام کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔اسمال بزنس کے لئے جنہیں گاہے بگاہے اپنی پی سی پرابلمز کے بارے میںفوری طور پر مدد حاصل کرنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے انٹیل نے انٹیل ریموٹ پی سی اسسٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو ان بزنس اداروں کو سروس مہیا کرنے والوں سے کنیکٹ کر دیتے ہیں جن تک یہ ادارے ایک کلیدی سیکوئنس استعمال کرکے پہنچ سکتے ہیں ۔ کنیکٹ ہونے کے بعد سروس مہیا کرنے والے اس آؤٹ آف بینڈ سہولت اور وی پرو ٹیکنالوجی کے سیکیورٹی اور مینجمنٹ فیچرز سے پورے طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی پرابلمز کو ریموٹ طریقے پر حل کرسکتے ہیں۔ سروس مہیا کرنے والوں کے لئے انٹیل کی ریموٹ پی سی اسسٹ ٹیکنالوجی بہتر سروس مہیا کرنے کا موقع ، کم آپریشنل اخراجات اور زیادہ کسٹمرز تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ابتدا میں انٹیل ریموٹ پی سی اسسٹ کی سہولت شمالی امریکہ کے کسٹمرز کو حاصل ہوگی ۔ انٹیل نے دو نئے مدر بورڈ بھی متعارف کرائے جو انٹیل کے نئے وی پرو فیچرز کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ چینل کسٹمرز کےلئے خصوصی طور پر بنائے ہوئے ان بورڈز میں انٹیل ڈیسک ٹاپ بورڈ DQ 45 CB اسٹینڈرڈ سائز کے پی سی کے لئے ہے جبکہ انٹیل کاڈیسک ٹاپ بورڈ DQ 45 EK چھوٹے فارم فیکٹر کے سسٹمز کے لئے ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (24-09-08)
پرانا 24-09-08, 11:10 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف

بہت ہی زبردست اچھی معلومات
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (24-09-08)
جواب

Tags
فارم, کمپیوٹر, پاک, ڈرائیو, لوگ, چینل, مکمل, موقع, مائیکرو, متعارف, امریکہ, تعلیم, حل, خصوصی, رفتار, سافٹ, سال, صورتحال, صلاحیت, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایپل نے چھوٹے سایز کا کمپیوٹر متعارف کرا دیا عدنان دانی دلچسپ اور عجیب 7 20-09-10 04:03 PM
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:51 PM
ان ٹیل کارپوریشن نے 8پروسیسرز والا جدید ترین کمپیوٹر متعارف کرا دیا وجدان کمپیوٹر کی باتیں 9 29-03-08 10:39 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger