|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت سے لوگ اس بارے میں تذبذب کا شکار ہوتے ہیں کہ جب وہ اپنا کمپیوٹر استعمال نہیں کررہے ہوتے تو کیا وہ اسے بند کر دیں یا اس مسلسل آن رکھیں۔ اس بارے میں بنیادی بات یہ یاد رکھیں کہ کمپیوٹر کو بند یا آن رکھنا آپ کی ضرورت پر منحصر ہے۔ کئی ویب سائٹس پر آپ کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنا پ بار بار آن آف کریں گے تواس سے اس کی کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے یا اس میں پاور سپلائی وغیرہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وغیرہ۔ اس بارے میں چند نکات سامنے رکھیں۔
۱۔ اگر آپ کا کمپیوٹر کسی نیٹ ورک سے منسلک ہے تو بہتر ہے کہ آپ کمپیوٹر کو چلتا چھوڑ دیں۔ اس لیےکہ بہت سے ایڈمنسٹریٹر رات کو سافٹ ویئر اپ گریڈ کرتے ہیں یا فائلوں کا بیک اپ لیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو یقین ہےکہ ایسا نہیں ہے تو اسے بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ ۲۔ کمپیوٹر کو سرور کے طور پر استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسے ہر وقت چالو رکھیں۔ اگر کمپیوٹر کو فائل سرور، پرنٹ سرور یا ویب سرور کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تو اسے کل وقتی کارکن سمجھیں اور اسے بند نہ کریں۔ اگر یہ دونوں صورتیں نہیں ہیں تو پھر بہتر ہو گا کہ کام ختم کرنے کے بعد PCبند کر دیا جائے۔ ایک عام کمپیوٹر تین سو واٹ پاور استعمال کرتا ہے۔ ہمارے ہاں بجلی کے جو ریٹس ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر آپ ہر وقت اپنے کمپیوٹر کو چلتا چھوڑ دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ سال بھر میں آپ اتنا بل ادا کر دیں جتنی کمپیوٹر کی قیمت بھی نہ ہو گی۔ ڈسپلے سیٹنگ کی پراپرٹیز میں جا کر مانیٹر اور ہارڈ ڈسک کو آف کرنے کا وقت متعین کیا جاسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بار بار آن آف کرنے سے مین بورڈ کے سولڈر جوائنٹ پر برا اثر پڑتا ہے۔ یقین جانیئے کہ ایسی کوئٰی بات نہیں ہے۔ کمپیوٹر کی مینوفیکچرنگ کے لیے استعمال ہونے والی تمام چیزیں اتنی گھٹیا نہیں ہوتیں کہ درجہ حرارت کا معمولی تغیر بھی برداشت نہ کر سکیں۔ذرا سوچیے ٹی وی کو کتنی بار آن آف کیا جاتا ہے۔ آئی ٹی کی دنیا میں اس سوال پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ مجھے کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے دس سال یا شاید اس سے بھی زیادہ ہونے کو آئے ہیں اور میں اپنے کمپیوٹر کو ہر روز بند کرتا ہوں۔ مجھے اس نے کبھی تنگ نہیں کیا۔ شاید اسے بھی ہم پاکستانیوں کی طرح آرام کرنا پسند ہے۔ بشکریہ: نصیر حیدر www.pktechnews.com |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, کمپیوٹر, پسند, ویب, لوگ, مسائل, رات, سافٹ, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| صرف ایک ڈبل کلک سے اپنے کمپیوٹر کا شیطان مار بھگائیں | ابن آدم | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 12 | 26-04-12 05:08 AM |
| لین شیئرڈ کمپیوٹر کو ایک کمپیوٹر سے ہی کنٹرول کریں | زارا | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 13 | 19-04-11 10:14 PM |
| اسے کہتے ہیں کمپیوٹر کا کمال | راجہ اکرام | دلچسپ اور عجیب | 6 | 26-08-10 03:14 PM |
| میلوں دور کمپیوٹر کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں | رضی | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 33 | 11-01-10 11:01 PM |
| ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بغیر تار کے | wajee | کمپیوٹر نیٹ ورکنگ | 18 | 09-02-09 10:44 AM |