واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




پیکو واٹ توانائی خرچ کرنے والا پروسیسر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-11-09, 10:17 PM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پیکو واٹ توانائی خرچ کرنے والا پروسیسر

پیکو واٹ توانائی خرچ کرنے والا پروسیسر

Name:  1.jpg
Views: 23
Size:  9.8 KB
انسانی جسم میں مختلف طرح کے سینسر نصب کرنے کا خیال کافی پرانا ہے جو خون میں گلوکوز وغیرہ کی مقدار بتا سکیں۔ لیکن عملی طور پر ان سینسر کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اول تو ان کا حجم انتہائی کم ہو۔ دوم ان کی بیٹریز کا حجم بھی اتنا ہی چھوٹا ہو۔ جبکہ فی الوقت یہ دونوں چیزیں تجارتی پیمانے پر ایک ساتھ نہیں بنائی جاسکتی۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے محققین نے ایک پروسیسر تیار کیا ہے جو ایک مربع ملی میٹر کے حجم کا حامل ہے اور اس کی توانائی خرچ کرنے کی صلاحیت اتنی کم ہے کہ Thin-filmبیٹری جس کا حجم بھی پروسیسر کے برابر ہی ہے، اسے دس سال تک رواں دواں رکھ سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے ڈیوڈ بلائیوکا جو مذکورہ بالا محققین کی ٹیم کے سربراہ اور مشی گن یونی ورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں۔
اس پروسیسر اور بیٹری کو ایک ساتھ جوڑنے پر ان کا مجموعی حجم ایک کیوبک ملی میٹر بنتا ہے۔ پروفیسر ڈیوڈ بائیو کے مطابق اس حجم کی حامل چپ کو بہ آسانی ایک موٹے کنٹیکٹ لینس میں سمویا جاسکتا ہے اور آنکھ میں دباو¿ کی جانچ کی جاسکتی ہے جو glaucoma کی شناخت کے لئے کارآمد ہے۔ نیز اس کو انسانی جلد کے نیچے نصب کرکے خون میں گلوکوز کی مقدار بھ]ی جانچی جاسکتی ہے۔ اگر اس پروسیسر کے مزید استعمالات کی بات کی جائے تو یہ موحولیاتی سینسرز کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتے ہیں جبکہ طبی اطلاقات کا بھی ایک وسیع میدان موجود ہے۔
یہ پروسیسر اپنی غیر فعالیت کے دوران صرف تیس پیکو واٹ پاور استعمال کرتا ہے ۔ جبکہ فعال ہونے پر یہ صرف 2.8 پیکو جول توانائی خرچ کرتا ہے۔ توانائی خرچ کرنے کی یہ مقدار اس وقت دستیاب کم ترین توانائی خرچ کرنے والے پروسیسرز سے بھی دس فیصد کم ہے۔
مشی گن یونی ورسٹی کے محققین کا بنیادی مقصدایک ایسی چپ کا ڈیزائن تیار کرنا تھا جو انتہائی کم وولٹیج پر چل سکے۔ پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے مائیکروپروسیسر کو تقریباً 2 وولٹ درکار ہوتے ہیں جب کہ محققین کا بنایا ہوا پروسیسر ” Phoenix “ کو صرف پانچسو ملی وولٹس چاہئے ہوتے ہیں جو عام مائیکروپروسیسر کے مقابلے میں 75 فیصد کم مقدار ہے۔
بلائیو کہتے ہیں کہ اس وولٹیج پر پروسیسر کے کچھ حصے صحیح کام نہیں کرتے۔ اس لئے ان کی ٹیم نے پروسیسر کی میموری جو موجودہ پروسیسرز کے مقابلے میں بہت کم ہے اور پروسیسر کلاک کو ری ڈیزائن کیا ہے۔ اس نئے ڈیزائن کے مطابق اب پروسیسر کلاک انتہائی سلو ریٹ یعنی صرف سو کلو ہرٹز پر چلتی ہے۔ لیکن ان اقدامات کی وجہ سے اب پروسیسر کی بجلی خرچ کرنے کی صلاحیت انتہائی کم ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے مائیکروپروسیسر گیگا ہرٹز رفتار پر کام کرتے ہیں۔

Last edited by عدنان دانی; 02-11-09 at 10:21 PM.
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-11-09), منتظمین (03-11-09), wajee (03-11-09)
پرانا 03-11-09, 12:56 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زمانہ کیا سے کیا ہو جائے گا اور ہمیں طالبان کا ورثہ ملے گا۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 01:50 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,947
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

طالبان فوبیا -----------
شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 12:32 PM   #4
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ سب ٹھیک کردےگا۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 12:39 PM   #5
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی معلومات شئر کی ہیں
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 12:52 PM   #6
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی معلومات ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 12:56 PM   #7
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمنٹس دینے کا شکریہ۔۔۔۔
دنیا کافی ترقی کررہی ہے
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 09:41 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی معلومات دی ہے عدنان بھائی۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 10:12 PM   #9
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وقاص بھائی کمنٹس دینے کا شکریہ
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پروسیسر, ڈیزائن, موجودہ, اللہ, بھائی, جلد, خون, رفتار, زمانہ, سال, شناخت, طالبان, عدنان, صلاحیت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیکو واٹ توانائی خرچ کرنے والا پروسیسر wajee کمپیوٹر کی باتیں 0 22-10-09 09:13 AM
ڈوئل کور اور کور2 ڈیو پروسیسرز میں کیا فرق ہے؟ فرحان دانش Ask Experts ماہرین کی رائے 4 27-06-09 12:17 PM
انٹیل ایٹم پروسیسر طاھر کمپیوٹر کی باتیں 7 10-12-08 11:57 PM
ان ٹیل کارپوریشن نے 8پروسیسرز والا جدید ترین کمپیوٹر متعارف کرا دیا وجدان کمپیوٹر کی باتیں 9 29-03-08 10:39 AM
گوگل : آن لائن ورڈ پروسیسر منتظمین ویب سائٹس کا جائزہ 5 28-06-07 01:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger