واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-08, 07:58 AM   #1
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post ’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

بدھ کو بحیرۂ روم سے گزرنے والی ایک کیبل میں خرابی سے مشرقِ وسطٰی کے کئی ممالک، پاکستان اور انڈیا میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیبل کو مرمت کرنے اور مکمل سروس بحال کرنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

مصر اور فرانس کے قریب اسکندریہ کے مقام پر پیدا ہونے والی فنی خرابی کا سراغ لگانے اور اُس کی مرمت کے لیے غوطہ خور انجینئر کام کر رہے ہیں۔

خرابی سے مصر کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کا ستّر فیصد حصہ جبکہ انڈیا کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

انٹرنیٹ کے علاوہ بین الاقوامی ٹیلیفون سروس بھی متاثر ہوئی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کے درمیان ٹیلیفون کالز کے لیے متبادل ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں بدھ کوانٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے بڑے چھوٹے کاروباری اداروں میں سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور انٹرنیٹ سسٹم معمول سے کہیں کم رفتار سے کام کر رہا تھا۔

اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل کے ایک اعلی اہلکار علی قادر گیلانی سے جب معلوم کیا گیا کہ جب پاکستان میں اس خرابی کا کوئی براہِ راست اثر نہیں ہوا تو انٹر نیٹ لوڈ کو seame.we3 سے seame.we4 پر منتقل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، تو اُن کا جواب تھا کہ یہ بین الاقوامی خرابی ہے اور پاکستان کے پاس اس کا متبادل موجود ہے جس پر ہم نے لوڈ کو منتقل کر دیا ہے۔
علی قادر گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور پاکستان کا براڈ بینڈ بھی اپنا کام کر رہا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ صارف جو پی ٹی سی ایل کے علاوہ براہ راست کسی بین الاقوامی فرم سے سروسز حاصل کر رہے ہیں اُن کی سروسز زیادہ متاثر ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق متاثر ہونے والے دیگر ممالک میں متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ دبئی میں کم سے کم آئی ایس پی متاثر ہوئے ہیں۔

اگرچہ کسی بین الاقوامی کیبل آپریٹر نے یہ نہیں بتایا کہ مصر کے شہر اسکندریہ اور اٹلی میں پالرمو کے مقام کے درمیان زیر سمندر کیبل کس مقام پر ٹوٹی ہے اور اس کا سبب کیا تھا، تاہم کچھ اطلاعات کے مطابق یہ کیبل اسکندریہ کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کے لنگر سے ٹکرانے سے متاثر ہوئی۔

مصر کی ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کو مکمل بحال ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ وزارت کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور انٹرنیٹ سروس اور ٹیلیفون کالز کے لیے متبادل رُوٹ تلاش کر رہی ہیں۔
__________________
http://vistatricky.blogspot.com/
http://wirelogs.blogspot.com/
http://shazel.wordpress.pk/

Last edited by شازل; 31-01-08 at 10:55 AM.
شازل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-08, 07:14 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

بس اسی سے اندازہ لگا لیں کہ اگر ایک کیبل کے کٹنے سے ملک پر کیا اثرات پڑھ سکتے ہیں تو ہنگامی حالات سے نبٹنے کے لیے اقتدار اقتدار کھیلنے والوں نے کیا منصوبہ بندی کر رکھی ہے؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-08, 10:39 AM   #3
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

آپ درست کہہ رہے ہیں مگر حکمران حکومت میں آکر یہ نہیں سوچتے اور جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ان کی غیرت انگڑائیاں‌لینے لگتی ہے
شازل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-08, 10:53 AM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

بالکل درست فرما رہے ہو آپ دونوں
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-04-08, 07:55 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’انٹرنیٹ رابطے بحال نہیں ہو سکے‘

ابھی تو سب مل بیٹھ کر کھائیں گئے اور خوب موج مستی کریں گے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فنی, پاکستان, مکمل, موقع, منتقل, منصوبہ, معلوم, انٹرنیٹ, تلاش, جواب, دبئی, رفتار, شہر, صارف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 03:53 PM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger