واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




ڈاٹ نیٹ اور اس کے تصورات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-10, 01:15 AM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈاٹ نیٹ اور اس کے تصورات

ڈاٹ نیٹ اور اس کے تصورات

ڈاٹ نیٹ کیا ہے؟
مائیکرو سافٹ کے مطابق ڈاٹ نیٹ ایک نیا انقلابی پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ کے کھلے پروٹوکولز اور سٹینڈرڈز پر ان ٹولز اور سروسز کے ساتھ بنایا گیا ہے جو کمپیوٹنگ (Computing) اور کمیونیکیشن (Communication) کو بہت سارے طریقوں سے باہم ملاتے ہیں۔
اس کی ایک مزید عملی وضاحت کچھ اس طرح ہو گی کہ ڈاٹ نیٹ سافٹ ویئر ایپلیکیشنز بنانے اور چلانے کے لیے ایک نیا ماحول ہے، جو ویپ پر بنیاد کرنے والی سروسز کو بنانے میں آسانی فراہم کرتا ہے اور بہت بڑی تعداد میں رَن ٹائم (Runtime) سروسز، کمپونینٹس (Components) کی شکل میں مہیا کرتا ہے جو کافی ساری پروگرامنگ لینگوئجز میں لکھی ہوتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں ڈاٹ نیٹ ویب بیسڈ اور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز کی ڈیویلپمٹ کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے۔ ایک ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن ڈیویلپر اب بہ آسانی آن لائن ایپلی کیشنز بنا سکتا ہے اسی طرح ویب ڈیویلپر اپنی صلاحیتوں کو ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔

ڈاٹ نیٹ فریم ورک کیوں ضروری ہے؟
انٹرنیٹ نے ڈاٹ نیٹ کو پروگرامنگ میں آگے بڑھنے میں مدد دی ہے اور ڈاٹ نیٹ نے بھی انٹرنیٹ پر بہت اچھے اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے، یعنی ڈاٹ نیٹ کائنات کے اوبجیکٹس کو مزید پھیلا دیتا ہے جو تصوراتی خلا میں آزادی سے حرکت کرتے ہیں۔ ڈاٹ نیٹ کی دریافت سے پہلے، طاقت ور ایپلیکیشنز بنانے کی صلاحیت صرف چند ویب ڈویلپرز تک ہی محدود تھی۔
ڈاٹ نیٹ فریم ورک نئےMicrosoft ڈاٹ نیٹ Plateform کے لیے ایک ڈھانچہ ہے۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک، ویب سروسز اور دوسری ویب ایپلیشکنز کو بنانے، آزمانے اور چلانے کے لیے ایک عمومی ماحول ہے۔ اس میں ایک کامن لینگوئج رن ٹائم (Common Language Runtime) اور عمومی کلاس لائبریریز شامل ہیں، مثلاً ADOڈاٹ نیٹ ، ASPڈاٹ نیٹ اور Windows Forms تاکہ جدید سٹینڈرڈ سروسز فراہم کی جا سکیں جنھیں کافی سارے کمپیوٹر سسٹمز پر چلایا جا سکے۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک ایپلیکشن کو چلانے کا ایک ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جس میں ایپلیکیشن بنانے اور بہت ساری مختلف پروگرامنگ لینگوئجز کے ساتھ کام کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک تمام لینگوئجز کے لیے یکساں ہے۔ موجودہ طور پر یہ C++، C#، VBڈاٹ نیٹ اور JScript (JavaScript کا مائیکرو سافٹ ورژن) کو سپورٹ کرتا ہے۔ تھرڈ پارٹی لینگوئجز مثلاً COBOL، Eiffel، Perl، Python، Smalltalk اور دوسری لینگوئجز مستقبل میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک ایپلیکیشنز بنانے کے لیے فراہم ہوں گی۔ اب آنے والا Visual Studioڈاٹ نیٹ نئے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے لیے ڈویلپمنٹ کا ایک عمومی ماحول ہے۔

ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے بنیادی تصورات
اب ہم ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے بنیادی تصورات بیان کرتے ہیں۔

Microsoft Intermediate Language
جب آپ کا کوڈ لکھا جاتا ہے تو آپ اسے کمپائل کرتے ہیں اور کمپائلر اس کا مائیکرو سافٹ انٹرمیڈیٹ لینگوئج (MSIL) میں ترجمہ کرتا ہے اور مطلوبہ میٹا ڈیٹا (Matadata) بناتا ہے۔ جب آپ اپنا کوڈ چلانے کے لیے تیار ہوتے ہیں تو MSIL کو ایک Just In Time (JIT) کمپائلر کے ذریعے نیٹو (Native) کوڈ میں کمپائل کر دیا جاتا ہے۔ اگر سیکورٹی پالیسی کے تحت ٹائپنگ کو چھپانا مقصود ہو تو IL کو JIT کے کمائل ہونے کے عمل کے حصے طور پر ٹائپنگ کو چھپانے کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔ اگر ٹائپنگ کو چھپانے کا ٹیسٹ فیل ہو جاتا ہے تو کوڈ کے چلنے پر ایک ایکسیپشن (Exception) پیدا ہوتی ہے (ایکسیپشن، ایرر کی ایک شکل ہوتی ہے)۔ اگر آپ اپنے سورس کوڈ کو منظم یا Managed کوڈ میں کمپائل کرتے ہیں تو کمپائلر آپ کے سورس کوڈ کا مائیکرو سافٹ انٹرمیڈیٹ لینگوئج (MSIL) میں ترجمہ کرتا ہے جو کہ CPU کی مخصوص ہدایات کا ایک سیٹ ہوتا ہے جیسے مؤثر طور پر نیٹو (Native) کوڈ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ کوڈ چل سکے، MSIL کو لازماً Just In Time (JIT) کمپائلر کے ذریعے CPU کے مخصوص کوڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (07-01-10), رضی (06-02-10)
جواب

Tags
common, communication, cpu, forms, javascript, language, ہے۔, فارم, کلاس, کمپیوٹر, ٹاپ, ویب, ڈاٹ, وضاحت, موجودہ, مطابق, آزادی, انٹرنیٹ, دی, دریافت, سافٹ, طور, عمومی, صلاحیتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقبال کا تصور عقل و عشق خرم شہزاد خرم شاعر مشرق علامہ اقبال 3 10-09-11 06:10 PM
علامہ اقبال کا تصور خودی۔ محمدخلیل شاعر مشرق علامہ اقبال 31 02-12-10 11:14 PM
ناکامی کا خوف۔۔۔ تصور کا دشمن wajee گپ شپ 2 17-07-09 12:40 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ اول زبیر اسلامی نظریہ حیات 2 17-08-07 01:08 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ دوم زبیر اسلامی نظریہ حیات 0 17-08-07 03:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger