واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-02-08, 06:52 AM   #1
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

پاکستان نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ وہ معاوضے کے بغیر ویڈیو کے ٹکڑے دکھانے والی ویب سائٹ، یو ٹیوب کی عالمی بندش کا ذمہ دار تھا۔

یو ٹویب تک رسائی اس وقت ناممکن ہو گئی تھی جب پاکستان نے اپنی حدود میں یو ٹیوب پر مبینہ طور پر موجود اس مواد تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی جو اس کے مطابق ’توہین آمیز‘ تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سائٹ تک رسائی میں رکاوٹ اس ہارڈ وئر کے ذریعے ڈالنے کی کوشش کی گئی جس کے ذریعے سائٹ تک رسائی کا رخ مؤثر طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

لیکن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کہیں اور کی جانے والی ’گڑ بڑ‘ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پی ٹی اے کے سربراہ شہزادہ عالم ملک نے خبر رساں ادارے اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم ہیکر نہیں ہیں۔ ہم ایسا کیوں کریں گے‘۔
مذکورہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے احکامات گزشتہ ہفتے پی ٹی اے کے پشاور آفس سے جاری کیے گئے تھے تا کہ وہ ویڈیو نہ دیکھی جا سکے جو حکومت پاکستان کے خیال میں انتہائی ’توہین آمیز‘ مواد پر مبنی تھی۔

نیٹ پر ہونے والی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے رینیسیس کے مطابق یو ٹیوب تک رسایی میں گڑبڑ اس وقت ہوئی جب پاکستان ٹیلی کام نے یہ کوشش کی کہ ایک ویڈیو دیکھی نہ جا سکے۔

بنیادی طور پر پاکستان ٹیلی کام نے یو ٹیوب کی طرف سے دیے گئے کچھ نیٹ ایڈریس حاصل کر لیے لیکن ان پتوں کے لیے جو راستہ تجویز کیا گیا وہ عام طور پر ٹریفک کی رسائی کو ممکن بنانے ہارڈ وئرز اور روٹرز کے ذریعے حاصل کی جا سکنے والی رفتار سے زیادہ تیزتر تھا۔

پاکستان ٹیلی کام نے نے پتے کی اس تبدیلی سے ان روٹرز کو بھی آگاہ کر دیا جو اس کے ایک شریک پی سی سی ڈبلیو کے استعمال میں تھے۔

روٹرز ہر وقت جلد از جلد رسائی کے لیے تیز ترین طریقے کی تلاش میں رہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پی ٹی اے کے متعین کردہ راستے کی خبر بہت سے دوسرے روٹرز تک بھی پھیلنے لگی۔

اگرچہ پاکستان یو ٹیوب کے کچھ پتوں تک رسائی کو روکنا چاہ رہا تھا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یو ٹیوب تک رسائی حاصل کرنے والوں کی اکثریت آخرِ کار ایسی جگہ پہنچنے لگے جہاں کچھ بھی نہیں تھا۔

رینیسیس کے مارٹن براؤن نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’اگرچہ یہ طے کرنا انتہائی دشوار ہے کہ در حقیقت اس ہائی جیکنگ کے نتیجے میں نیٹ کا کتنا نظام’متاثر ہوا لیکن ایک اندازے کے مطابق دو تہائی سے کچھ زیادہ حصہ ضرور متاثر ہوا‘۔

یہ مسئلہ اتوار کو کوئی دو گھنیٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔ لیکن پاکستان میں یو ٹیوب تک رسائی منگل کو اس وقت ممکن ہو سکی جب مبینہ توہین آمیز ویڈیو ہٹا دی گئی۔
__________________
http://vistatricky.blogspot.com/
http://wirelogs.blogspot.com/
http://shazel.wordpress.pk/
شازل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شازل کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (26-03-08), ابو کاشان (28-02-08)
پرانا 28-02-08, 07:11 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,891
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

میرے خیال میں مسلم ہیکرز کو اس سلسلے کی روک تھام کے لیئے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرنا چاہیئے۔
آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-02-08, 12:25 PM   #3
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,260
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

سلام،

جناب پاکستانی ہیکنک میں پیچھے نہیں، یہ اور بات ہے کہ ہمارے پاکستانی ہیکرز کا موڈ اس وقت آف ہو یا وہ چھٹیوں پر ہو

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-03-08, 02:17 PM   #4
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

woh kaun si video thi jin ki wajah se pakistan governmet ko youtube band karni pare
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-08, 07:20 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

اس میں حضور پاک (ص) کی توہین کی گئ ہے اور قران پاک پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-03-08, 06:02 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

جناب ہوا یوں ہے کے روٹر کے اوپر اگر کوئی آئی پی null0 کمانڈ سے بند کرتے ہیں تو پورے ملک کے لے بند ہو جاتی ہے ۔ایسی ہم نے کافی سائٹ بند کی ہیں ۔لیکن جب اس کمدنڈ کو آپ اگر see-me-we -3 اور see-me-we -4 والے روٹر پر دیتے ہیں تو یہ مین لنک کے روٹر ہیں جس سے باقی دنیا کے روٹر اپ ڈیٹ لیتے ہیں ۔جب ان کے پاس یہ انفارمیشن ملتی ہے کے اس آئی پی کو بلاگ کرنا تو وہ اس کوبلاگ کردیتے ہیں ۔
یہ صرف ایک غلطی کی وجہ سے ہوا کے پوری دنیا میں یو ٹیوب بلاگ ہو گی۔
اگر یہ کمانڈ پاکستان کے لوکل روٹر پر دی جاتی تو وہ صرف پاکستان میں بلاگ ہوتی۔
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (21-05-10)
جواب

Tags
images, pakistan, ٹریفک, پاک, پاکستان, پاکستانی, یو ٹیوب, ویب, قران, تلاش, جلد, خبر, رفتار, راستہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو ٹیوب subscribe سے کمائی؟ نورالدین SEO and Marketing 12 09-11-10 01:30 PM
سانحہ سیالکوٹ میں ریسکیو کا عملہ ملوث ہے: تفتیشی ٹیم جاویداسد خبریں 0 26-08-10 05:53 PM
یو ٹیوب پاکستان میں بند زبیر کمپیوٹر کی باتیں 13 16-04-10 11:31 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟ فرحان دانش خبریں 4 20-03-08 06:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger