واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




Yahoo پاسورڈ سل استعمال کیجئے!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-09, 11:55 PM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Cool Yahoo پاسورڈ سل استعمال کیجئے!!

Yahoo پاسورڈ سل استعمال کیجئے!!

کبھی آپ نے یاہو میل چیک کرنے کے لیے داخل ہوتے وقت دخولی بکسے کے اوپر اس چیز پر غور کیا ہے؟
1.jpg
یہ یاہو پاس ورڈ سیل ہے۔ اس کی افادیت کا انکشاف ہم پر اس وقت ہوا جب ایک دوست کی یاہو شناخت ایک ہیکر نے اسی طرح چرا لی۔ قصہ مختصر ہوا صرف اتنا کہ اس نے یاہو پیغامبر سے آکر اس کے ایک دوست کی آئی ڈی سے جو پہلے سے ہیک شدہ تھی اسے اپنی پکچر گیلری دیکھنے کی دعوت دی۔ ربط پر کلک کرنے سے وہ صاحب یاہو سائن ان پیج پر پہنچ گئے اور بڑے پیار سے اپنا اسم صارف اور کلمہ شناخت اس کو پکڑا دیا جبکہ وہ جعلی صفحہ تھا۔ لیکن اگر آپ نے پاس ورڈ سیل لگائی ہوئی ہے تو جب بھی اس کمپیوٹر سے یاہو سائن ان صفحہ کھلے گا یہ سیل لازمی نظر آئے گی یوں آپ کو صفحے کے جعلی ہونے کا فورًا پتا چل جائے گا تو شروع کرتے ہیں کام بس چند کلکس کا ہے ۔ اس ربط پر کلک کردیں جس کے گرد بالا تصویر میں دائرہ لگا ہوا ہے۔
2.jpg
اگلا صفحہ یہ ہوگا جس میں اس کی تعریفیں کی گئی ہیں لیکن ہمیں اس سے غرض نہیں آپ سٹارٹ پر کلک کریں اور کام کی بات پر پہنچ جائیں۔
3.jpg
یہاں پر دو قسم کے اختیارات موجود ہیں۔ آپ کوئی عبات لکھ کر سیل بنا لیں یا پھر کوئی تصویر چڑھا لیں ہمیں اول الذکر پسند آیا تھا چناچہ آپ کو اس میں آپ کو جملہ نظر آرہا ہے۔21 حروف تک یہ جملہ لکھنے کے بعد پیش منظر یعنی پیری ویو پر کلک کردیں آپ کے سامنے آپ کی کارگزاری ہوگی۔یاد رہے یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتی یاہو پاسورڈ سیل ہم نے کوشش کی تھی لیکن “کاکے کی جان کا ن ہی نظر آتا تھا۔ خیر عبارت کے علاوہ آپ رنگ میں بھنگ سوری رنگ شنگ بھی ڈال سکتے ہیں اس میں جیسا کہ ہم نے نیلا رنگ ڈالا تھا۔ اگلی تصویر میں آپ کو اس کا چاند سا چہرہ نظر آرہا ہوگا جو آپ نے آئندہ سے یاہو پر داخل ہوتے وقت ہر بار برداشت کرنا ہے۔
4.jpg
ب اس کو محفوظ کرلیں لیکن ٹھہریں ہوسکتا ہے بلکہ یقینًا آپ کو اس طرح کی کوئی چیز نمودار ہوکر ڈرانے کی کوشش کرے گی آپ اس کی باتوں میں نا آئیں اور اوکے پر کلک کردیں۔
لیجیے جناب آپ نے ایک عدد پاس ورڈ سیل بنا لی۔ اب ہیکر کی ایسی کم تیسی جو آپ کے پاسورڈ چرا لے جائے۔ موج کریں۔ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں۔ اگر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں تو مہربانی ہوگی۔وسلام۔۔۔
آپ کا دوست عدنان دانی


نوٹ:ہوسکتا ہے آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ چیز یاہو میں سرے سے دیکھ ہی نہ سکیں اس کے لے ہم معذرت خواہ ہیں چونکہ ہم بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 تک اس سلسلے میں یاہو پاسورڈ سیل کے اس میں نمودار نہ ہونے کے گواہ ہیں۔ موزیلا فائرفاکس اور اس جیسے دوسرے براؤزر میں یہ چیز نظر آتی ہے
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
ghaffarjan (09-11-09), shafresha (06-11-09), محمدعدنان (27-11-09), wajee (06-11-09)
کمائي نے عدنان دانی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
06-11-09 The Great bohat acha 10
پرانا 06-11-09, 07:25 AM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,794
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی بہت ہی مفید معلومات دی ھے آپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (06-11-09)
پرانا 06-11-09, 09:32 AM   #3
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پسند کرنے کا شکریہ!!!!!!
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-11-09, 10:13 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ بہت خوب آپ تو چھا گے ہو۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-11-09, 11:27 AM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ وقاص بھائی یہ سب آپ کی بدولت ہوا
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کلک, کلمہ, کمپیوٹر, پاسورڈ, پسند, یاہو, ورڈ, قصہ, نظر, بھائی, تصویر, خوش, دوست, سوری, شناخت, عبارت, عدنان, غور, صفحہ, صارف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مرزاکے نزدیک حضور صلی اللہ علیہ وسلم سور کی چربی استعمال کرتے تھے غازی اسلام عقیدہ رسالت 0 27-03-09 04:57 PM
بحالی کے بعد مستعفی ہو نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا،جسٹس افتخار چوہدری ،س عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:36 AM
پرویز مشرف ہزار انکار کریں ،ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں،اعتزاز احسن عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:30 AM
صدر پرویز کے پاس استعفے کے سوا چارہ نہیں،نواز شریف کو مینڈیٹ ججوں کی بحالی کے وعدے کی وجہ سے ملا،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger