|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 79
کمائي: 414
شکریہ: 15
17 مراسلہ میں 55 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت سے لوگ اس بارے میں تذبذب کا شکار ہوتے ہیں کہ جب وہ اپنا کمپیوٹر استعمال نہیں کررہے ہوتے تو کیا وہ اسے بند کر دیں یا اس مسلسل آن رکھیں۔ اس بارے میں بنیادی بات یہ یاد رکھیں کہ کمپیوٹر کو بند یا آن رکھنا آپ کی ضرورت پر منحصر ہے۔ کئی ویب سائٹس پر آپ کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنا پ بار بار آن آف کریں گے تواس سے اس کی کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے یا اس میں پاور سپلائی وغیرہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وغیرہ۔ اس بارے میں چند نکات سامنے رکھیں۔
۱۔ اگر آپ کا کمپیوٹر کسی نیٹ ورک سے منسلک ہے تو بہتر ہے کہ آپ کمپیوٹر کو چلتا چھوڑ دیں۔ اس لیےکہ بہت سے ایڈمنسٹریٹر رات کو سافٹ ویئر اپ گریڈ کرتے ہیں یا فائلوں کا بیک اپ لیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو یقین ہےکہ ایسا نہیں ہے تو اسے بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ ۲۔ کمپیوٹر کو سرور کے طور پر استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسے ہر وقت چالو رکھیں۔ اگر کمپیوٹر کو فائل سرور، پرنٹ سرور یا ویب سرور کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تو اسے کل وقتی کارکن سمجھیں اور اسے بند نہ کریں۔ اگر یہ دونوں صورتیں نہیں ہیں تو پھر بہتر ہو گا کہ کام ختم کرنے کے بعد PCبند کر دیا جائے۔ ایک عام کمپیوٹر تین سو واٹ پاور استعمال کرتا ہے۔ ہمارے ہاں بجلی کے جو ریٹس ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر آپ ہر وقت اپنے کمپیوٹر کو چلتا چھوڑ دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ سال بھر میں آپ اتنا بل ادا کر دیں جتنی کمپیوٹر کی قیمت بھی نہ ہو گی۔ Display Propertiesکی Settingsمیں جا کر مانیٹر اور ہارڈ ڈسک کو آف کرنے کا وقت متعین کیا جاسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بار بار آن آف کرنے سے مین بورڈ کے سولڈر جوائنٹ پر برا اثر پڑتا ہے۔ یقین جانیئے کہ ایسی کوئٰی بات نہیں ہے۔ کمپیوٹر کی مینوفیکچرنگ کے لیے استعمال ہونے والی تمام چیزیں اتنی گھٹیا نہیں ہوتیں کہ درجہ حرارت کا معمولی تغیر بھی برداشت نہ کر سکیں۔ذرا سوچیے ٹی وی کو کتنی بار آن آف کیا جاتا ہے۔ آئی ٹی کی دنیا میں اس سوال پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ مجھے کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے دس سال یا شاید اس سے بھی زیادہ ہونے کو آئے ہیں اور میں اپنے کمپیوٹر کو ہر روز بند کرتا ہوں۔ مجھے اس نے کبھی تنگ نہیں کیا۔ شاید اسے بھی ہم پاکستانیوں کی طرح آرام کرنا پسند ہے۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے نصیرحیدر کا شکریہ ادا کیا | arslansun (01-02-09), پاکستانی (16-09-07), منتظمین (16-09-07), ایم اے راجا (17-09-07), عرفان حیدر (28-03-08) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بہت خؤب جناب اچھی معلومات کا تبادلہ کیا آپ نے ،مزید کا انتظار رہے گا،شکریہ
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہاںپر میںایک بات کی مزید وضاحت کر دوں کہ جس طرح کی بجلی کی سپلائی ہمارے ہاں ہے اور جس طرح کے تغیرات اس میں آتے ہیںوہ کمپیوٹر کے لیے زہر کا کام کرتے ہیں۔ اس لیے ہر ممکن حد تک کام کرنے کے بعد کمپیوٹر کو بند کردینا ہی مناسب ہو گا۔
والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ایم اے راجا (17-09-07) |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
سب سے پہلے نصیر بھائی کو مبارک باد پیش کروں گا کہ انہوں نے اتنا اچھا مضون لکھا
اس کے بعد میں کہوں گا کہ منتظمین نے بلکل درست کہا کہ ہے ایسا نا ہو کل کمپیوٹر ویسے ہی نا چلے اس لیے بہتر ہے کہ اس کو بند کر دیا جائے
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() |
ویسے میرا کمپیوٹردن میں 18 سے 20 گھنٹے آن ہی رہتا ہے ،، کوئی فرق نہیںپڑتا
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بہت اچھی معلومات دی ہیں آپ نے نصیر بھائی۔ میں منتظمین بھائی کی بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں۔ جس طرح کا بجلی کا تغیر یہاں ہوتا ہے، اسکے لیے تو ہمارے کمپیوٹر کے ساتھ اسٹبالئزر کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔
اسکا تقصان تو میں خود بھی بھگت چکا ہوں کبھی مانیٹر خراب ہونے کی صورت میں اور کبھی ہارڈڈسک کے بیڈ سیکٹر کی صورت میں۔ |
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 79
کمائي: 414
شکریہ: 15
17 مراسلہ میں 55 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نصیر حیدر صاحب! بہت اچھی معلومات فراہم کی ہیں آپ نے۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لیکن یو پی ایس میں سب سے بڑا مسلہ اس کی قیمت ہے۔ ایک اچھا یو پی ایس کافی سے زیادہ مہنگا پڑتا ہے اور دوسرا یہ کہ نا تجربہ کار افراد کے لیے یو پی ایس کافی خطرناک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کرنٹ کو مخفوظ رکھتا ہے۔ لیکن یو پی ایس سب سے اچھا اور مناسب طریقہ ہے۔
والسلام |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | پاکستانی (18-09-07) |
|
|
#10 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 79
کمائي: 414
شکریہ: 15
17 مراسلہ میں 55 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مہنگے ہونے کی بات تو سمجھ میںآتی ہے لیکن یو پی ایس کا خطر ناک ہونا میرے لیے دلچسپ انکشاف ہے ،صرف بارہ ولٹیج کی بیٹریاں کرنٹ محفوظ کرتی ہیں اور برقی رو میںتعطل کی صورت میں انہیںکی مدد سے مطلوبہ کرنٹ حاصل کی جاتی ہے ،یہ عام بجلی سے ذیادہ خطرناک نہیں ،خاص طور ہر اگر آپ کے پاس مینٹینس فری بیڑیز ہیں تو یہ ایک نہایت محفوظ ڈبہ میں بند ہو گی اور 2 سال تک نہ آسانی چل جائے گی صرف آپ کو ایک مرتبہ کمپوٹر کا پلگ یو پی ایس میںلگانا ہے اور پھر سکون ہے۔
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
نصیر بھائی بہت اچھی معلومات دیںہیں آپ نے شکریہ
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فری, کمپیوٹر, پسند, ویب, لوگ, ممکن, مسائل, بھائی, رات, سافٹ, سال, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لین شیئرڈ کمپیوٹر کو ایک کمپیوٹر سے ہی کنٹرول کریں | زارا | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 13 | 19-04-11 10:14 PM |
| ایک عدد کمپیوٹر برائے فروخت | طارق راحیل | خریدوفروحت | 11 | 20-09-10 05:35 PM |
| میلوں دور کمپیوٹر کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں | رضی | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 33 | 11-01-10 11:01 PM |
| مقابلہ کمپیوٹر (نومبر) | wajee | کمپیوٹر کی باتیں | 63 | 26-11-09 12:41 PM |
| ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بغیر تار کے | wajee | کمپیوٹر نیٹ ورکنگ | 18 | 09-02-09 10:44 AM |