| کمپیوٹر گیمز کمپیوٹر گیمز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
سولجر آف فارچیون ۔: (Soldier of Fortune)
![]() Soldier of Fortune کو SOF بھی کہا جاتا ہے جوکہ ایکfirst person shooter گیم ہے۔ جوکہ Raven Softwor نے بناﺋﯽ ہے اور پبلیش Activision نے کی ہے۔ اس گیم کا PC ورژن 27 مارچ 2000ء میں آیا تھا۔ یہ گیم Quake 2 engine کا بہتر ورژن استعمال کرتی ہے۔ پسِ منظر: یہ گیم SOF میگزین سے متاثر ہوکر بناﺋﯽ گئی ہے۔ یہ گیم پہلی First Person Shooter گمیز میں سے ایک ہے۔ جس میں جدید ہتھیار اور مقابلے پر دوسرے انسانی مخالف ہیں۔ جبکہ Duke اور Doom تخیلاتی اور ساﺋنس فکشن پر مبنی گیمز ہیں جبکہ SOF حقیقت سے قریب تر گیم ہے۔ کہانی: اس گیم کی کہانی ایک ایٹمی ہتھیار کی چوری کے گرد گھومتی ہے۔ ایک دشمن دہشت گرد گروہ یہ ہتھیار چوری کرتا ہے۔ اس گروہ کی قیادت Sergie Dekker کررہا ہے۔ گیم کی شروعات میں یہ دہشت گرد گروہ چار ایٹمی ہتھیار روس کی ایک لیبارٹری سے چرا لیتا ہے اور یہ ہتھیار وہ پسماندہ ممالک کو فروخت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ جون مولنز جوکہ ایک امریکی مشنری تنظیم "THE SHOP" میں بطور The Soldier of Furtune کام کرتا ہے۔ جون مولنز اور اس کے پارٹنرز ارون ہاک پارسن کو ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے اور دہشت گردوں کے منصوبے ناکام بنانے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔ گیم پلے: SOF ایک تنازعہ گیم ہے۔ یہ گیم اپنے تباہ کن ہتھیاروں کی پر تشدد مناظر کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ جس میں انسانی اعضاع کی دہچیاں اڑتی ہوﺋﯽ بہت باریکی سے دکھاﺋﯽ گئی ہیں۔ یہ پرتشدد مناظر ہی اس گیم کا خاصہ ہیں۔ اس گیم میں آپ مخالف کے 26 مختلف حصوں پر نشانے لگا سکتے ہیں جوکہ اس گیم میں انوکھی بات ہے۔ اگر آپ مخالف کے سر کا نشانہ لیں گے تو آپ کو اسکا سر پھٹتا صاف دکھاﺋﯽ دے گا۔ اس طرح آپ بغیر تشدد کے بھی یہ گیم کھیل سکتے ہیں ، مثلاً: اگر آپ مخالف کے ہتھیار پکڑے ہوئے ہاتھ کا نشانہ لیں اور اسکا ہتھیار گر جائے اور وہ آپ کو گرفتاری دے دے گا۔ اس کے علاوہ آپ آپشنز میں جاکر بغیر خون خرابے اور بغیر تشدد کے گیم کھیل سکتے ہیں۔ تنقید: زیادہ تر فینز SOF کو ایک بہترین، لطف اندوز شوٹنگ گیم مانتے ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ تعریف خون خرابے اور پرتشدد مناظر کی کی گﺋﯽ ہے۔ ایک بڑی گیم ساﺋٹ نے اس گیم کو 10/7.7 کی ریٹینگ دی ہے۔اس ساﺋٹ سی اس گیم کی آواز اور مناظر کو 7 اور اس سے زیادہ کی ریٹینگ دی ہے۔ اس گیم کا مقابلہ اس کی ہمعصر counter-strike سے ہوتا رہا ہے۔ جس کے بارے میں نقاد کہتے ہیں کہ counter-strike منصوبہ بندی کے معاملے میں اس سے آگے ہے۔ ہتھیاروں کی صحیح نشانہ بازی اس گیم میں تھوڑی کمزور ہے۔ تنازعہ: سن 2000ء میں اس گیم کے پر تشدد مناظر کی وجہ سے British Columbia Film Classification Office نے تحقیق کی اور فیصلہ کیا کہ یہ گیم اپنے ہولناک مناظر کی وجہ سے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیۓ نامناسب ہے۔ اس متنازعہ فیصلے کی وجہ سے اس کو"Adult motion picture" کا لیبل دیا گیا۔ System requirement: Pentium 2 450 Mhz,128 RAM,16MB Direct*Video card تحریر : اسد بشیر خان
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت زبردست لکھا ہے آپ نے،
میرا تجربہ ہے کہ عمومآ اس قسم کی گیمز مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں جہاں پر مسلمانوں کو ایک ظالم اور دہشت گرد کے روپ میں دکھا کر ان کو ختم کرنے کا مشن سونپا جاتا ہے ۔ میرے خیال سے ایسا وہ اپنی نئی نسل کی برین واشنگ کرکے چھوٹی عمر میں ہی مسلمانو ں کے خلاف نفرت بٹھا دیتے ہیں۔ میڈیا وار کا ایک حصہ ہے۔ شاید یہ گیم ایسی نہ ہو مگر ایسی گیمز کی ادھر preview ہرگز نہیں دینے چایہے۔ شکریہ والسلام |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
مسٹر رائیٹ آپکی بات ایک حد تک درست ہے مگر ہم کو کچھ اور چیزیں بھی مد نظر رکھنا چاہیں۔ آپ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بات کررہے ہیں تو وہ ایک جگہ صحیح بھی ہے اور غلط بھی، صحیح اسطرح کہ ڈیلٹا فورس کے نام سے ایک گیم ہے جس میں اس طرح کے آپریشن دیکھائے گئے ہیں غلط اسطرح کہ کال آف ڈیوٹی اور میڈل آف ہانر قسم کے گیم بھی موجود ہیں جن میں دوسری جنگ عظیم کی عکس بندی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ایک اور گیم جس پر فلم بھی بنی ہے پرل ہاربر ہے جس میں جاپانیوں کے بارے میں دیکھایا گیا ہے کیا انھوں نے اسے غلط کہا؟ بچے کی تربیت ماں باپ کی زمہ داری ہوتی ہے اسکے بعد استاد کی۔ جب گھر ہی سے اسکو صحیح تربیت نہیں ملی گی تو کیا ہوگا باہر تو وہ وہی کرے گا جو اسنے گھر میں سیکھا۔ سب کو پتا ہے کہ کون اچھا ہے اور کون برا اسکے باوجود ان سب کی آنکھیں بند ہیں۔ ہمارے ان گیمز کے بارے میں ریویو دینے کا مقصد ان میں آگہی پیدا کرنا ہے کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ ہم کچھ بھی کرلیں اسوقت گیم ہم نہیں بنا رہے جو بنا رہے ہیں وہ اپنی مرضی سے بنا رہے ہیں اس میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ اگر آپ بچے کو منع کرتے ہیں کہ بیٹا جھوٹ نہ بولو تو وہ ایک دفعہ جھوٹ بولے گا تاکہ وہ یہ دیکھے کہ آخر ہوتا کیا ہے ہم (ماں باپ) اپنے بچے کی سوچوں پر پابندی نہیں لگا سکتے۔یاد رکھیں جب کسی چیز کی بار بار تکرار شروع ہوجائے تو چاہے کوئی بھی ہو اس میں تجسس کی نگاہ بیدار ہوجاتی ہے کہ آخر ہو کیارہا ہے کیوں منع کیا جارھا ھے؟ ہمیں ان کو صحیح طریقے سے سمجھانا چاہئے نہ کہ اس طریقے سے منع کریں کہ وہ چھپ کر وہ کام کریں۔ بات زرا لمبی ہو رہی ہے تو ایک مثال دیتا چلوں۔ہمارے یہاں آجکل سگریٹ پینے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور مزید بڑھ رہا ہے معلوم ہے کیوں؟ وجہ ہے صحیح طریقے سے نہ سمجھانا۔ باپ کو پتہ چل جائے (اگر، کیوں کہ بہت سوں کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا اور جب چل جائے تو گھر میں قیامت آجاتی ہے اور حکم صادر ہوتا ہے آج سے تمھارے دوستوں کا آناجانا بند،اتنے بجے گھر آؤ گے اتنے بجے جاؤ گے یعنی پابندیاں جو قائم ہی نہیں رہتیں کیوں کہ وہی کام پھر چھپ چھپ کر ہو رہا ہوتا ہے اور جب باپ کو پتہ چلتا ہے تواور کچھ نہیں ہوتا سوائے خلیج کے۔۔۔خیراس طریقے سے ) وہ سختی کرتا ہے شروع سے ہی نہ کہ آرام سے سمجھائے اور اگر بچہ تکرار کرے تو بیچارے کی شامت آجاتی ہے پھر ایک نیا روپ بنتا ہے اور وہ ہوتا ہے "باغی" جو حکم عدولی بھی کرتا ہے اور وہ بھی بڑے پیار سے۔ وسلام Last edited by عرفان حیدر; 11-01-08 at 04:16 PM. وجہ: کچھ اصلاحات |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() ![]() کیا واقعی آپ کی عمر 26 سال ہے یا کم |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
بھائی میری عمر اس وقت 26 سال ہی ہےاور مجھے اپنی عمر چھپانے میں کوئی عار نہیں۔ وسلام |
|
|
|
|
|
#6 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا چلیں یہ بتائیں کہ گیمز سیکشن کو مزید improve کرنا ہے اس کے آپ سے مشورہ کرنا تھا اور آپ سے رائے لینی تھی۔
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
بہتر ہوگا کہ اسکو ہم اس جگہ سے الگ کرکے اسٹاف والی جگہ میں دیکھتے ہیں۔ ویسے میں نے گیمز کے سیکشن والے مضمون میں اپنا مراسلہ ڈال دیا ہے۔ وسلام Last edited by عرفان حیدر; 11-01-08 at 04:14 PM. |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, engine, film, fortune, فروخت, نفرت, نظر, مقابلہ, منصوبہ, ماں, معلوم, آپریشن, استاد, بچوں, جھوٹ, جواب, حکم, خون, خلاف, خان, سال, ظالم, صاف, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یوم اقبال کے حوالے سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری سوچ | رضی | پاکستان کے ہیروز | 7 | 12-11-10 04:41 PM |
| پاکستان سے سول نیوکلیائی معاہدہ نہیں کیا جائیگا: امریکہ | جاویداسد | خبریں | 0 | 21-10-10 02:58 PM |
| کراچی دھماکہ-ملک بھر میں یوم سوگ | فرحان دانش | خبریں | 15 | 30-12-09 04:28 PM |
| آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے، | فرحان دانش | خبریں | 3 | 08-12-09 10:23 PM |
| یوسف رضا گیلانی کا دورہ بیجنگ ، پاکستان اور چائینہ کے درمیان سول نیوکلیئرمعاہد ہ کا امکان | ابن جلال | خبریں | 0 | 20-10-08 07:10 PM |