| کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 6
کمائي: 252
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق عالمی ٹینس کی ڈبلز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ یہ ان کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
اعصام الحق ان دنوں لندن میں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ فرنچ اوپن کی تیاری میں مصروف ہیں۔ لندن سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی ڈبلز رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر آنے سے ان کے حوصلے مزید بڑھے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اس سال پاکستان کے لیے پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور صرف چار ماہ میں انہوں نے تین سیمی فائنلز اور ایک کوارٹرفائنل کھیلا ہے۔ ان کے مطابق ان کا اگلا ہدف عالمی ڈبلز رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہے اور پھر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرتے ہوئے وہ عالمی نمبر ایک بننا چاہتے ہیں۔ اعصام الحق کے مطابق ان کا اگلا ہدف عالمی ڈبلز رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہے اور پھر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرتے ہوئے وہ عالمی نمبر ایک بننا چاہتے ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ اس سال بھی ڈبلز مقابلوں میں برائن بھائیوں کی جوڑی چھائی ہوئی ہے لیکن انہیں اور بوپنا کو حریف کھلاڑی کسی طور نظرانداز نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاک بھارت جوڑی کسی بھی وقت انہیں زیر کر سکتی ہے۔ اعصام الحق نے اپنے ساتھی روہن بوپنا کے بارے میں کہا کہ ایک دوسرے پر اعتماد اور سخت محنت کے نتیجے میں ہم دونوں اپنے اپنے ملک کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ روہن بوپنا بھی اپنی ڈبلز عالمی رینکنگ کو بہتر کرتے ہوئے گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ اس سال کلے کورٹ پر ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس بار وہ فرنچ اوپن میں بھی اچھا کھیلیں گے کیونکہ ماضی میں وہ فرنچ اوپن کے پہلے دوسرے راؤنڈ میں ہی ہارتے رہے ہیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں شروع ہوں۔ اگر وہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں دوبارہ پہنچیں تو ایک بار پھر اپنی وہی بات دوہرائیں گے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں انٹرنیشنل سپورٹس دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے pakistani girl کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (19-05-11), محمدخلیل (19-05-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
انشاءاللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: آس پاس
عمر: 18
مراسلات: 465
کمائي: 5,290
شکریہ: 1
339 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاباش اعصام الحق ۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اعصام الحق ویل ڈن۔۔۔۔۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ پاکستان بھارت تلخیوں کے باوجود اعصام اور اس کے بھارتی پارٹنر کی جوڑی اچھا کھیل رہی ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, کوششیں, کرتے, گے, گزشتہ, ٹاپ, پہلے, پاکستانی, وقت, لندن, چاہیے۔, چار, ملک, مطابق, اپنے, الحق, انٹرویو, بہترین, بھارت, بی, سال, شروع, طور, عالمی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نماز عصر کی محافظت اور عصر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت۔ | میاں شاہد | صحیح المسلم | 1 | 17-10-11 04:31 AM |
| ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، اعصام الحق قریشی اور روہن بوپانا مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ہار کر ایو | گلاب خان | خبریں | 0 | 04-07-10 04:09 AM |
| ٹینس: اعصام الحق اور بوپننا کی جوڑی ڈبلزکے فائنل میں پہنچ گئی | champion_pakistani | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 14-07-08 05:37 PM |
| ٹینس : اعصام اور پرکاش نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا | champion_pakistani | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 07-07-08 09:41 AM |
| اعصام الحق اور عقیل خان ایشین ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے | خرم شہزاد خرم | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 17-08-07 09:47 AM |