واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




چین نیٹ استعمال میں سب سے آگے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-08, 07:42 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default چین نیٹ استعمال میں سب سے آگے

چین نیٹ استعمال میں سب سے آگے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین اب انٹرنیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
چین میں نیٹ کی مانیٹرنگ کے سرکاری ادارے چائنا انٹر نیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد پچیس کروڑ تیس لاکھ ہے۔

یہ نیلسن آن لائن کی طرف سے جون میں امریکہ کے نیٹ یوزر کی تعداد بائیس کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہیں۔

امریکہ میں نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کل آبادی کا اکہتر فیصد ہے جبکہ چین میں یہ شرح انیس فیصد ہے، جس سے اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ آخر کار چین امریکہ کو نیٹ کے استعمال کے سلسلے میں پیچھے چھوڑ دے گا۔

چین میں نیٹ کی مانیٹرنگ کے سرکاری ادارے سی این این آئی سی کے ایک بیان کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نیٹ کے استعمال میں چین نے امریکی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور نیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

اب تک امریکہ نیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا اور اسے یہ حیثیت انٹرنیٹ کے اعداد و شمار کا حساب رکھے جانے بعد سے حاصل ہے۔

سی این این آئی سی کے مطابق سن دو ہزار آٹھ میں سامنے آنے والے اعداد و شمار گزشتہ ایک سال میں نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں چھپن فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ مبصرین کو امید ہے کہ چین میں نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد اٹھارہ فیصد کی شرح سے بڑھے گی اور سن دو ہزار بارہ تک اننچاس کروڑ ہو جائے گی۔

چین کے نیٹ استعمال کرنے والوں میں سے پچانوے فیصد ہائی سپیڈ لِنک استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں براڈ بینڈ کے استعمال میں حالیہ اضافہ فون کمپنیوں کے درمیان مسابقت کا رحجان ہے جو صارفین کو موبائل کمپنیوں سے واپس حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اس وقت چین میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد پچاس کروڑ ہے۔

چین میں نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود ملک کی نیٹ اکانومی امریکہ اورجنوبی کوریا سے بھی پیچھے ہے۔

انالائسس انٹرنینشل کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی نیٹ کمپنیوں کو سال دو ہزار سال کے دوران پانچ اعشاریہ نو ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ اس کے برعکس سال دو ہزار سات کے دوران امریکی نیٹ کمپنیوں کو صرف اشتہاروں سے حاصل ہونے والی آمدن ہی اکیس اعشاریہ دو ارب ڈالر بنتی ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
چین, موبائل, آبادی, انٹرنیٹ, امریکہ, سال, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بغداد میں انٹرنیٹ کا ’دوہرا‘ استعمال عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 0 15-09-10 07:47 PM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 03:53 PM
نیٹ ورک میں استعمال ہونے والی کیبل کی اقسام محمدمبشرعلی کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 10 10-01-09 11:12 PM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger