|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
لارا کرافٹ
![]() یوں تو ہر حقیقی فلم جو انسانوں کے کرداروں پر مشتمل ہو ہیروئنز کے بغیر ادہوری سمجھی جاتی ہے مگر اب تو گیمز کے شعبے میں بھی ہیروئنز کا تصور حاوی ہوتا دکھاﺋﯽ دیتا ہے۔ اب تو شازونادر ہی ایسی گیمز دیکھنے میں آتی ہیں جن میں ہیروئنز کا مرکزی کردار نہ ہو۔ آئی ٹی کا یہ سیکشن گیمینگ کی دنیا کی پانچ بہترین خواتین کے متعلق ہے۔ اگر آپ کے سامنے کوئی دس سال کسی بھی جزیرے میں اکیلا رہنے کی بات کرے تو آپ کے زہن میں آنے والا سب سے پہلا نام "لارا کرافٹ" ہو گا۔ جس کو “کور ڈیزائن“ نامی کمپنی نے مسلسل پانچ گیمز میں بطور ہیروئن پیش کیا۔ ہماری ٹاپ فاﺋف رینکنگ(Top five ranking ) میں بھی فلموں ہی کی طرح لارا کرافٹ اول ہیں۔ لارا کرافٹ کا کردار پہلی مرتبہ لارا کرافٹ سریز کی گیمLara Croft میں سامنے آیا۔لارا کرافٹ کا نام پہلےLaura Cruz رکھا گیا مگر پھر ﻛچھ مخصوص وجوہات کی بنا پر تبدیل کرکےلارا کرافٹ ہی رکھا گیا۔ لارا کرافٹ کا کردار گیم کے علاوہ فلموں اور مزاحیہ کتابوں میں بھی آیا۔ جس سے اس کردار کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اب ہم اس کردار پر مختصر روشنی ڈالتے ہیں۔ کردار کی باﺋیوگرافی نام لارا نیشنلٹی انگلش تاریخ پیدائش 14 فروری 1966 شہر ویمبلڈن(Wimbledon) قد 5 فٹ 3 انچ وزن 55 کلو بالوں کا رنگ براؤن آنکھوں کا رنگ نیلا لارا کرافٹ ایک بادشاہ ہینشنگلی کرافٹ کی بیٹی تھی اور اسکا تعلق شاہی خاندان سے تھا۔ لارا کرافٹ کو بچپن ہی سے مختلف فنون سیکھنے اور سیروساحت کا شوق تھا۔ اسی مقصد کے لیۓ وہ اکثرٹرینگ بھی حاصل کرتی اور سیروسیاحت بھی۔ ایک دن وہ اپنے استاد کے ساتھ ٹرینگ کے لیۓ جارہی تھی لیکن راستے میں جہازCrash ہوگیا اور خوش قسمتی سے اس حادثہ میںصرف لارا ہی بچی جو مسلسل دو ہفتوں تک پہاڑوں میں کھوﺋﯽ رہی۔ اسی دوران لارا نے ایک قصبے میں اپنے سفر پر بہت سی کتابیں بھی لکھیں اور قلعہ پر حملہ کرنا(Tomb Raiding) بھی سیکھا کیونکہ اس کے بچپن میں جب وہ 16 سال کی ہوﺋﯽ تو وین کریو (جو اس کاarchaeology کا استاد تھا ) اس کے والدین سے اجازت لے کرلارا کو کمپوڈیا کے مقام پر archaeology کو سکھانے والے کیمپ پر لے گیا۔ اس کیمپ میں تربیت کے دوران بدقسمتی سےلارا کا استادVan Croy ایک قلعہ میں زندہ قید ہوگیا اورلارا کی خوش قسمتی تھی کہ وہ وہاں سے زندہ بچ نکنے میں کامیاب ہوگئی۔ اب اس قلعہ سے اس استاد کو زندہ نکالنا لارا کی زندگی کا مقصد بن گیا اور اس کے لیے اس نے باقاعدہ قلعہ پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں۔ لارا کرافٹ کےڈیزائینر ٹوبی گارڈ نےلارا کرافٹ کو سات مختلف سٹاﺋلز میں پیش کیا ہے اور ہر سٹاﺋل میں لارا نے اپنے دشمنوں کو مات دی ہے پھر چاہیں وہ بدروحیں ہوں، گینگسڑرز ہوں یا ڈاﺋنوسارس ہوں۔ قلعہ پر حملہ کرنا نہ صرف لارا کا عزم تھا بلکہ اس نے اسے مقصدِ حیات بھی بنا لیا تھا۔ اس کی مشہور تصانیف میں: A Tyrannosaurus is Jawing at my head اور Slaying Bigfoot ہیں۔ پلیٹ فارمز Tomb Raiderکو جن پلیٹ فارمز کے لیۓ بنایا گیا ہے اُن میں: PC Dreamcast MAC N-Gage Play station Pocket PC Play station 2 Game Boy Advance اور Game Boy Color شامل ہیں۔ بعد میں اور بھی مختلف پلیٹ فارمز کو اس کے لیے مخصوص بنایا گیا. کردار پر اعتراضات اس گیم پر سب سے زیادہ لگاۓ جانے والے الزامات لاراکے جارحانہ رویے پر ہیں۔ اس میں لارا مجرموں کے علاوہ سیکورٹی گارڈز اور پولیس کو بھی بےرحمی سے قتل کرتی ہے اور بعض جگہوں پر تو تیتروں اور چیتوں کا نہایت ہی بےرحمی سے قتل کرتی ہے۔ جس کا ان کےشاہیقین کو بہت افسوس ہے۔ انہیں شکایات کو مدِنظر رکھتے ہوۓ سیریز6 کے بعد لارا کے کردار کو تھوڑا بہت مزاحیہ، رحم دل اور خوشگوار بنایا گیا ہے۔ اگرلارا کی باﺋیو گرافی کو پڑھا جاۓ تولارا کی باﺋیو گرافی کے دو حصے بنتے ہیں۔ ایک لیجنڈ اور دوسرا سیریز6 کے بعد۔ان دونوں میں لارا کے کردار میں بہت تضاد پایا جاتا ہے۔ جس میں لارا کے رویے کے علاوہ لارا کے باپ کے نام کی تبدیلی بھی ہے۔لیجنڈ میں لارا کےباپ کا نام ہینشنگلی تھا جو سریز6 کے بعد ریچرڈ کر دیاگیا۔ کردار پر فلماﺋﯽ جانے والی فلمز لارا کرافٹ کے کردار کو حقیقی زندگی دینے والی ہالی ووڈ کی مشہوراداکارہ انجلیناجولی تھی جنہوں نے اپنی فلمTomb Raider 2001 میں لارا کے کردار کو بخوبی نبھایا اور بعد میں2003 ء میںTomb Raider: The Cradle of Life میں بھی اسی کردار کو نبھاتی ہوئی نظر آئی۔ جن لوگوں نے اس کردار کو نبھایا ان میں انجلیناجولی کے علاوہ: Nathalie Cook 1996-1997 Rhona Mitra 1997-1998، Vanessa Demouy 1997، Nell McAndrew، 1998-1999 Lara Weller، 1999-2000 Ellen، Rocche 2000، Lucy Clarkson 2000-2002، Jill De Jong 2002-2004 شامل ہیں۔ تحریر: خواجہ نعمان رشید
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ مزہ آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
کچھ تصاویر بھی دے دیں تو ریویو اور شاندار ہوجائے گا۔ وسلام |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت خوب عبدالقدوس بھائی
بہت اچھی شئیرنگ ہے |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, game, head, کتابوں, پولیس, قید, مجرموں, مزاحیہ, استاد, بہترین, بچپن, تصاویر, خواتین, خوش, دل, زندگی, سفر, سال, شہر, شاندار, عبدالقدوس |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|