واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


اولمپک مشعل کی تاریخ: تصاویر میں!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-11, 01:23 PM   #1
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اولمپک مشعل کی تاریخ: تصاویر میں!

اولمپک مشعل کی تاریخ: تصاویر میں!

دوستوں بی بی سی اُردو کی ویب سائیٹ‌ پر اولمپک مشعل کی تاریخ پیش کی گئی ہے۔

آپ کی دلچسپی کے لیئے میں‌اسے یہاں بھی شئیر کررہا ہوں!

Name:  1.jpg
Views: 13
Size:  33.9 KB
برلن اولمپکس 1936: پہلی ٹارچ ریلے انیس سو چھتیس کی برلن اولمپکس سے قبل منظر عام پر آئی۔ اس کا ڈیزائن سنگ تراش والٹر لیمک نے تیار کیا تھا جبکہ اس ٹارچ کو فولاد اور اسلحہ بنانے والی کمپنی فریڈرک کروپ نے بنایا۔ تین ہزار آٹھ سو چالیس ٹارچیں، تین ہزار تین سو اکتیس دوڑنے والوں کے لیے بنائی گئیں۔ ٹارچ میں دو الگ الگ فیوز لگائے گئے تھے تاکہ بجھ جانے کی صورت میں آگ دوبارہ جلائی جا سکے ۔ فولاد کے بنائے گئے فیوز کی لمبائی ستائیس سینٹی میٹر تھی اور ان کا وزن ساڑھے چار سو گرام تھا۔

Name:  2.jpg
Views: 10
Size:  27.7 KB
لندن اولمپکس 1948: اولمپک کھیل اور ٹارچ ریلے دونوں آخری دفعہ برطانیہ میں انیس سو اڑتالیس میں منعقد کیے گئے تھے۔ ٹارچ، کلاسیکی فن تعمیر کے شوقین، ریلف لیورز نے ڈیزائین کی تھی۔ انھیں کم قیمت میں مگر ایک شاندار ٹارچ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔ دو طرح کی ٹارچیں بنائی گئی تھیں۔ ایک ایلومینیئم کی اور دوسری سٹیڈیم میں ریلے کے آخری فاصلے کو طے کرنے کے لیے، سورج کی روشنی میں دکھائی دینے والے فولاد کی۔

Name:  3.jpg
Views: 9
Size:  29.8 KB
ہیلسنکی اولمپکس 1952: سینکڑوں کے بجائے صرف بائیس ٹارچیں بنائی گئیں جبکہ سولہ سو گیس کے ڈبے انھیں جلانے کے لیے بنائے گئے۔

مرد حضرات ٹارچ کو لے کر ایک کلومیٹر کے فاصلے تک بھاگے جبکہ عورتیں اس سے تھوڑا کم۔ تاکہ اس لیے کہگیس ختم نہ ہو، بھاگنے والے گیس بھری ٹارچ آپس میں ہر بیس منٹ بعد بدل لیتے۔


Name:  4.jpg
Views: 10
Size:  31.3 KB
میلبرن اولمپکس 1956: اس ٹارچ کے ڈیزائن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ٹارچ لندن 1948 کی ٹارچ سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ یہ ٹارچ سویڈن سے ہوتی ہوئی آسٹریلیا پہنچی۔ آسٹریلیا میں اس ٹارچ کا سفر سیلابوں سے بچتے ہوئے اور اونچی نیچی سڑکوں پر ہوا۔ موسم کی وجہ سے اس سفر میں ہر میل کا فاضلہ طے کرنے کا وقت مختلف تھا۔ یہ ٹارچ میلبرن 20470 کلومیٹر کا سفر طے کر کے پہنچی اور اس کو پہنچانے میں 3118 رنرز نے حصہ لیا۔

Name:  5.jpg
Views: 10
Size:  27.6 KB
روم اولمپکس 1960: کانسی کی بنی ہوئی پتلی دبلی پانچ سو اسی گرام کی ٹارچ کا ڈیزائن قدیم زمانے کی یادگاروں سے لیا گیا تھا۔ ریلے یونان سے شروع ہوئی اور اس نےقدیم زمانے کا وہ راہ لیا جو ایک دور میں سسلی اور اٹلی فتح کرنے والوں نے لیا تھا۔
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 01:27 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اولمپک مشعل کی تاریخ2!

Name:  6.jpg
Views: 8
Size:  21.6 KB
ٹوکیو اولمپکس 1964: یہ مشعل زمینی، فضائی اور سمندری سفر طے کر کے اولمپیا سے ٹوکیو پہنچی۔ ہیروشیما، جاپان میں چھ اگست انیس سو پینتالیس کو پیدا ہونے والے یوشینوری ساکائی آخری مشعل بردار تھے اور انھوں نے ہی سٹیڈیم میں نصب اولمپکس مشعل روشن کی۔


Name:  7.jpg
Views: 8
Size:  37.5 KB
میکسکو سٹی 1968: ان تین ہزار جھاڑو کی شکل نما مشعلوں پر میکسکو 68 نقش ہوا تھا۔ ریلے نے کرسٹوفر کولمبس کا یورپ سے امریکہ تک کا راستہ لیا اور پہلی مرتبہ ایک خاتون نے اولمپکس کی مشعل جلائی۔

Name:  8.jpg
Views: 8
Size:  25.3 KB
میونخ اولمپکس 1972: اوٹل آئچرز کے پتلے دبلے آدمیوں جیسے ڈیزائن والی گیس مشعل فولاد سے بنائی گئی۔ مشعل کو استعمال سے پہلے آزمایا گیا تھا لیکن یونان سے جرمنی کا سفر طے کرتے ہوئے گرمی میں شدت کی وجہ سے مزید دباؤ والی مشعلیں استعمال کرنا پڑیں۔

Name:  9.jpg
Views: 8
Size:  24.2 KB
مونٹریال اولمپکس 1976: اس ٹارچ کے ڈیزائنرز کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ یہ مشعل ٹی وی پر کیسی دکھائی دے گی؟ یہ لال رنگ کی مشعل تھی جس کی شمع زیتون کے تیل سے جلتی تھی۔

بائیس جولائی کو طوفان کی وجہ سے مشعل بجھ گئی اور اسے دوبارہ جلانا پڑا۔


Name:  10.jpg
Views: 8
Size:  26.3 KB
ماسکو اولمپکس 1980: یہ بھی ماضی سے مختلف ڈیزائن تھا۔ اس گنگا جمنی (چاندی اور سنہری) مشعل دان میں چراغ ڈھک دیا گیا تھا اور ہینڈل پر بھی ایک مخصوص حفاظتی سکرین لگا دی گئی تھی۔

یہ سوویت یونین کے بورس توچِن کا ڈیزائن تھا جسے سوویت یونین کی سرکاری ایجاد کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔ اس کو سرٹیفیکیٹ نمبر 729414 دیا گیا۔ لینِنگراڈ انٹرپرائزز نے اس ڈیزائن کی 6200 مشعلیں بنائیں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 01:29 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اولمپک مشعل کی تاریخ3!

Name:  11.jpg
Views: 8
Size:  30.4 KB
لاس اینجلس 1984: یہ مشعل ایک خاص ایلومینیئم کی بنی ہوئی تھی جس پر پھر تانبا لگایا گیا۔ اس کا ہینڈل چمڑے کا تھا۔ اس پر میموریل کولِیسئیم کی تصویر بھی تھی جہاں لاس اینجلس میں 1984 اور 1932 کے اولمپک مقابلے منعقد ہوئے لیکن اس مرتبہ اولمپک مشعل کی دوڑ کافی متنازع بن گئی کیونکہ امریکیوں نےدوڑنے والوں کو ہر کلومیٹر کی دوڑ تین ہزار ڈالر میں بیچی ہوئی تھی جس عمل پر یونانی کافی ناخوش تھے۔ مشعل کی دوڑ کے شروع ہونے کے دو گھنٹوں کے اندر ہی روس نے ان مقابلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جو کہ چار سال پہلے کے امریکی بائیکاٹ کا جواب تھا۔

Name:  12.jpg
Views: 8
Size:  32.0 KB
سیئول 1988: یہ مشعل ماضی کے دو ڈیزائنوں سے ملتی جلتی ہے۔ اس کو کوریا ایکسپلوسوز کمپنی نے بنایا۔ اس پر روایتی کوریائی تصاویر ہیں جن میں دو اژدہے شامل ہیں جو مغرب اور مشرق کی دوستی کی علامت کے طور پر دکھائے گئے۔ اولمپک مشعل کی دوڑ بائیس روز تک جاری رہی، اکیس شہروں سے گزری۔ اس کا راستہ چار ہزار کلومیٹر سے زیادہ تھا اور اس میں ایک ہزار چار سو سڑسٹھ مشعل برداروں نے شرکت کی۔

Name:  13.jpg
Views: 8
Size:  30.9 KB
بارسلونا 1992: بارسلونا کے ڈیزائنر آندرے ریکارد نے مشعل کو ایک مختلف اور لاطینی شکل دینے کی کوشش کی۔ مشعل سفر کے دوران 653 مقامات سے گزری۔ کئی مراحل میں اس کو سائیکل کے ذریعے بھی لے جایا گیا۔ مشعل کے چراغ کو اولمپک سٹیڈیم میں ماہر تیر انداز آنتونیو ریبیلو نے نشانہ بنا کر جلتے ہوئے تیر سے جلایا۔

Name:  14.jpg
Views: 8
Size:  22.5 KB
اٹلانٹا 1996: ڈیزائنر میلکم گرئیر نے اس مشعل کو دھاگے سے بندھے ہوئے سرکنڈوں کی شکل میں بنا کر پرانے زمانوں کی مشعلوں کی طرف اشارہ کیا۔ ہر کھیل کی نمائندگی کے لیے اس میں ایلومینیئم کے بائیس ’سرکنڈے‘ رکھے۔ اس مشعل دان کے ساتھ کئی مسائل پیش آئے، اس کے کئی سرکنڈے پگھل گئے، مشعل نہیں دِکھ رہی تھی اور یونان میں یہ بجھ بھی گئی۔

Name:  15.jpg
Views: 8
Size:  29.6 KB
سڈنی 2000: یہ مشعل سڈنی آپرا ہاؤس کے مخصوص ڈیزائن سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ یونان میں دس روز کی دوڑ کے بعد یہ اولمپک مشعل آسٹریلیا میں ملک کے ایک جانب سے دوسری جانب لے جائی گئی۔ آسٹریلیا کی ابوریجین قوم سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ کیتھی فریمین اسے اولمپک سٹیڈیم پہنچایا۔ ان کھیلوں میں انہوں نے 400 میٹر کے مقابلے میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 01:32 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اولمپک مشعل کی تاریخ4!

Name:  16.jpg
Views: 8
Size:  26.7 KB
ایتھنز 2004: یونانی ڈیزائنر آندرئیاس نے اس ڈیزائن کے ذریعے اولمپک مقابلوں کی قدیم تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس مشعل کو زیتون کے پتے کی شکل دی۔ یہ لکڑی اور میگنیزئیم کی تھی۔ اس مشعل کو پانچ برِ اعظموں سے گزارا گیا اور اور چھبیس کروڑ لوگوں کو اسے اپنے شہر میں دیکھنے کا موقع ملا۔

Name:  17.jpg
Views: 8
Size:  26.8 KB
بیجنگ 2008: اس مشعل پر بادلوں کے خاکے بھی بنائے گئے جو چینی روایت میں خوش آہنگی کے طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس مشعل کو پانچ برِ اعظموں سے گزارا گیا اور یہ سب سے زیادہ دن تک چلنے والے اولمپک مشعل دوڑ تھی۔

Name:  18.jpg
Views: 8
Size:  21.6 KB
لندن 2012: لندن تیسری مرتبہ اولمپک کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اسی لیے ایک سہ رخی مشعل بنائی گئی ہے۔ سنہرے رنگ کے ایلومینیئم کو بہت نزاکت سے استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں آٹھ ہزار سوراخ ہیں جو ان آٹھ ہزار مشعل برداروں کی نمائندگی کرتے ہیں جو اس مشعل کو لے جانے کے عمل میں شریک ہیں۔اس کی لمبائی اسّی سینٹی میٹر ہے اور اس کا شمار لمبی ترین مشعلوں میں ہوتا ہے لیکن سب سے ہلکی مشعلوں میں بھی شامل ہے۔ اس کا وزن آٹھ سو گرام ہے۔ اس وجہ سے کم عمر مشعل برداروں کو بھی اسے اٹھانے میں آسانی ہوگی۔


بحوالہ: بی بی سی اُردو
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
wajee (15-06-11), سام (15-06-11)
جواب

Tags
فن, کلومیٹر, کلاسیکی, گئی, پہلی, ویب, ڈیزائن, وقت, منظر, متاثر, مشعل, اولمپک, بی, بدل, تصاویر, جانے, حضرات, حصہ, دفعہ, سفر, سورج, شاندار, شروع, عورتیں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تباہی کی چند تصاویر ام طلحہ میرا پاکستان 12 25-12-11 12:41 AM
اوبامہ انڈیا میں ۔۔۔۔۔۔۔ نایاب تصاویر راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 21 09-08-11 01:20 AM
انڈیا میں عید الفطر ( تصاویر ) نورالدین عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 20-09-10 05:50 PM
کچھ فنی تصاویر ہو جائیں!!! شیراز احمد دلچسپ اور عجیب 2 09-06-10 09:48 AM
تصاویر بولیں اپنی زباں عبدالقدوس خبریں 3 23-09-07 08:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger