|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,662
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مستقبل میں کمپیوٹر انسانوں پر حاوی ہوجائیں گے ماہرین کا خدشہ
نےو ےارک :23 دسمبر دنیا کے ہر شعبے میں کمپیوٹر کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور اب بہت سے دفتروں ، اداروں اور کارخانوں میں بہت سی ایسی جگہیں کمپیوٹروں نے سنبھال لیں ہیں جہاں پہلے انسان کام کرتے تھے۔ ماہرین کا کہناہے کمپیوٹر وں میں جس رفتار سے پیش رفت ہورہی ہے اس سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ مستقبل میں وہ انسانوں پر حاوی ہوجائیں گے۔کیونکہ اب ایسے کمپیوٹروں پر سائنس دانوں کی تحقیق آگے بڑھ رہی ہے جو خود سوچ سکیں گے ، تجربات سے سیکھ سکیں گے اور ان کی بنیاد پر اپنے فیصلے خود کرسکیں گے۔کمپیوٹروں کی موجودہ نسل صرف اس ڈیٹا پر کام کرتی ہے جو اس کی یاداشت میں محفوظ ہوتا ہے ۔ اگر انہوں نے کسی جاندار دماغ کی طرح کام کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی تو انسانوں کو ایک ایسی مشینی نسل کا سامنا کرنا پڑے گا جو کئی دماغی امور میں ان سے کہیں زیادہ تیزرفتاری سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔وسکانسن میڈیسن یونیورسٹی کے سائنس دان گیولیو ٹونونی اس ٹیم میں شامل ہیں جو ایک ایسے کمپیوٹر پر کام کررہی ہے جو سوچ سکتا ہو اور اپنے تجربات کی بنیاد پر خود فیصلے کرسکتا ہو۔وہ کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم ایک ایسا کمپیوٹر بنانا چاہتی ہے جو کسی چھوٹے جانور مثلاً چوہے یا بلی کے دماغ کی طرح کام کرسکتا ہو۔ٹونونی وسکانسن میڈسن یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر ہیں اوروہ بین الاقومی سطح پر شعور کے ایک ماہر کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ ان کی ٹیم کو اس پراجیکٹ پر کام کے لیے ابتدائی طورپر تقریباً 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ ملی ہے۔اس پراجیکٹ کا نام ایڈوانس پلاسٹک سکریبل الیکٹرانکس ہے۔ ٹونونی کولمبیا یونیوسٹی اور کمپیوٹر ساز ادارے آئی بی ایم کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا سافٹ ویئر بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو کمپیوٹر میں سوچ کی صلاحیت پیدا کرسکتا ہو۔جب کہ کارنل سٹین فورڈ اور کیلی فورنیا میرسید یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک اور ٹیم اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے والا خصوصی ہارڈ ویر یعنی کمپیوٹنگ مشین بنا رہی ہے۔ہر جاندار دماغ میں موجود نیوران کسی بھی تبدیلی کو فوراً محسوس کرتے ہیں اور وہ اسی لمحے اس کی اطلاع دماغ کے اس حصے کو پہنچاتے ہیں جس میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔سائنس دانوں کو اپنے تجربات میں جس مشکل کا سامنا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے انہیں ایک ایسے کمپیوٹر کی ضرورت ہے جو کم سے کم توانائی استعمال کرتا ہو۔ٹونونی کہتے ہیں کہ ایسا ممکن ہے کیونکہ ہمارے سامنے اس کی مثال موجود ہے اور ہر جاندار کا دماغ بہت کم توانائی پر کام کرتا ہے ابھی اس سلسلے میں بہت تحقیق کرنا باقی ہے کہ دماغ میں نیوران کس طرح پیچیدہ کام سرانجام دیتے ہیں۔ ان کے کام کے طریقہ کار کو سمجھ کر رہی اس سافٹ ویر کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے جو کمپیوٹر کو کسی جاندار دماغ کی طرح کام کرنے پر تیار کرسکے۔ کمپیوٹر کے مصنوعی دماغ کو یہ سکھانا بھی ضروری ہوگا کہ وہ اپنے تجربات کو کس طرح اپنی یاداشت میں محفوظ رکھے گا اور کن حالات میں وہ انہیں دوبارہ استعمال میں لاکر اپنے فرائض از خود سرانجام دے گا۔یہ ایک مشکل اور انتہائی پیچیدہ عمل ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم ایک ایسے ڈیزائن پر کام کررہے ہیں جس سے کمپیوٹر کا مصنوعی دماغ تمام معلومات کو برقی لہروں کی شکل میں اپنی یاداشت میں محفوظ کرسکے۔اور اس میں اتنے مصنوعی نیوران کی گنجائش موجود ہو گی جتنے کہ کسی چھوٹے جاندار کے دماغ میں ہوتے ہیں۔ٹونونی کہتے ہیں کہ فی الحال ہم چوہے کے دماغ کا ماڈل سامنے رکھ کر کام کررہے ہیں۔ اس کے دماغ کے کام کا طریقہ کار ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی معلومات ہے۔شکریہ
|
|
|
|
| champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا | چیتا چالباز (26-12-08) |
![]() |
| Tags |
| کمپیوٹر, موجودہ, ممکن, خصوصی, رفتار, سافٹ, سائنس, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پرانے کمپیوٹرز پر پابندی کی تیاری | ALI-OAD | کمپیوٹر کی باتیں | 16 | 22-03-10 01:39 AM |
| گونگے بہرے لوگوں کی مدد کرنے والا کمپیوٹر تیار کر لیا گیا | wajee | کمپیوٹر کی باتیں | 4 | 07-11-09 01:08 AM |
| کمپیوٹر کی پہلی لچکدار سکرین تیا ر | رضی | کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات | 5 | 04-08-09 07:34 PM |
| ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بغیر تار کے | wajee | کمپیوٹر نیٹ ورکنگ | 18 | 09-02-09 10:44 AM |
| جیبی سپر کمپیوٹر کی تیاری’ممکن‘ | ابو عمار | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 01-12-07 08:58 AM |