السلام علیکم
یہ نام تقریبا ہر کپیوٹر استعمال کرنے والے کبھی نہ کبھی تو سنا ہوگا۔ DHCP انگریزی کے ایک اصطلاح Dynamic Host Configuration Protocol کا مخفف ہے یعنی ڈائنامک ہوسٹ کانفیگریشن پروٹوکول یا ڈی ایچ سی پی کپیوٹر نیٹ ورکنگ سے متعلق ایک اصطلاح ہے ۔
پرٹوکول جیسا کہ آپ کو معلوم ہو، بات چیت یا کمیونیکیشن کے طریقے کو کہتے یہں ۔ کہ کب ، کس اور کیا بات کرنی ہے ۔ جیسے دو افراد بات کررہے ہوں تو ہمارا عموما پروٹوکول ہوتا ہے کہ سلام دعا سے بات شروع کی جاتی ہے ۔ ایسا نہیں ہوتا کہ دوسرا بندہ پہلے بول دے "وعلیکم السلام ،"اور اس کے بعد پہلا بندہ "السلام علیکم " بولے ۔اسی طرح دونوں بیک وقت بھی بات نہیں کرتے ۔ کہ دونوں حضرات ایک ہی وقت میں اپنی رام کہانی سنانے میں لگے ہوئے ہوں۔ یہ چیز پروٹوکول کہلاتی ہے ۔
کمپیوٹر کی دنیا میں پروٹوکول کی بہت ہی زیادہ اہمیت ہے ۔ اور تقریباً ہر پروٹوکول اچھی طرح ڈاکومینٹڈ ہوتا ہے ۔ چاہیے وہ سافٹ وئیر لیول کی بات ہو ۔ جیسے ایک سافٹ وئیر دوسرے سافٹ وئیر سے کیسے بات چیت کرے گا۔ یا ہارڈوئیر لیول کی ، کہ ایک ہارڈوئیر ڈیوائس کس طرح دوسری ڈیوائس سے ڈیٹا کا تبادلہ کرے گی۔
اسی طرح ڈی ایچ سی پی بھی ایک پروٹوکول ہے ، جس کے زریعے ایک کمپیوٹر نیٹ ورک کی معلومات حاصل کرتا ہے ۔ ایک نیٹ ورک سے جڑنے کے لیے کسی کمپیوٹر کو کچھ بنیادی باتیں معلوم ہونی چاہیے۔ جیسے اس نیٹ ورک کا نیٹ ورک ایڈریس، ڈیفالٹ گیٹ وے ، آئی پی ماسک، ڈی این ایس سرور ، وغیرہ وغیرہ ۔اور سب اہم کہ خود اس کمپیوٹر کی کیا آئی پی ہوگی۔
اس پروٹوکول میں سرور اور کلائنٹ دونوں موجود ہوتے ہیں ہے ۔ سرور کا کام کلائنٹ کی ریکویسٹ کو دیکھتے ہوئے اس کو متعلقہ انفارمیشن دینا ہوتا ہے۔
یہ پروٹوکول تین حالت میں چلتا ہے ۔
۱۔ ڈائنامک
۲۔ آٹو میٹک
۳۔ مینول
ڈائنامک میں سرور کمپیوٹر کو آئی پی دیتے ہوئے ایک لیز ٹائم نوٹ کرلیتا ہے کہ کتنے عرصے تک یہ آئی پی اس کمپیوٹر کو الاٹ رہے گی۔جب وہ وقت پورا ہوجاتا ہے تو اس کو نئی آئی پی بھیجی جاتی ہے ۔
آٹومیٹک میں سرور ہر کمپیوٹر کی ایک لسٹ بنا کر رکھ لیتا ہے اور وہ کمپیوٹر جب بھی آئی پی مانگے تو اس کو وہ مقرر کردہ آئی پی ملتی ہے
مینول میں کمپیوٹر اپنی آئی پی اور دوسری انفارمیشن خود رکھ کر سرور کو مطلع کردیتا ہے ۔
پہلے دو طریقوں میں کام کافی حد تک خودکار ہوتا ہے ۔ اور سرور پر سیٹنگ کرنے سے کام ہوجاتا ہے ۔ ہر کمپیوٹر پر انفرادی طور پر کسی سیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔جبکہ مینول میں ہر انفارمیشن ، ہر کمپیوٹر پر خود داخل کرنی پڑتی ہے ۔
شکریہ
زارا