دوستوںالسلام علیکم،
یقینا اکثر ساتھی اس بات سے واقف ہیںکہ ڈیسک ٹاپ پر بنے ہوئے "My Computer"، "My Documents"، "My Network Places"، یا "Recycle Bin" کے آئی کونز ونڈوز کے ڈیلفالٹ آئی کونز کہلاتے ہیں۔
اگر کبھی غلطی سے ان میںسے کوئی آئی کون ڈیلیٹہوجائے تو کیا کیا جائے؟؟؟
حاضر ہے ڈیلفالٹ آئی کونز کو ری اسٹور کرنے کا طریقہ:
1۔ اپنے ڈیسک ٹاپ پر کسی خالی جگہ پر
"رائٹ کلک" کریں اور سب سے نیچے نظر آنے والے لفظ
"Properties" پر کلک کریں۔
2۔ اب
"Display Properties" کے نام سے نظر آنے والی ونڈو میں
"Desktop" کے ٹیپ پر کلک کریں۔
3۔ اب اس ونڈو میں
"Customize Desktop" کے بٹن پر کلک کریں۔
4۔ اس نئی ونڈو میںآپ کو ونڈوز کے ڈیلفالٹ آئی کونز نظر آ رہے ہوں گے۔ آئی کونز کے اوپر کچھ چیک باکسز بنے ہوں گے، اُن تمام پر یا جنہیںآپ ضروری سمجھیں
"چیک" لگا دیں۔
5۔ یہیں پر ایک بٹن
"Restore Defult" کا ہوگا اُسے کلک کردیں۔ اب نیچے دیئے ہوئے
"OK" کے بٹن پر کلک کردیں۔ اس کے بعد
"Apply" پر کلک کردیں اور پھر آخری مرتبہ
"OK" پر کلک کردیں۔
اس عمل کے بعد آپ کی ونڈو کے ڈیلفالٹ آئی کونز واپس اپنی پرانی حالت میںآجائیںگے۔ اگر ایسا نہ ہو تو سسٹم کو ری اسٹارٹ کرلیں۔
اگر پھر بھی ڈیلفالٹ آئی کونز واپس نا آئیںتو نیچے دی گئی
"rar" فائل میںدی گئی
"reg" فائل کو ایکسٹریکٹ کرکے ایک مرتبہ ڈبل کلک کردیں۔
نیچے دیئے گئے اسکرین شاٹس سے آپ اس پروسس کو سمجھ سکتے ہیں:
سٹپ نمبر 1
سٹپ نمبر 2
سٹپ نمبر 3
سٹپ نمبر 4
رجسٹری فائل
Restore System Default Sounds.rar
نوٹ: یہ طریقہ اپنے ایک دوست کی سہولت کے لیئے لکھا ہے، اکثر ساتھی یقینا اس سے واقف ہوں گے۔