واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


اسکواش فیڈریشن پلیئر ز پاور کے سامنے بے بس ہے ،جان شیر خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-08-07, 09:48 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اسکواش فیڈریشن پلیئر ز پاور کے سامنے بے بس ہے ،جان شیر خان

اسکواش فیڈریشن پلیئر ز پاور کے سامنے بے بس ہے ،جان شیر خان

کراچی (نصراقبال/اسٹاف رپورٹر) اسکواش لیجنڈ سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیل کی تباہی فیڈریشن کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔ پلیئر پاور کے سامنے اس کے عہدے دار بے بس ہیں۔ ملک میں اسکواش کے کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ اس کے بغیر ان کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔ جمعرات کو ”جنگ“ کے دفتر میں دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف فوری طور پر اسکواش فیڈریشن کی ذمے داری پاکستان ایئر فورس کے بجائے کسی دوسرے ادارے کے سپرد کر دیں۔ اس تبدیلی کے بغیرکھیل میں ہمارا سنہری دور واپس نہیں آ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سامنے فیڈریشن اس قدر بے بس ہے کہ کھلاڑی اپنی مرضی کے کوچ سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ وہ اپنے والد اور والدہ کو اپنا کوچ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فیڈریشن نے میرے خلاف جونیئر کھلاڑیوں کے والدین کو بلا کر سازش کی اور والدین کو اس بات پر مجبورکیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو مجھ سے ٹریننگ حاصل نہ کرنے دیں۔ جان شیر خان نے کہا کہ فرحان محبوب، عامر اطلس، امجد خان اور ارشد برکی کا دور گزرگیا، یہ کھلاڑی اب ہمارا مستقبل نہیں رہے۔ منصور زمان اور شاہد زمان سے بھی کسی قسم کی توقعات وابستہ کرنا بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے موجودہ کوچ اسکواش پلیئر کم ریسلر زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ وہ کھلاڑیوں کی کوچنگ نہیں کرسکتے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن خواتین اسکواش پر رقم ضائع کررہا ہے۔ دنیا بھر میں اسکواش کھیلنے والی خواتین کھلاڑی جسمانی ساخت کے حوالے سے مردوں جیسی معلوم ہوتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں ہماری کھلاڑی نازک مزاج نظر آتی ہیں۔ جان شیر خان نے کہا کہ اسکواش فیڈریشن کے صدر نے مجھے اپنا مشیر مقررکیا، مگر وہ میرے خلاف سازش کرتے رہے۔ انہوں نے کبھی مجھ سے مشورہ نہیں لیا۔ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ اسکواش فیڈریشن نے اپنے لیجنڈ کو فراموش کردیا۔ ہم غیر ملکی کوچ کی تقرری پر غور کر رہے ہیں، جبکہ ملک میں علاؤ الدین گوگی، محب اللہ خان، جان شیر خان، قمر زمان، جہانگیر خان جیسے معروف کھلاڑی موجود ہیں، مگر ان کی خدمات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ اسکواش کے کھلاڑی بے روزگاری کے باعث چپس، چھولے بیچنے پر مجبور ہیں، مگر فیڈریشن کھلاڑیوں کو ملازمت دلانے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ میڈیا کے ذریعے بے روزگار کھلاڑی کو ملازمت ملی، جان شیر خان نے کہا کہ ماریہ طور کی کوچنگ پر فیڈریشن لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے، جبکہ ان کا کوچ اسکواش کا کھلاڑی بھی نہیں، بلکہ ایک میوزیکل گروپ کا رکن ہے۔ فیڈریشن کے سابق نائب صدر نے محض اپنے شہر کے لوگوں کو نوازا۔ جان شیر خان نے کہا کہ ملک میں اسکواش کی ایسوسی ایشنز غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے بھی نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا۔ جان شیر خان نے کہا کہ میرا فی الحال اسکواش کی کوچنگ اکیڈمی بنانے کا ارادہ نہیں، جب تک موجودہ فیڈریشن میں تبدیلی نہیں آئے گی، اسکواش کے عہدے داروں کے ساتھ کوئی بھی تعاون نہیں کرے گا۔ جان شیر خان نے کہا کہ وہ اکتوبر میں لندن کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، جبکہ مصر کے ایک کلب کے ساتھ اسکواش کوچ کی حیثیت سے معاہدہ کریں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, لندن, نظر, موجودہ, معلوم, اللہ, خواتین, خلاف, خان, شہر, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 07:30 PM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 07:25 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger