| کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس یہاں کمپیوٹر کی تاریخ سے روازنہ کی بنیاد پر اقتباس شامل کیا جائے گا |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
تین مئی اُنیس سو اٹھتر کی ایک دوپہر میں ڈیجیٹل ایکوئپمنٹ کارپوریشن کے آفس میں "Gary Thuerk" نامی ایک نوجوان سیلز رپریزنٹیٹو اپنے کمپوٹر کی اسکرین پر جھکا ایک ای میل ٹائپ کررہا تھا، اُس کی اسکرین پر نظر آنے والے الفاظ کچھ اس طرح تھے:
"DIGITAL WILL BE GIVING A PRODUCT PRESENTATION OF THE NEWEST MEMBERS OF THE DECSYSTEM-20 FAMILY; THE DECSYSTEM-2020, 2020T, 2060, AND 2060T. THE DECSYSTEM-20 FAMILY OF COMPUTERS HAS EVOLVED FROM THE TENEX OPERATING SYSTEM AND THE DECSYSTEM-10 <PDP-10> COMPUTER ARCHITECTURE. BOTH THE DECSYSTEM-2060T AND 2020T OFFER FULL ARPANET SUPPORT UNDER THE TOPS-20 OPERATING SYSTEM…." آرپا نیٹ (ARPAnet) سے کنیکٹ سینکڑوں کمپوٹرز کو بیک وقت کی جانے والی یہ ای میل دُنیائے کمپوٹر کی پہلی اسپم میل((Spam/unsolicited bulk Email (UBE) تھی۔ اگرچہ گرے کے اس کارنامے نے اُسے مشہور بنا دیا مگر انٹرنیٹ سے وابستہ افراد کی ذندگی اجیران کردی۔ آج دُنیا بھر میں کی جانے والی ای میلز کا تقریبا پچپن سے ساٹھ فیصد حصہ اسپم میلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ Spam میلز سے مُرادایسی غیر ضروری اور غیر مطلوب ای میلز ہیں جو اکثر کسی شخص یا ادارے کی جانب سے آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف کی جاتی ہیں ۔ اس قسم کی میل میں عموما کسی چیز کی خرید و فروخت یا بظاہر کسی پر کشش آفر کا اعلان کیا جاتا ہے۔دُنیا بھرمیں اسپم کرنے والوں کو ناپسند کیا جاتا ہے۔ بعض ممالک میں ایسا کرنا جُرم ہے اور اس پر سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کچھ بھی ہو آج گرے کی وجہ سے ہم اپنے ایل میل کلائنٹ/سافٹ وئیر میںCC اور BCC کے بٹنز دیکھتے ہیں۔ CBCٹیلی ویژن نے "SPAM: The Documentary" کے نام سے گرے پر ایک ڈاکومنٹری بنائی۔ گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈ (Guinness World Records) نے گرے کے نام کو اس مشہور عالم کتاب کا حصہ بنایا۔ گرے آج بھی HP نامی کمپنی میں سیلز کے شعبے سے وابستہ ہے۔ اُسے اپنے کارنامے پر فخر ہے وہ کہتا ہے"میں وہ پہلا آدمی تھا جس نے یہ کیا، اور مجھے اس بات پر فخر ہے"۔ اس سلسلے کے پچھلے حصے پڑھنے کے لیئے مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کریں: 1۔ سائنس دان ہمارے محسن (حصہ اول) 2۔ سائنس دان ہمارے محسن (دوسرا حصہ) 3۔ سائنس دان ہمارے محسن (حصہ سوئم) 4۔ سائنس دان ہمارے محسن (حصہ چہارم) |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 6 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | ھارون اعظم (28-02-10), منتظمین (28-02-10), ابو عمار (12-02-10), راجہ اکرام (26-01-10), رضی (06-02-10), غلام مجتبی جان (26-01-10) |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, computers, digital, email, family, gui, guinness, members, ہے۔, فروخت, کلک, کارنامے, وقت, نظر, world, آج, آدمی, انٹرنیٹ, اسکرین, حصہ, خلاف, سافٹ, سائنس, شخص, عالم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سائنس دان ہمارے محسن (حصہ چہارم) | shafresha | کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس | 3 | 25-02-10 09:33 AM |
| سائنس دان ہمارے محسن (حصہ سوئم) | shafresha | کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس | 3 | 25-02-10 09:32 AM |
| سائنس دان ہمارے محسن (دوسرا حصہ) | shafresha | کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس | 5 | 25-02-10 09:30 AM |
| سائنس دان ہمارے محسن (حصہ اول) | shafresha | کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس | 5 | 25-02-10 09:28 AM |
| چینی سائنس دان چاند کی سطح کا تفصیلی نقشہ تیار کریں گے | پاکستانی | خبریں | 0 | 14-09-07 08:55 AM |